سی ای ایس لاس ویگاس 2011ء میں ہائیر نے مستقبل کی گھریلو مصنوعات کی رونمائی کردی

AsiaNet 42815

لاس ویگاس ، 10 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ/

دنیا کے سب سے بڑے صنعیاتی صارفین ایونٹ میں دنیا کی نمبر 1 گھریلو مصنوعات کے نمایاں برانڈ نے انٹرنیٹ سے منسلک ٹی وی اور گھریلو سامان  کی مصنوعات پیش کیں

— سی ای ایس بوتھ نمبر 13632 — دنیا کی نمبر 1 نمایاں مصنوعات کے برانڈ ہائیر نے آج اپنے جدید ترین 3 ڈی ٹیلی ویژن نیٹ کنیکٹ وائی – فائی انٹرنیٹ سے منسلک ٹیلی ویژن اور “اسمارٹ لائف” انٹرنیٹ سے منسلک مصنوعات کے نئے سلسلے کی شروعات کے ساتھ اپنی گھریلو مصنوعات حل کی رونمائی کردی ہے۔ ہائیر کی جانب سے یہ نئی تخلیقات 9 جنوری 2011ء تک بوتھ نمبر 13632، سی ای ایس لاس ویگاس میں خصوصی طور پر پیش کی جائیں گی۔

ہائیر اپنے ای وی وائرلیس انٹرنیٹ سے منسلک ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز کے ساتھ یاہو! کنکٹڈ ٹی وی کے تعاون کے ذریعے ٹیلی ویژن کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے۔اگلی نسل کے یہ ٹیلی ویژن ٹی وی ناظرین کو پہلے سے زیادہ ایکشن سے قریب ہونے کو ممکن بنائیں گے جس کے لیے ان ہزاروں آن ڈیمانڈ فلموں، ٹیلی ویژن شوز اور دنیا بھر کی برانڈز کی جانب سے ڈاؤن لوڈ ایپلی کیشن کی وسیع رینج کا شکریہ۔ مزید برآں 3 ڈی ٹیلی ویژن کے مداح ہائیر بوتھ پر موجود خصوصی طور پر بنائے گئے 3 ڈی کمرہ میں ہائیر کی کھیل –تبدیلی کا نئے 3 ڈی ٹیلی ویژنز پر تجربہ کرسکیں گے۔ پرجوش افراد صرف ایک  بٹن دبانے پر 2 ڈی سے 3 ڈی کی جانب تبدیلی اور ہائیر کے اپنے ایکٹو شٹر ٹی وی اور پیسیو پولارائزڈ 3 ڈی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کرسکیں گے۔

سی ای ایس 2011ء میں ہائیر اپنی انٹرنیٹ سے منسلک مصنوعات “اسمارٹ لائف” ایکو سسٹم کا بھی مظاہرہ کرے گا۔ یہ جدید گھریلو حل ریموٹ مینیجمنٹ فعالیت کی مہربانی سے گھر کے انتظام کو آسان تر بنائیں گی۔ مالکان کسی بھی انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے قابلیت اور حفاظت سے اپنے “اسمارٹ لائف” ریفریجریٹرز، دھلائی کی مشینیں اور ایئر کنڈیشنرز کی معلومات حاصل کرسکیں گے اور انہیں ہدایات بھیج سکیں گے۔ مکمل نظام گھریلو مصنوعات کی نگرانی، روشنیاں اور پردوں کی نگرانی، ملٹی میڈیا تفریحی نظام اور نگرانی و حفاظتی الارم سے ہر چیز کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس نے دنیا کے پہلے وائرلیس سے کنٹرول ہونے والے نیٹ ورک گھریلو مصنوعات کے انتظام میں شاندار خصوصیات کی ایک بڑی تعداد کو یکجا کر لیا ہے۔

ہائیر گلوبل برانڈنگ آپریشن کی  ڈائریکٹر محترمہ  چانگ تیان نے تبصرہ کیا کہ “ہماری حکمت عملی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بات سنیں اوراس کی تعمیل کریں کہ وہ ہم سے اپنی گھریلو مصنوعات اور تفریحی انتظام کی ضرورت و خواہش کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ ہم نے واضح طور پر سنا ہے کہ آج کے صارفین ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ معنیٰ خیز تعلق رکھنا چاہتے ہیں جو ان کی روز مرہ زندگی میں مدد کرے، چاہے وہ تفریح کے لیے ہوں یا گھریلو کاموں کے انتظام کے لیے ہوں۔ ہم اپنے اسمارٹ لائف حل1999ء سے تخلیق کررہے ہیں اور بہترین افعال کے ساتھ غیر معمولی تعلق کو یکجا کر کے مسلسل مارکیٹ میں رہنمائی کررہے ہیں– نیا لاسلکی انٹرنیٹ سے منسلک ٹی ویز، 3 ڈی تبدیلی کی اہلیت اور “اسمارٹ لائف” مصنوعات کی رینج اس نقطہ کو مزید واضح کرتی ہیں۔”

سی ای ایس بوتھ نمبر 13632 میں ہائیر کی سمعی مصنوعات بھی موجود ہیں بشمول آئی پیڈ، آئی پوڈ اور آئی فون کے سامان اور ایک ساؤنڈ بار جو کہ ایک رخ کے اسپیکر سے 3 ڈی سراؤنڈ ساؤنڈ فراہم کرتا ہے۔

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

چنگ ڈاؤ، صوبہ شانڈونگ، چین میں 1984ء میں موجودہ چیئرمین اور سی ای او چانگ روئمن کی قیادت میں قائم ہونے والا ہائیر دنیا اور چین میں نمبر 1  گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا برانڈ ہے۔ ہائیر کی مصنوعات شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 2009ء میں ادارے کی عالمی آمدنی 124.3  ارب آر ایم بی (18.2 ارب امریکی ڈالرز )رہی جو سال بہ سال 10 فیصد اضافی آمدنی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہائیر 60,000  سے زائد ملازمین کا حامل ہے جن میں چین سے باہر 10,000 ملازمین بھی شامل ہیں۔

رابطہ:

محترمہ چانگ بن

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ

فون: (86 0532) 8893-6105

ای میل: zhangbin@haier.com

جناب سائمن ویری سیل

ہل اینڈ نولٹن چائنا

فون: (86 10) 5861-7570

ای میل: simon.vericel@hillandknowlton.com.cn

ذریعہ: ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ