ایلیوینس رینیوایبل سائنسز نے سی سلسلہ کی سرمایہ کاری میں 100 ملین ڈالر جمع کر لیے

AsiaNet 42670

بولنگ بروک، لکسمبرگ، 22 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ایلیوینس رینیوایبل سائنسز انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سی سلسلے کی سرمایہ کاری میں 100 ملین ڈالر جمع کر لیے ہیں۔ ایلیوینس قابل تجدید غذائی خام مال سے ذاتی تحفظ کی مصنوعات، ڈٹرجنٹ، لبریکینٹس اور دیگر خاص کیمیائی مادہ و ایندھن کی مارکیٹوں کے لیے اعلیٰ معیار کے اجزاء تیار کرتا ہے۔ نیکسوز کپیٹل مارکیٹ ٹی پی جی بائیوٹیک اور ٹی پی جی گروتھ کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری میں نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سلسلہ میں پیشوائی کررہی ہے جن میں  ٹوٹل انرجی ونچرز انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔

سرمایہ کاری ایلیوینس کی جاری ترقی کے ساتھ ایشیا، شمالی اور جنوبی امریکا میں موجود بائیو ریفانریز کی تخلیق اور وسعت میں مدد کرے گی۔

ایلیوینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لائن جانسن نے کہا ہے کہ “ایلیوینس ہماری مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی سے خوش ہے۔ سرمایہ کاری کا یہ سلسلہ ہمارے ادارے کی جاری ترقی اور عالمی سطح پر دستیاب معیاری، اعلیٰ کارکردگی کی قابل تجدید کیمیائی مواد میں جدت پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔نیکسوز کپیٹل پارٹنرز اور ٹوٹل انرجی وینچرز کا اضافہ ہمارے پہلے سے موجود سرمایہ کاروں کی قوت پر تعمیر ہوا ہے  اور عالمی وسعت کے ہمارے مقصد کے حصول میں ایک اہم پیش قدمی ہے۔”

ایلیوینس 2007ء میں ٹی پی جی، کارگل اور ماٹیریا کی جانب سے سرمایہ اور ٹیکنالوجی میں 40 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم ہوئی۔ ایلیوینس کی طرف سے 2010ء میں نمایاں ترقی  میں ولمار انٹرنیشنل کے ساتھ انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے بڑی بایو ریفائنری بنانے کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ اور اسٹیپن کمپنی کے ساتھ جدید سرف ایکٹنٹس اور اینٹی مائیکروبیل کو کمرشلائز کرنے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہ شامل ہے۔ ولمار انٹرنیشنل اور اسٹیپن کمپنی کے علاوہ ایلیوینس کارگل انکارپوریٹڈ، ڈاؤ کارننگ کارپوریشن، ٹرنٹ یونیورسٹی، ٹیٹرامر ٹیکنالوجیز، یونائیٹڈ سویابین بورڈ اور ساسک کانولا کو بھی اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں میں شمار کرتی ہے۔

ایلیوینس رینیوایبل سائنسز انکارپوریٹڈ کے بارے میں

بولنگ بروک، الینوائے میں قائم ایلیوینس رینیوایبل سائنسز انکارپوریٹڈ قدرتی تیل سے خاص قیمتی کیمیائی مواد بناتی ہے۔اولیفن میٹاتھیسز کے نام سے موسوم نوبل انعام یافتہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ ذاتی تحفظ کی مصنوعات، ڈٹرجنٹس، ایندھن، لبریکینٹس اور دیگر خاص کیمیائی مواد کی مارکیٹوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی والے اجزاء تخلیق کرتا ہے۔ ایلیوینس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.elevance.com۔

نیکسوز کپیٹل پارٹنرز کے بارے میں

لکسمبرگ میں قائم نجی غیر جانبدار گروپ نیکسوز کپیٹل پارٹنرز  مارکیٹ کی صورتحال یا نادر ملکیت دانش کے ساتھ کاروباری ترقی اور حصول پر نظر مرکوز رکھتا ہے۔نیکسوز کی ٹیم ان جگہوں پر سرمایہ کاری پر نظر مرکوز رکھتی ہے جہاں وہ ایک کامیاب راستہ کی حامل ہے بشمول زراعت اور کھانے کے کاروبار، توانائی اور صفائی – ٹیکنالوجی ۔ متحرک، عملی ملکیت کے ذریعے نیکسوز اپنے پورٹ فولیو اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے طویل المعیاد ہموار قدر قائم کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

ٹوٹل انرجی وینچرز کے بارے میں

ٹوٹل انرجی وینچرز فرانسیسی تیل و گیس کے نمایاں ادارے ٹوٹل کا حقیقی کاروباری حصہ ہے۔ اس کی سرمایہ کاری جدید ٹیکنالوجیز اور کاروباری خاکوں کے ساتھ ان علاقوں جیسے متبادل اور قابل تجدید توانائی، توانائی اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال، فضول چیزوں کے انتظام اور گرین ہاؤس گیس تخفیف وغیرہ میں اداروں کی ترقی میں مدد کرتی ہے۔ سرمایہ کاری خاص طور پر سرمایہ میں اضافہ کے دوران ان کی ترقی میں اقتصادی مدد کے لیے منتخب اداروں میں اقلیتی مفاد کے حصول مشتمل ہے۔

ٹوٹل 130 سے زائد ممالک میں سرگرمیوں  کے ساتھ دنیا کے تیل اور گیس کے بڑے گروپس میں سے ایک ہے۔ اس کے 96,000 ملازمین اپنی مہارت صنعت کے ہر حصہ – تیل اور قدرتی گیس کی تشخیص اور پیداوار، صاف کرنے اور مارکیٹنگ،گیس و توانائی اور کاروبار میں صرف کررہے ہیں۔ ٹوٹل دنیا کو توانائی فراہم کرنے کے لیے آج اور کل دونوں میں کام کررہا ہے۔ گروپ کیمیائی مواد میں بھی اعلیٰ کھلاڑی  کا درجہ رکھتا ہے۔

ٹی پی جی بائیوٹیک کے بارے میں

ٹی پی جی بائیوٹیک نجی عالمی سرمایہ کاری ادارے ٹی پی جی کے سرمایہ کاری پلیٹ فارم اور بڑھتی ہوئی ایکویٹی کا حصہ ہے۔ ٹی پی جی بائیو ٹیک علم ادویہ کی دریافت اور تخلیق، طبی ٹیکنالوجی، تشخیصی علامات، تحفظ صحت  اور علم ادویہ کی خدمات، حیاتیاتی سائنس کے ساتھ ساتھ بائیوٹیکنالوجی کی صنعتی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری کا ہدف رکھتا ہے۔ ٹی پی جی بائیوٹیک ٹی پی جی کے وسیع وسائل تک رسائی رکھتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: www.tpgbiotech.com۔

ٹی پی جی گروتھ کے بارے میں

ٹی پی جی گروتھ نجی عالمی سرمایہ کاری ادارے ٹی پی جی کے ایکویٹی سرمایہ کاری پلیٹ فارم اور وسطی مارکیٹ ہے۔ ٹی پی جی گروتھ صنعتوں کی وسیع رینج اور جغرافیہ، حاصل کردہ اختیارات سے استفادہ کرنے، ایکویٹی کی ترقی اور عوامی ایکویٹی (پی آئی پی ای) تراکیب میں نجی سرمایہ کاری کا ہدف رکھتا ہے۔ ٹی پی جی گروتھ ریاستہائے متحدہ امریکا، چین اور بھارت میں دفاتر رکھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

اینتھے ہولے اور میا قوئن، پبلک اسٹریٹجیز انکارپوریٹڈ

+1 (940) 704-0777 اور +1 (202) 354-8270

aholley@pstrategies.com اور mquinn@pstrategies.com

ذریعہ: ایلیونس رینیوایبل سروسز

رابطہ:اینتھے ہولے، +1-940-704-0777، aholley@pstrategies.com، یا میا قوئن، +1-202-354-8270، mquinn@pstrategies.com ،دونوں پبلک اسٹریٹجیز انکارپوریٹڈ برائے ایلیونس رینیو ایبل سائنسز انکارپوریٹڈ۔