اسٹیو نیومین کو مینیکون کمپنی کا چیف ٹیکنیکل آفیسر مقرر کر دیا گیا

ناگویا، جاپان، 7 دسمبر/کیوڈو جے بی این –ایشیانیٹ/

– نیومین مصنوعاتی منصوبہ بندی، ساخت گری اور ٹیکنالوجی کی عالمی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں

مینیکون کمپنی لمیٹڈ نے ادارے کے لیے چیف ٹیکنیکل آفیسر کی حیثیت سے اسٹیو نیومین کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101206/MM11663)

نیومین نے جون 2007ء میں کلیئرلیب کی فلیٹ پیک ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ 1-800 روابط میں سے مینیکون میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت سے وہ اور ان کی ٹیم اگلے سال کے اوائل میں مینیکون ون ڈے فلیٹ پیک کو متعارف کروانے کے لیے پہلی پروڈکشن لائنز کی تیاری کر رہی ہیں۔ نئی ذمہ داریوں میں نیومین فلیٹ پیک پروجیکٹ کے علاوہ مصنوعاتی منصوبہ بندی، برانڈ حکمت عملی، پیکیجنگ حکمت عملی اور ساخت گری کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں واقع مینیکون کے ہیڈکوارٹر دفاتر اور ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر عالمی بنیادوں پر ہدایات دیں گے۔

مینیکون کے عالمی سربراہ برائے مارکیٹنگ توشیو متسوشیما نے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “فلیٹ پیک ٹیکنالوجی کی تیاری میں اسٹیو کی قیادت اور ان کی زبردست تخلیقی صلاحیتوں نے انہیں مینیکون کی عالمی مصنوعاتی منصوبہ بندی، برانڈنگ اور ساخت گری کے منصوبوں کی قیادت کرنے کے لیے پسندیدہ ترین امیدوار بنا دیا ہے۔”

نیومین نے کہاکہ “میں مینیکون کی ری برانڈنگ کی عظیم کوششوں میں مدد کے لیے ان نئی ذمہ داریوں کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں، مستقبل قریب میں مینیکون ون ڈے فلیٹ پیک کا اجراء مینیکون کے ساتھ کام کرنے کو بہت دلچسپ بنا دے گا، اور میری نظریں ادارے کو ترقی و جدت کی راہوں پر گامزن کرنے میں مدد دینے پر مرکوز ہیں۔”

مینیکون کے صدر ڈاکٹر ہدیناری تاناکا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نئی ذمہ داریوں کے ساتھ جناب نیومین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، جو  ادارے کے دو اہم سنگ میل کے ساتھ وقوع پذیر ہوا ہے؛ ایک کاروبار میں مینیکون کی 60 سالگرہ کا جشن اور دوسرا تاریخ کی جدید ترین کانٹیکٹ لینس پیکیجنگ کا اجراء۔ ہماری نظریں حالیہ اور آنے والے سالوں میں مینیکون کی کامیابیوں میں ان کی شرکت پر مرکوز ہیں۔”

مینیکون کے بارے میں:

1951ء میں کیوئچی تاناکا کی جانب سے قائم کردہ مینیکون کمپنی لمیٹڈ (www.menicon.com) جاپان کا پہلا اور سب سے بڑا کانٹیکٹ لینس بنانے والا ادارہ ہے، اور 30 سے زائد ممالک میں نمائندگی رکھتا ہے۔ مینیکون ایک ایسا ادارہ ہے جو سافٹ اور جی پی کانٹیکٹ لینس سے متعلقہ کاروباروں کے تمام شعبوں سے وابستہ ہے جس میں میٹریل کی تیاری، لینس ڈیزائننگ اور کانٹیکٹ لینس اور ان کی حفاظت کے حل تیار کرنا شامل ہیں۔ مینیکون ہائپر-ڈی کے جی بی (مینیکون زی) اور سافٹ کانٹیکٹ لینسز (مینیکون پریمیو) کی تیاری کا عالمی رہنما ادارہ ہے۔

ذریعہ: مینیکون کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

توشیو متسوشیما

گلوبل اسٹریٹجیز اینڈ آپریشنز

مینیکون کمپنی لمیٹڈ

فون: +81-52-937-5021

فیکس: +81-52-935-1121

ای میل: matsushima@menicon-net.co.jp

یو آر ایل: http://www.menicon.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=171619