ایون نے ایون وائس کا آغاز کردیا

AsiaNet 42347

نیو یارک، یکم دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

فرجائی، ڈیانا وارن، نتاشا بیڈنگ فیلڈ، لی سالونگا، آئویٹا سانگلو اور ولیریا بین الاقوامی ججوں میں نمایاں شریک ہیں

ادارے کا سب سے پہلا  عالمی آن لائن گلوکاری کی صلاحیت کی تلاش اور نغمہ نگاری کا مقابلہ

ایون پروڈکٹ انکارپوریٹڈ نے 125ویں سالگرہ کے جشن میں خواتین کے لیے اپنے پہلے عالمی آن لائن گلوکاری کی صلاحیت کی تلاش اور مرد و خواتین دونوں کے لیے نغمہ نگاری کے مقابلے ‘ایون وائس’ کا آغاز کردیاہے۔ ایون نے 60 سے زائد ممالک کے افراد سمیت اپنے 6.2 ملین آزاد فروخت نمائدگان کو موسیقی کی عالمی تحریک کو حرارت پہنچانے کے لیے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پوری دنیا سے شعبہ موسیقی کے معروف منصفوں کے پینل میں شامل ہیں: چھ بار  گریمی ایوارڈ کی فاتح فرجائی؛ تاریخ ساز نغمہ نگار ڈیانا وارن؛گریمی میں نامزد ہونے والی گلوکار / نغمہ نگار نتاشا بیڈنگ فیلڈ؛ فلپائنی گلوکار و اداکار لی سالونگا؛ روس کی پہچان ولیریا؛ دہائی کی آسٹریلوی آرٹسٹ ڈیلٹا گوڈریم؛ برازیل کی بڑی پاپ اسٹار آئویٹا سانگلو ؛ نو آموز، گریمی میں نامزد خاتون موسیقار شیلا ای؛ گریمی ایوارڈ کے فاتح گلوکار/موسیقار اور موسیقی کے پروڈیوسر ڈیوڈ پیک؛ اور کولمبین اسٹار گلوکارہ مایا۔ سال بھر کے اس پروگرام کی خصوصیات میں عالمی مقابلے کے قریباً 200 شرکاء کی پیشہ وارانہ تربیت  اور ایون  میک اوور اور پرفارمنس کی ویڈیوز ریکارڈ کرانے کے لیے ولولہ انگیز مقامات کا سفر شامل ہے۔ صلاحیت  تلاش کرنے کا مقصد 2 گلوکاروں اور پیشہ ورانہ البم کی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے ایک ایون نمائندے کو تلاش کرنا ہے۔

اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اشیاء کو دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.multivu.com/players/English/45814-avon-voices/

ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئر مین آندرے  جونگ نے کہا کہ “125 سال سے ایون خواتین کو اپنی انوکھی آوازوں کو تلاش کر کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی قوت فراہم کررہا ہے۔اب ہم خواتین کو اس بے مثال عالمی صلاحیت کی تلاش کے ذریعے اپنی آواز، اپنے گانے اور اپنی کہانیاں شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنے پر بہت پر جوش ہیں۔ ایون وائس ایون کی میراث اور ہمارے مستقبل کا جشن منائے گا، جیسے ہم خواتین کو حسن، وجدان اور گلوکاری کے ذریعے ترقی کی منازل پر پہنچا رہے ہیں۔”

آج، یکم دسمبر 2010ء، سے شروع ہونے والے پروگرام کی باضابطہ ویب سائٹ – AvonVoices.com – براہ راست ہے اور رجسٹریشن کے لیے کھلی ہے۔ ایون وائس عالمی کمیونٹی میں  رکن کی حیثیت سے شامل ہونے کے تین طریقے ہیں:

–        گانا گائیں: آن لائن گلوکاری قابلیت کی تلاش میں شریک ہونے کے لیے خواتین کو دعوت دی گئی ہے جو ویب سائٹ سے کسی گانے کا انتخاب کر کے 13 فروری 2011ء تک AvonVoices.com پر اپلوڈ کر کے ویڈیو ارسال کردیں۔

–        ووٹ: کوئی بھی قابل اسکاؤٹ ہوسکتا ہے اور جاننے والے تمام قابل افراد کو بھرتی کرسکتا ہے ، ویڈیو دیکھنے اور نتائج میں مدد کے لیے اپنی پسندیدہ ایون وائس کے لیے ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اپریل سے اکتوبر تک تلاش کو آن لائن عوامی ووٹنگ اور منصفوں کے شمار سے چار گنا مختصر کردیا جائے گا۔ (پہلے مرحلے کی باضابطہ ووٹنگ 22 اپریل 2011ء سے شروع ہوگی)۔

–        تحریر کریں: خواتین اور حضرات  نغمہ نگاری کے مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ایک اصلی گانا تحریر کر کے جو متاثر کرسکے یا امید و رجائیت کو دنیا کے ساتھ شیئر کرسکے۔ صرف ایک ڈیجیٹل فائل اور شاعری AvonVoices.com پر  (20 مئی 2011ءاور یکم جولائی 2011ءکے درمیان) ارسال کردیں۔

ایون فاؤنڈیشن برائے خواتین کو فائدہ پہنچانے کے لیے موسیقی ڈاؤنلوڈنگ

ایون وائس نادیدہ قابلیت کے لیے شوکیس پیش کرنے جارہا ہے۔ ایون فاؤنڈیشن برائے خواتین کی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خاتمہ کی عالمی جدوجہد میں سپورٹ کے لیے موسیقی منتخب ممالک میں تمام سال ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگی۔ ایون کی عالمی خدمت خلق  اب تک گھریلو اور جنسی تشدد سے آگہی، تعلیم، براہ راست سروسز اور امتناع پروگرام  کی مد میں 30 ملین ڈالر سے زائد عطیا جمع کر چکی ہے۔

براہ راست ٹویٹر سوال و جواب

آج 2:45 پی ایم ای ٹی پر فرجائی، ڈیانا وارن اور آندرے  جونگ کے ساتھ ٹویٹر پر براہ راست سوال و جواب دیکھیں جہاں وہ دنیا بھر کے نمایاں بلاگرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیں گے۔ ٹویٹر  سوال و جواب تک رسائی http://www.twitter.com/avonvoices پر یا#avonvoices کو فالو کر کے حاصل کریں۔

ایون وائس  انٹیرو کے ساتھ شراکت داری میں تخلیق کر کے پیش کیا جارہا ہے جو براہ راست تقریبات اور آن لائن چینلز کے ذریعے معنی خیز کونٹینٹ کی فراہمی کے ساتھ فنکاروں، برانڈز اور کمیونٹیز کو ملانے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

ایون، ادارہ برائے خواتین، 10 ارب ڈالرز سے زائد سالانہ آمدنی کی حامل معروف عالمی بیوٹی کمپنی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے براہ راست فروخت کنندہ کی حیثیت سے ایون 100 سے زائد ممالک میں 6.2 ملین آزاد ایون سیلز نمائندگان کے ذریعے خواتین کے لیے مصنوعات مارکیٹ کرتا ہے۔ ایون کی مصنوعات کی فہرست میں بیوٹی پروڈکٹس، فیشن و گھریلو مصنوعات شامل ہیں اور اس میں چند معروف ترین برانڈز بھی شامل ہیں جیسے ایون کلر، اے نیو، اسکن-سو-سوفٹ، ایڈوانس ٹیکنکس، ایون نیچرلز اور مارک۔ ایون اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.avoncompany.com۔

ایون وائس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.avonvoices.com یا فیس بک (http://www.facebook.com/avonvoices) اور ٹویٹر (http://www.twitter.com/avonvoices) پر فالو کریں۔

ذریعہ: ایون

رابطہ: روجرز اینڈ کووان

جنیفر فیڈر / سوسان ین

+1-310-922-7507 / +1-310-467-2238

jfader@rogersandcowan.com، syin@rogersandcowan.com

یا ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

جنیفر ہاروے

+1-212-282-8193

Jennifer.harvey@avon.com