کوٹی انکارپوریٹڈ فلاسفی انکارپوریٹڈ کو حاصل کرے گا

نیویارک، 24 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

آرائش و زیبائش کے عظیم ادارے نے پریمیئر اسکن کیئر اور کاسمیٹک مصنوعات  کو اپنی کوٹی پریسٹج شعبے میں شامل کرلیا

زیبائش و آرائش کے  نمایاں عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور پریمیر اسکن کیئر و کاسمیٹکس کے ادارے فلاسفی انکارپوریٹڈ  نے آج اعلان کیا ہے کہ کوٹی عالمی متبادل اثاثہ منتظم ادارے کارلائل گروپ سے فلاسفی کو حاصل کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

فلاسفی کا حصول کوٹی کومزید وسعت فراہم کرےگا اور فلاسفی کی پورٹ فولیو کا انتظام کرنے والے کوٹی پرسٹیج شعبے کو وسیع کرے گا۔ فلاسفی آرائش و زیبائش کا برانڈ ہے جو اسکن کیئر کے ساتھ غسل و جسم پر نظر مرکوز رکھتا ہے۔ 1996ء میں قائم ہونے والے فلاسفی نے مصنوعات کی کارکردگی اور قابل رسائی برانڈ کے بے مثال ملاپ کی بدولت اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط جذباتی تعلق پیدا کیا۔ کیو وی سی، سیفورا، الٹا، نورڈسٹروم اور دیگر بڑے ریٹیلرز میں دستیاب فلاسفی کی مصنوعات کی فہرست 2010ء میں 200 ملین ڈالر سے زائد فروخت اور آرائش و زیبائش کی صنعت کے بڑے ایوارڈ حاصل کرنے کی توقع ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ بیٹز نے کہا کہ “فلاسفی آرائش و زیبائش کی صنعت کی نہایت معروف برانڈز میں سے ایک ہے اور کوٹی فیملی میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ یہ حصول کوٹی کو اسکن کیئر کے زمرے میں موجودگی کو قوت فراہم کرے گا جو ہمارے اہم اسٹریٹجک اہداف میں سے ایک ہے۔”

کوٹی پرسٹیج کے صدر مائیکل اسکانونی نے کہا کہ “فلاسفی کوٹی کا بالکل درست جوڑ ہے۔ ہم جدیدیت، برانڈ کی تخلیق کے جذبے،مہم کارانہ روایت اور عمدہ تکمیلی برانڈز پر مشترکہ نظر مرکوز رکھتے ہیں۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ برانڈ اب بھی امریکا میں ترقی کرنے کی صلاحیت اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت سے مواقع رکھتی ہے۔”

فلاسفی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کین اسٹیونز نے کہا کہ ” خواتین کے ساتھ انسپائریشن اور نتائج دینے والی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے فلاسفی کی کامیابی جاری ہے۔ہم جدیدیت میں خوش قسمت اور کوٹی میں شمولیت کے لیے بہت زیادہ جذباتی ہیں، ایک ایسا ادارہ جو صارفین کو خوش کرنے کے لیے زبردست مصنوعات کے ساتھ ہمارے جذبے کو شیئر کررہا ہے۔ ہم مستقبل میں کوٹی کی منصوعات کے عالمی پورٹ فولیو کا حصہ بن کر ترقی کی منازل طے ہوتے دیکھ رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میں سینڈرا ہورباچ اور کارلائل ٹیم کا بہت ممنون ہوں جنہوں نے مجھے اس کاروبار کو چلانے میں ہمیشہ مدبرانہ مشاورت اور اعتماد فراہم کیا ۔”

کارلائل گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر سینڈرا ہورباچ نے کہا کہ “فلاسفی نے ہماری ملکیت میں زبردست کامیابی حاصل کی جس پر کین اسٹیونز، ان کی مینجمنٹ ٹیم اور فلاسفی کے لیے وقف متعدد ساتھیوں کا شکریہ۔ ہم اس منفرد برانڈ کو تخلیق کرنے اور ادارے میں ان کی سالوں کی قربانی کے لیے فلاسفی کی  بانی کرسٹینا کارلینو کو خراج تحسین اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فلاسفی کے لیے کوٹی ایک عمدہ شراکت دار ہے اور ہم ان کی مستقل کامیابی کے آرزو مند ہیں۔”

اس کاروباری سودے کے اقتصادی معاملات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔سودا معمولی ضابطہ کی منظوری سے مشروط ہے اور دسمبر 2010ء تک بند ہونے کی توقع ہے۔

بلیک اسٹون ایڈوائزری پارٹنرز سودے کے حوالے سے کوٹی کے اقتصادی مشیر ہیں۔ گولڈمین ساکس اینڈ کو فلاسفی کے اقتصادی مشیر کے حیثیت سے کام انجام دے رہے ہیں۔ گبسن، ڈن اینڈ کرٹچر ایل ایل پی سودے میں کوٹی کے قانونی مشیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ لاتھام اینڈ واٹکنز ایل ایل پی فلاسفی کے قانونی مشیر کے حیثیت سے کام انجام دے رہے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی پیرس میں جدید عطریات کی صنعت کے بانی مانے جانے والے فرینکوئس کوٹی نے 1904ء میں قائم کیا۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ سالانہ 4 کھرب ڈالر کی خالص فروخت کے ساتھ عالمی زیبائش وآرائش کی صنعت میں رہنما  تسلیم کیا جاتا ہے ۔ مہم جوئی کی جرات، جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت سے تحریک حاصل کرنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نمایاں برانڈز کے بے مثال پورٹ فولیو بنائے ہیں اور دنیا بھر کی 90 مارکیٹوں کے صارفین کو اپنی جدید مصنوعات پیش کی ہیں۔

کوٹی  پریسٹج برانڈ پورٹ فولیو مشہور اور انتہائی -شہرت یافتہ اسٹورز میں تقسیم کی گئی جن میں بالین شیاگا، بوٹوگا ونیتا، کیلون کلائن، کیروٹی، کلوئی، کوپارڈ، ڈیوڈ آف، جنیفر لوپیز، جل سندر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کنیتھ کول، ایل اے ایم بی عطریات منجانب گوین اسٹیفنی ، لا ووس منجانب رینی فلیمنگ، لانکسٹر، مارک جیکبز، نیکوس، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ویوائن ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی مزید وسیع تقسیم کی گئی جن میں ایڈیڈاس، آسٹر، بیبی فاٹ، بیونس کنولز، کیلائن ڈیون، چوپا چوپس، ڈیوڈ این وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلیم ایشن، ففتھ ہل، گیس، ہل بیری، جووان، کیٹ موز، کائل مینوگ، لا کروس، لیڈی  گاگا، مس اسپورٹی، این وائے سی نیو یارک کلر، پیرے کارڈن (1)، پلے بوائے، ریمل، سالی ہانسن، سٹیٹسن، ٹم میک گرا اور ٹونینو لیمبوروگھینی شامل ہیں۔

کوٹی اور پیوگ فیشن اینڈ بیوٹی ایس اے نینا رکی، کارولائنا ہریرا، پراڈا، پاکو رابان اور انتونیو باندریس کے عطریات کی امریکی ریاستوں اور کینیڈا میں تقسیم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.coty.com

(1)         شمالی امریکا میں دستیاب نہیں

فلاسفی انکارپوریٹڈ کے بارے میں:

“فلاسفی ایک برانڈ ہے جو کہ جلد کی دیکھ بھال کے نقطہ نظر سے ذاتی دیکھ بھال کو دیکھتا، اور ساتھ ساتھ روحِ انسانی کے حسن کا مشاہدہ کرتا ہے۔ ہماری مصنوعات تصدیق شدہ سائنسی اجزاء اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ بنائی جاتی ہیں جن میں ہوپ ان جار، پیورٹی میڈ سمپل، امیزنگ گریس، مائیکرو ڈلیوری پیل اور مراکل ورکر شامل ہیں۔ فلاسفی 1996ء میں قائم ہوا اور اس کا صدر دفتر فونکس، اریزونا، ریاستہائے متحدہ امریکا میں واقع ہے۔

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: لنڈسے ووٹن (فلیش مین – ہلارڈ) برائے کوٹی انکارپوریٹڈ، +1-202-828-8829، lindsay.wooten@fleishman.com، یا اڈرین باوار (شاپ پی آر) برائے فلاسفی انکارپوریٹڈ، +1-212-829-1111 x191، adrienne@shop-pr.com