ای کارپ انٹرنیشنل، ایل ایل سی نے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر تھامس جی ہیرس کی شمولیت کا اعلان کردیا

ہیوسٹن، 11 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ای کارپ انٹرنیشنل، ایل ایل سی تھامس جی ہیرس کی ای کارپ سینئر مینجمنٹ ٹیم میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر  اور ای کارپ مجلس منتظمین کے رکن کی حیثیت سے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے جو 8 نومبر 2010ء سے نافذ العمل ہے۔

جناب ہیرس شمالی امریکا میں پہاڑوں کےذخائر سے ہائڈروکاربنز کو تلاش کرنے اور نکالنے کے ماہر ہیوسٹن – میں قائم تیل  اور گیس کے کارخانے بلیک روک ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ایل ایل سی کے بانی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ای کارپ میں تشریف لائے ہیں، اس ادارے میں وہ 2008ء سے بطور بانی مصروف عمل تھے ۔ جناب  ہیرس کے زیر نگرانی بلیک راک نے چونے کے بالائی زمانے کے ایگل فورڈ شیل کے لیے متوقع درست راستوں کے نقشوں کی نشاندہی کے لیے جنوبی و مشرقی  ٹیکساس کے علاقوں میں 70 ہزار مربع میل اور 100+ کاؤنٹیز  کا مشاہدہ کیا۔ بلیک راک نے اعلیٰ درجے کے متوقع علاقوں کے لیے 285,000 چشموں سے معلومات حاصل کیں، ان کا مزید تجزیہ کیا اور اس کے بعد شراکت داروں کے ساتھ ایگل فورڈ شیل کے پانی سے پُر دریچوں میں وسیع رقبے کے مقام کو اکھٹا کیا۔

بلیک راک کے قیام سے پہلے جناب  ہیرس ہیوسٹن، ٹیکساس کے غیر روایتی پتھر گیس اور تیل کے ذخائر رکھنے والے ادارے کیروجن ریسورسز، انکارپوریٹڈ  میں بطور صدر اور شریک بانی  پورے شمالی امریکا میں سرگرم عمل تھے۔ کیروجین میں دیگر چیزوں کے درمیان جناب  ہیرس نے برٹش کولمبیا کے دریائے ہارن کے طاس میں واقع مسکوا / اوٹلو، شمالی ڈکوٹا میں ولسٹن طاس کی بیکن فارمیشن، ارکوما طاس کے فایٹ ولے شیل اورفورٹ ورتھ طاس بارنٹ تیل و گیس کے کے 6 سے زائد مشترکہ صنعتی منصوبوں کی رہنمائی کی اور اُن کے ڈیزائن میں مدد فراہم کی۔

جناب ہیرس نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ابتدائی 12 سال نيو اورلينز میں اموکو پروڈکشن کمپنی کے ساتھ گزارے بعد ازاں 1989ء میں ایک عرصہ کیلگری میں کینڈین ہنٹر ایکسپلوریشن کے ساتھ بتایا۔ جناب ہیرس نے کنیڈین ہنٹر سے رخصت ہونے کے بعد ہیوسٹن ، ٹیکساس میں ریس ٹیک انکارپوریٹڈ میں 7 سال تک بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خدمات انجام دیں۔ کیروجین کے قیام سے قبل اور ریس ٹیک میں وقت گزارنے کے بعد محترم ہیرس نے ہیوسٹن میں قائم عالمی انجینئرنگ  اور جیوٹیکنیکل مشاورت فراہم کرنے والے ادارے پیٹروسلوشنز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر  کے طور پر خدمات انجام دیں، جس کے وہ شریک بانی بھی تھے۔

محترم ہیرس نے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے ارضیات میں بیچلر آف سائنس کی سند اور یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا سے ارضیات میں ماسٹر آف سائنس کی سند حاصل کی ہے۔ وہ امریکن ایسوسی ایشن آف پیٹرولیم جیالوجسٹس، سوسائٹی آف ایکسپلوریشن جیو فزشسٹس، سوسائٹی آف پروفیشنل ویل لاگ انالسٹس، سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز اور ہیوسٹن جیولوجیکل سوسائٹی کے بھی رکن ہیں۔

ای کارپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ایف تھراش  نے کہا کہ “یہ کہنا ہی کافی ہے کہ ای کارپ میں ہم سب اپنی جدوجہد میں ٹام کی شمولیت پر بہت خوش ہیں وہ بھی ایک ایسے اہم موقع پر کہ جب ہم اپنے شیل کے ذخائر کے ساتھ قدر بنانے اور اپنے ذخیرہ کی نشوو نما کے متعلق کوششوں میں مصروف ہیں۔”

ای کارپ انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے بارے میں

ای کارپ ایک ڈیلاویئر لمیٹڈ لائبلٹی کمپنی ہے جو ہیوسٹن، ٹیکساس اور لندن، انگلستان میں قائم ہے۔ ای کارپ، اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر، قدرتی گیس کو محفوظ رکھنے کی تنصیبات تیار کرتا اور چلاتا ہے اور ان پر ملکیت رکھتا ہے، اور امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر قدرتی گیس کے روایتی و غیر روایتی امکانات کو تیار اور تلاش کرتا ہے۔ ای کارپ 1979ء سے غیر روایتی ہائیڈرو کاربن پروڈکشن پر تحقیق اور اس کی پیشرفت میں شامل ہے۔ ای کارپ 1984ء سے آزادانہ ملکیت کی حامل قدرتی گیس کی ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ان سے متعلقہ اثاثہ جات کی تیاری اور انہیں چلانے میں مشغول ہے۔

www.ecorpintl.com

ذریعہ: ای کارپ انٹرنیشنل ایل ایل سی

رابطہ: اسٹیو کلفٹن، ای کارپ،

+1-713-520-0993،

sclifton@ecorpintl.com