این ٹی ٹی کام عالمی انٹرنل ڈائلنگ کے لیے آئی پی سروس کا آغاز کرے گا

ٹوکیو، نومبر 4 / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 4 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ جاپان کا پہلا ٹیلی کام ادارہ بن جائے گا جو اپنے کثیرالقومی صارفین کو عالمی دفاتر بشمول جاپان کے درمیان انٹرنل  ڈائلنگ کے لیے وائس – اوور – انٹرنیٹ – پروٹوکول (وی او آئی پی) سروس شروع کرے گا، جس کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ دیگر نئی آئی پی کمیونی کیشنز سروسز کی شروعات کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا۔

این ٹی ٹی کام کی نئی سروس صارفین کو آئی پی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم لاگت اور تیز رفتار بنیاد پر اعلیٰ –معیار عالمی – درجے  کے  انٹرنل ڈائلنگ  نیٹ ورکس قائم کرنے کے قابل بنائے گی۔ کال ملانا اب اتنا ہی آسان ہوگا جتنا کہ کسی بیس (دفتر ) کا ایکس ٹینشن اور پھر وصول کرنے ولے کا ایکس ٹینشن ملانا۔

این ٹی ٹی کام کے بزنس نیٹ ورک سروسز ڈویژن کے سینئر منیجر مٹسورو ٹاکایاما نے کہا کہ “عالمی اداروں کی ضروریات میں نہ صرف ڈیٹا نیٹ ورکس بلکہ دونوں داخلی اور خارجی ڈائلنگ کے لیے آواز– متعلقہ سروسز اور فکسڈ – موبائل سے ملانے کے حل کے علاوہ ویب کانفرنسنگ اور ٹیکسٹ میسیجنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ہمارے پہلے سے موجود جاپانی وی او آئی پی سروس پر قائم ہونے والے انٹرنل ڈائلنگ کے ساتھ اب ہم عالمی آئی پی کمیونی کیشن سروسز کے سلسلہ کی شروعات کا آغاز کررہے ہیں۔”

یہ سروس انٹرپرائز صارفین کے لیے این ٹی ٹی کام کی منظم نیٹ ورک سروس ، آرکسٹار (ٹی ایم) گلوبل آئی پی-وی پی این، کے ذریعے پیش کی جائے گی جو انٹرنیٹ – بیسڈ سروس میں کبھی کبھار پیش آنے والی کنکشن خرابیوں کے خاتمے میں مدد دے گی۔ جاپان میں پہلے سے موجود پرائیوٹ برانچ ایکسچینج (پی بی ایکس)اور این ٹی ٹی کام کے وی او آئی پی گیٹ وے سے اتصال کے ساتھ فکسڈ – ریٹ کی بنیاد پر کال کی بلنگ اخراجات  کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ون-اسٹاپ سروس این ٹی ٹی کام کے نیٹ ورک اور وی او آئی پی گیٹ وے انفراسٹرکچر کو یکجا کرتی ہے، آواز اور ڈیٹا کو ملاتی ہے اور فیسلٹی آپریشن اور کفالت شامل ہے۔

شروعات میں اخراجات صرف 11 ہزار ین فی بیس (دفتر) ہوں گے اور ماہانہ اخراجات صرف 4 ہزار ین فی بیس ہوں گے۔ یہ سروس تمام 159 ممالک میں دستیاب ہوگی جہاں این ٹی ٹی کام آرکسٹار عالمی آئی پی – وی پی این سروس پیش کررہا ہے۔ ادائیگیاں مقامی کرنسی میں قبول کی جائیں گی۔

این ٹی ٹی کام نے اپریل 2011ء میں تین مزید اعلیٰ -معیار کے عالمی آئی پی آواز رسانی سروسز کی شروعات کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

–        مستحکم آواز، ویڈیو، ویب کانفرنسنگ اور فوری / مستحکم میسجنگ

–        کلاؤڈ – بیسڈ عالمی کال سینٹرز

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں: www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ: محترمہ یاسوکو اوکا   یا  محترمہ اکیکو سوزاکی

پبلک رلیشنز آفس

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6700-4010

ای –میل: hodo-cp@ntt.com