ایشین ایوارڈ کے فاتحین کی فہرست

لندن ، 3 نومبر/ پی آر نیوز وائر  – ایشیا نیٹ /

26 اکتوبر کو لیبارا کے تعاون سے گروسوینور ہاؤس ہوٹل، پارک لین لندن میں منعقدہ پہلے ایشین ایوارڈز 2010ء کے موقع پر سچن ٹنڈولکر، اے آر رحمن، وجے مالیا، یش چوپڑا، جارج الاگیاہ  او بی ای کو فاتح قرار دیا گیا۔

لارڈ سیباسٹین کو کی جانب سے پیش کردہ ایشین ایوارڈز 2010ء میں کاروباری دنیا، کھیل، سیاست سے وابستہ کئی نمایاں شخصیات نے جنوبی ایشیائی شخصیات کے کارناموں کا جشن منانے کے لیے شرکت کی جن میں نائب وزیر اعظم نک کلیگ، جرمین جیکسن، ناصر حسین او بی ای، گورندر چڈھا، کرسچن لوبوٹین اور سونو نگام کے کارناموں اور سربلندی  کا جشن منانے کے لیے شامل ہوئے تھے۔

ایشین ایوارڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرولین جیکسن لیوی نے کہا کہ “ہم پہلے ایشین ایوارڈز کی حیرت انگیز کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ ایشین ایوارڈز کے ذریعے ہم جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لیے فاتحین کے کارناموں کے ذریعے ایک ورثے کا آغاز کررہے ہیں تاکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کے لیے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہو سکیں۔

“بہت سی عالمی شخصیات کے ساتھ شامل ہونے پر ہم بہت فخر کرتے ہیں – نائب وزیر اعظم نک کلیگ، ناصر حسین او بی ای، کرسچن لوبوٹن، سونو نگام اور دیگر اہم شخصیات کے تعاون سے ایشین ایوارڈز ایک زبردست کامیابی ہے۔”

ایشین ایوارڈز – فاتحین کی مکمل فہرست

1) آرٹ اور ڈیزائن میں نمایاں کارنامہ  ابو جانی اور جناب سندیپ کھوسلا *کرسچن لوبوٹن نے پیش کیا

2) ٹیلی ویژن میں نمایاں کارنامہ جارج الاگیاہ او بی ای * نینا واڈیا اور سونی انٹرٹینمنٹ نیٹورک کی ایگزیکٹو وی پی نیراج اروڑہ نے پیش کیا

3) سینما میں نمایاں کارنامہ یش چوپڑا * گورندر چڈھا نے پیش کیا

4) موسیقی میں نمایاں کارنامہ اے آر رحمن * سونو نگام نے پیش کیا

5) لائیڈز بینکنگ گروپ سال کا کاروباری رہنما رتن ٹاٹا* لائیڈز بینکنگ گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریٹ بینکنگ ڈیانا برائٹ آرمر نے پیش کیا

6) کھیل میں نمایاں کارنامہ سچن ٹنڈولکر * گارجن نیوز و میڈیا کے ڈپٹی ایڈیٹر پال جونسن اور ناصر حسین او بی ای نے پیش کیا

7) سال کا عوامی خادم زرین پٹیل * بیرونیس ورما آف لیسٹر نے پیش کیا

8) عرصہ حیات کارنامہ ایوارڈ امیتابھ بچن

9) لائیڈز بینکنگ گروپ سال کا ہمدرد انسان سنیل متل * لائیڈز بینکنگ گروپ ہول سیل گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹروٹ ٹیٹ نے پیش کیا

10) سال کا سماجی انٹرپرینیئر پروفیسر محمد یونس * پی آر نیوز وائر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نینان چاکو نے پیش کیا

11) سال کا انٹرپرینیئر وجے مالیا * سنڈے ٹیلی گراف کے بزنس ایڈیٹر کمال احمد اور انفنٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیری جونز نے پیش کیا

12) لیبارا پیپلز چوائس ایوارڈ سچن ٹنڈولکر * لیبارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راتھی سن یوگاناتھن نے پیش کیا

بھارت کے مشہور اور معزز گلوکاروں اور نغمہ نگاروں میں سے ایک سونونگام نے 3 گانے خصوصی طور پر پیش کیے۔

ایشین ایوارڈز نے  سیو دا چلڈرن کو امداد فراہم کی۔ ایشین ایوارڈ کے شریک بانی پال ساگو نے کہا کہ “پوری جنوبی ایشیائی کمیونٹی نہ صرف کئی عظیم شخصیات کے کارناموں کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئی ہے بلکہ وہ بھارت اور پاکستان میں سیو دا چلڈرن کے کام کی اہمیت کو سمجھنے اور ان کی مدد کے لیے بھی اکھٹی ہوئی ہے ۔ گورندر چڈھا نے ایک امدادی کاموں کے حوالے سے ایک موثر رپورٹ پیش کی اور ہم ان کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں ۔”

کئی معزز شخصیات کے مکمل تعاون کے ساتھ یہ ایشین ایوارڈز 2010ء حالیہ سال شروع ہونے والے کامیاب ترین ایوارڈز میں سے ایک تھا۔

ہدایات برائے مدیران:

1۔  http://www.theasianwards.com

2۔   ایشین ایوارڈز 2010ء یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور تاجر پال ساگو کے درمیان اشتراک ہے۔ یہ تقریب باضابطہ خیراتی ادارے کے طور پر سیو دا چلڈرن کی بھی مدد کرتی ہے۔

3۔  ایشین ایوارڈز نے 12 زمروں میں مثالی کارنامے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور  اعزاز سے نوازا، یہ ایوارڈز بھارت، پاکستان، سری لنکا یا بنگلہ دیش میں پیدا ہونے (یا براہ راست خاندانی تعلق رکھنے والے ) ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔

4۔  ان شخصیات کی شناخت مخصوص عمل کرے گا جنہوں نے ماضی کےقابل اور نامور افراد کے متوازی کارنامے انجام دیئے؛ ورلڈ-چیلنجرز  جن کی تخلیقی صلاحیتوں نے ہماری روز مرہ زندگی کو چھوا اور متاثر کیا۔

5۔ نامزدگیوں کی مختصر فہرست بیرونیس ورما آف لیسٹر کی سربراہی میں قابل تعظیم افراد پر مشتمل آزاد ججوں کے پینل کے ذریعے منتخب کی گئی ۔ فاتحین کی منظوری تجربہ کار ججوں کے دوسرے گروپ کے ذریعے کی گئی، جن کی قیادت بھی لیڈی ورما نے کی۔

6۔  لیبارا گروپ ایشین ایوارڈز کا نمایاں اسپانسر ہے اور لیبارا پیپلز چوائس ایوارڈ کا بھی اسپانسر ہے جس میں جیتنے والوں کے لئے یوکے جنرل پبلک ووٹنگ کے اراکین شامل ہیں۔

7۔  لیبارا  اعلیٰ معیار، کم – لاگت کی بین الاقوامی موبائل سروس فراہم کرنے والوں میں راہنما ہے جو دوستوں اور رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنے کے قابل بناتا ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں موجود بھی ہوں۔

8۔  لائیڈز بینکنگ گروپ نے اس اعلیٰ سطح کے معروف ایونٹ میں اپنے تعاون کے اظہار کے لیے سال کےبہترین کاروباری رہنما اور سال کے بہترین انسان دوست شخصیت کے ایوارڈز کو باضابطہ اسپانسر کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید معلومات، ملاقات کی درخواستیں اور ہائی-ریز تصاویر کے لیے رابطہ:

پوجا ویدی

لائیو اسٹائل میڈیا

puja@livestylemedia.co.uk

+44(0)7949-573065

ذریعہ: ایشین ایوارڈز