رجسٹرڈاٹ کام کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر لیری کوشر کو ٹریول کلک (ر) کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا

شکاگو، 18 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

انٹرنیٹ بزنس کے رہنما کی تقرری آن لائن بکنگ کے تجربے میں نئے دور کا آغاز ہے

ہوٹل کی صنعت کے لیے ای کامرس حل فراہم کرنے والے رہنما ادارے ٹریول کلک (ر) نے آج لیری کوشر  کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صنعت کی سمت متعین کرنے والے  کاروبار تشکیل دینے کے 20 کامیاب سالوں کے ساتھ تجربہ کار چیف ایگزیکٹو آفیسر کوشر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹ پوسٹ سے کی جگہ سنبھالیں گے، جانشینی کے اس عمل میں یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ کوشر کو ٹریول کلک مجلس منتظمین میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101018/CG83183LOGO )

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101018/CG83183LOGO )

کوشر کی خصوصیت جدت، حصول اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ذریعے صارفین کے لیے قدر و اہمیت پیدا کرنا ہے۔ ان کا تجربہ مختلف صنعتوں پر پھیلا ہوا ہے جن میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے آغاز سے لے کر مالیاتی خدمات اور سیاحتی صنعت کے رہنما تک شامل ہیں۔

کوشر نے کہا کہ ” آج ہوٹلوں کو آن لائن مہمانوں کا تجربہ تخلیق کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ آن لائن بکنگ کے اس دور میں ٹریول کلک ہوٹلوں کا مقدم شراکت دار ہے  جو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ ان کے صارفین کب اور کیسے ان کی برانڈ سے ربط قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہموار و خالص گیسٹ کنکشن پیش کرتا ہے۔  جیسے جیسے بکنگ اور مہمانوں سے تعلق کے لیے نئی سبیلیں سامنے آرہی ہیں میرا مقصد ٹریول کلک کو عالمی معیار کے حل پیش کرنے والے ہوٹلوں کے لیے آج سے مزید تیز اور جدید شراکت دار قابل بنانا ہے جو کہ دنیا میں مسلسل بڑھتی ہوئی انتخاب اور شفافیت میں ہمارے مہمان صارفین کی ضروریات  کو پورا کرنے اور ان کی فرمانبرداری کے تحفظ میں مدد کرے گا۔”

کوشر ٹریول کلک میں شامل ہونے سے قبل جولائی 2010ء میں رجسٹر ڈاٹ کام کی ویب ڈاٹ کام کو فروخت تک چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی رہنمائی میں یہ ڈومین نیم ادارہ چھوٹے کاروباروں کے لیے “ویب ڈیپارٹمنٹ” بننے کے ارادے کے ساتھ چھوٹے بزنس سروسز ادارے میں تبدیل ہو گیا تھا۔ کوشر نے ڈون اینڈ بریڈاسٹریٹ پر چھوٹے تجارتی گروپ  میں بطور سینئر نائب صدر اور جنرل مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے ادارے کی ڈیجیٹل پیش کشوں کو وسعت دینے میں مدد کی  جس میں ہوورز کا حصول اور اس کی ترقی بھی شامل ہے۔ ان کے پس منظر میں گولڈمین ساکس ویلتھ مینجمنٹ کے ساتھ مینیجنگ ڈائریکٹر  اور امریکن ایکسپریس میں 12 سال تک کام کرنا بھی شامل ہے۔

ٹریول کلک میں بنیادی سرمایہ کاری کرنے والے ادارے جین اسٹار کیپیٹل ایل ایل سی کے مینجنگ ڈائریکٹر مارک ہینسن نے کہا کہ “ٹریول کلک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونے کے حیثیت سے لیری کاروباروں کے قیام کے لیے جذبہ لے کر آئیں گے جو کہ بے مثال اور قدر بڑھائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کا تجربہ، کام کرنے کی زبردست مہارت اور قائدانہ صلاحیت ٹریول کلک کو مستقبل میں اپنی ترقی جاری رکھنے میں مدد دے گی۔ اور جیسا کہ کوشر کا خود کہنا ہے کہ ٹریول کلک کی اب تک کی کامیابی کا سہرا رابرٹ پوسٹ کے سر جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں سی ای او کی حیثیت سے ادارے میں خدمات انجام دیں۔ باب کی رہنمائی میں ٹریول کلک کی آمدنی 45 ملین ڈالر سے 190 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، ادارے کا منافع بڑھاا اور اس کے عالمی ہوٹل صارفین کی بنیاد کو دنیا بھر میں 15 ہزار خریداروں تک کی وسعت  ملی۔  ہم سخت محنت ، لگن اور رہنمائی کے لیے باب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔”

ٹریول کلک انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ہوٹل ای کامرس حل میں رہنما ادارہ ٹریول کلک (http://www.travelclick.net) دنیا بھر کے ہوٹلوں کو آن لائن بکنگ کی اعلی و مستقل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ایک بے مثال قابل فہم شراکت دار ٹریول کلک کاروباری ذہانت، تقسیم اور ڈیجیٹل مارکٹنگ حل  کے ساتھ لاجواب مہمان نوازی کی مہارت پیش کرتا ہے۔ 1999ء سے ہوٹل صنعت کی خدمت کرتے ہوئے ٹریول کلک بالٹی مور، بارسلونا، شکاگو، دبئی، ہیوسٹن، ملبورن، شنگھائی اور ٹوکیو میں دفاتر کے ساتھ 140 ممالک میں 15 ہزار سے زائد صارفین رکھتا ہے۔ http://www.twitter.com/TRAVELCLICK  اور http://www.facebook.com/TRAVELCLICK پر ہمیں فالو کریں۔

جین اسٹار کیپٹل ، ایل ایل سی کے بارے میں

جین اسٹار کیپٹل (http://www.gencap.com) ایک غیرجانبدار تجارتی ادارہ ہے جو کہ 20 سال سے زائد عرصہ سے اعلیٰ معیار کے اداروں میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم جین اسٹار اپنی پورٹ فولیو کو شفاف بنانے کے لیے اپنی مینجمنٹ ٹیموں اور آپریٹنگ ایگزیکٹوز کے نیٹ ورک اور اسٹریٹجک مشیر کے ساتھ انڈسٹری – لیڈنگ کاروباروں کے اندر شراکت داری میں کام کرتا ہے۔ جین اسٹار اپنے تحت 3 کھرب ڈالرز سے زائد کا سرمایہ رکھتا ہے اور حیاتی سائنس، صحت عامہ کی خدمات، سوفٹوئیر اور سوفٹویئر خدمات، اقتصادی خدمات اور صنعتی ٹیکنالوجی صنعتوں کے منتخب  حلقوں میں میں سرمایہ کاری کو ہدف پر رکھتا ہے۔

(C) 2010ء ٹریول کلک۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔ ٹریول کلک ، ٹریول کلک انکارپوریٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔

رابطہ:

کیترینہ پریوئٹ – اینڈریوز، ٹریول کلک

+1-410-865-9093 موبائل

kpandrews@travelclick.net

کرس ٹوفالی، جین اسٹار کیپٹل ایل ایل سی

+1-914-834-4334

chris@tofallipr.com

ذریعہ: ٹریول کلک، انکارپوریٹڈ

رابطہ: کیترینہ پریوئٹ – اینڈریوز، ٹریول کلک، +1-410-865-9093 موبائل، kpandrews@travelclick.net؛ یا کرس ٹوفالی، جین اسٹار کیپٹل ایل ایل سی، +1-914-834-4334 ، chris@tofallipr.com ، برائے ٹریول کلک انکارپوریٹڈ۔