این ٹی ٹی کام ہانگ کانگ میں پریمیم ڈیٹا سینٹر کھولے گا

ٹوکیو ، 7 اکتوبر / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کام نے 7 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ سیونگ کوان او ڈیٹا سینٹر کے نام سے نیا ڈیٹا سینٹر کھولے گا جو منصوبے کے مطابق 2013ء کے جنوری اور مارچ  کے درمیان تجارتی کاروائیوں کا آغاز کرے گا۔

نیا ٹائر – III (ٹائر IV  کے لیے تیار) تنصیب کثیر القومی صارفین کو اعلیٰ معیار، قابل  اعتبار اور ماحول دوست ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرے گا۔ ہانگ کانگ میں ہی واقع این ٹی ٹی کام کے تائے پو ڈیٹا سینٹر کی تنصیب ہونے کے ناطے نیا ڈیٹا سینٹر آئی ٹی، مالیاتی و دیگر اداروں کی خصوصیات ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرے گا جو ڈیمانڈنگ اور ہمیشہ چلتے رہنے والے انفرا اسٹرکچر کو چلاتے ہیں۔

30ہزار مربع میٹر اراضی پر مشتمل سیونگ کوان او ڈیٹا سینٹر جاپان سے باہر این ٹی ٹی کام کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن جائے گا، جو کولون کے مشرقی جانب واقع ہے۔

این ٹی ٹی کام حسب منصوبہ مرکز این ٹی ٹی ورلڈ وائیڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کی جانب سے بنایا اور چلایا جائے گا جو کہ این ٹی ٹی گروپ کے لئے دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے حصول اور انتظام میں  ماہر ہے ۔

این ٹی ٹی کام کا پریمیم ڈیٹا سینٹر مکمل تجارتی توانائی کا نظام، ٹھنڈ کا انتظام، بجلی کی بلا تعطل فراہمی (یو پی ایس) کا نظام، جنریٹرز و ممکنہ بجلی کی کمیابی کا متبادل انتظام اور آگ و پانی کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے مکمل انتظام جیسی خصوصیت کا حامل ہوگا۔ بڑھتی ہوئی کثافت اور درجہ حرارت کے نظام  کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ریک کے لئے 20 کے وی اے سے زائد توانائی  موجود ہوگی۔تنصیب کے لئے تحفظ، قابلیت اور ماحول دوستی کی عالمی شہرت یافتہ سندیں ملنے کی توقع ہے جن میں یو ایس گرین بلڈنگ کونسل (یو ایس جی بی سی) کا ماحول دوست عمارتوں کی درجہ بندی کا نظام لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن (ایل ای ای ڈی) بھی شامل ہے۔

سیونگ کوان او ڈیٹا سینٹر میں این ٹی ٹی کام کے آرکسٹار (ٹی ایم) گلوبل آئی پی-  وی پی این اور گلوبل – وی لین سروسز کے لیے پوائنٹس آف پریزنس  بھی بنائے جائیں گے جو آلات و خدمات کے مرکزی انٹرکنکشنز  کے کو انتہائی کم قیمت میں ممکن بنائے گا۔ کثیر القومی صارفین  این ٹی ٹی کام کی انٹر-ڈیٹا کنکٹویٹی سروس کو استعمال کر سکیں  گے جو سنگاپور، ہانگ کانگ ، جاپان اور امریکا کے ڈیٹا سینڑز کے  درمیان ریک سے ریک تیز رفتار، ہموار ربط کے لئے وسیع گنجائش پیش کرے گی اور متعدد ڈیٹا سینٹرز  کی شمولیت کے وقت تیزی سے ڈیٹا بیک اپ اور ایپلی کیشن کی برق رفتار کارکردگی  کو یقینی بنائے گی۔

این ٹی ٹی کام ایشیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاکانوبو میڈا نے کہا کہ “یہ اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سینٹرز کی مارکیٹ میں وسیع طلب  کو ظاہر کرتا ہے اور ہانگ کانگ کے بین الاقوامی اقتصادی اور مواصلاتی مرکز ہونے کی توثیق بھی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دو سالوں میں تائی پو میں ہمارے ڈیٹا سینٹر  کی گنجائش ختم ہونے ہو جائے گی لہٰذا یہ نیا ڈیٹا سینٹر ہماری ہموار، اعلیٰ معیار کی ڈیٹا سینٹر سروسز مہیا کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔”

این ٹی ٹی کارپوریشن کے بارے میں

دیکھئے : www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی  کمیونی کیشن کارپوریشن

رابطہ: محترمہ چیمی وتانابے  یا   محترمہ یوکاری یاسو

بین الاقوامی شعبہ تجارت

این ٹی ٹی کمیونی کیشن کارپوریشن

فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com