پینٹن پرو-وی نے پینٹن کے پہلے عالمی بامقصد منصوبے ‘صحت مند بال برائے صحت بخش پانی’ کا اجراء کر دیا

سنسناٹی، 23 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پینٹن بیماری کے 20 ملین ایام کو تحفظ دینے اور اندازا 2500 زندگیاں بچانے کے منصوبے کی مدد کرتا ہے

‘صحت مند بال برائے صحت بخش پانی’ پی اینڈ جی کو بچوں کو پینے کے محفوظ پانی کے منصوبے کے ذریعے اپنے ہدف ‘ہر گھنٹے ایک جان بچائیں’ کو حاصل کرنے میں مدد دے گا

بالوں کی حفاظت کے لیے دنیا کا مشہور برانڈ پینٹین پی اینڈ جی چلڈرنز سیف ڈرنکنگ واٹر پروگرام (CSDW) کے ساتھ فیاضانہ شراکت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے، جس کے تحت آلودہ پانی کو صاف و پینے کے قابل پانی میں تبدیل کرنے کے لیے PUR کے پیکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ CSDW ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی توجہ صاف و محفوظ پینے کے پانی کی عالمی سطح پر ضرورت پر مرکوز ہے۔ پینٹن ترقی پذیر دنیا میں نصف ارب لیٹر صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماری کے 20 ملین ایام سے محفوظ رکھنے اور تقریبا 2500 جانیں بچانے کے لیے CSDW کی مدد کرے گا۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا وسائل ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/pantene/46332/

پینٹین کے لاکھوں صارفین کی جانب سے پینٹین صحت مند بال برائے صحت بخش پانی (HHHW) کا آغاز کر رہا ہے جو انتہائی ضرورت مند عورتوں اور ان کی آبادیوں کی مدد کے لیے CSDW کو سپورٹ کرے گا۔ پینٹین کے معروف سفیروں سپرماڈل برازیل کی گزیل بنڈچن اور گلوکار/نغمہ نگار انڈونیشیا کے انگون نے کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو کے تعاون سے 22 ستمبر کو 2010ء کو نیو یارک میں منعقدہ پی اینڈ جی کے وی آئی پی استقبالیہ میں صحت مند بال برائے صحت بخش پانی پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس HHHW پروگرام کے ذریعے پینٹین اپنے صارفین کے ذریعے 2020ء تک 2 ارب لیٹر صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے CSDW کو ترقی پذیر دنیا میں اپنے ہدف ‘ہر گھنٹے میں اک جان بچائیں’ کو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ امریکہ میں صارفین http://www.pgestore.com/Pantene/pantene,default,sc.html پر پی اینڈ جی کے ای اسٹور سے پینٹین مصنوعات خرید کر اس عمل میں شریک ہو سکتے ہیں۔ 28 فروری 2011ء تک ای اسٹور سے خریدی گئی ہر بوتل پینٹین 10 سینٹ CSDW کو دے گا، جو ترقی پذیر دنیا میں ایک بچے کو ایک ہفتے کا صاف پینے کا پانی (10 لیٹر) فراہم کرے گا۔ پینٹین اگلے پانچ سالوں میں دنیا بھر کے متعدد خطوں میں HHHW پروگرام آغاز کرنے کی توقع رکھتا ہے اور اس وقت برازیل اور انڈونیشیا میں اگلے مرحلے کے آغاز پر کام کر رہا ہے۔

پی اینڈ جی کی نائب صدر اور گلوبل پینٹین کے لیےبرانڈ فرنچائز لیڈر ہینی کے فیبر کہتی ہیں کہ “پینٹین خواتین اور ان کی دنیا کو صحت کے ذریعے روشن کرنے سے وابستہ ہے، جیسے جیسے صحت مند بال برائے صحت بخش پانی منصوبہ دنیا بھر میں پھیلے گا، صارفین کو اپنے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے اور عورتوں اور ان کے مشکلات کے شکار اہل خانہ کو صحت بخش پانی فراہم کرنے کا موقع ملتا رہے گا۔”

CSDW کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گریگ آل گڈ نے کہا کہ “آلودہ پانی کے نتیجے میں اسہال کی بیماری سے مائیں 1.8 ملین بچوں سے محروم ہو جاتی ہیں – جو ایچ آئی وی/ایڈز اور ملیریا سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے، صحت مند بال برائے صحت بخش پانی منصوبے کے ذریعے عورتوں اور بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے سے پینٹین کی وابستگی کا مقصد اس عالمی صحت کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔”

منصوبے کے تحت ضرورت مند علاقوں کو کم خرچ PUR کے پیکٹوں کے ذریعے صاف و خالص پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، ایک پیکٹ 10 لیٹر گندے اور ممکنہ طور پر مہلک پانی کو صاف و پینے کے قابل پانی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ گو کہ CSDW کا نام بچوں پر ہے لیکن آل گڈ کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ خواتین ہے جو اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہیں “CSDW منصوبے کی حقیقی ہیروز خواتین ہیں، جو PUR کے فراہم کردہ 90 فیصد پیکٹ بانٹتی ہیں۔”

پینٹین HHHW پروگرام پینٹین کی جانب سے اپنی مصنوعات، عمل اور سماجی ذمہ داری کے منصوبوں کے ذریعے ماحول دوستی میں  بامعنی بہتریاں پیدا کرنے سے وابستگی کا حصہ ہے۔ پینٹین جدید، خوبصورت مصنوعات تخلیق کرنے پر کام کر رہا ہے جو کارکردگی، جمالیات یا قیمت پر کسی سودے بازی کے بغیر ماحول کے لیے بہتر ثابت ہوں۔

پی اینڈ جی حسن و آرائش کے بارے میں

پی اینڈ جی کی حسن و آرائش کی مصنوعات عورتوں کے حسین آنے کے خواب کو حقیقت کا روپ دیتی ہیں اور مردوں اور ہر روز بہتر انداز میں دکھنے اور محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ 130 ممالک میں 8 ارب ڈالر کی برانڈز اور مصنوعات کے ساتھ پی اینڈ جی کی حسن و آرائش کی مصنوعات کی مالی سال 2009/10ء میں 27 ارب ڈالر سے زائد کی فروخت ہوئی، جو اسے حسن و آرائش کے حوالے سے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک بنا رہی ہے۔ پی اینڈ جی کی مصنوعات حسن و آرائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ قابل بھروسہ برانڈز پیش کرتا ہے، جن میں پینٹین (ر)، اولے (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز (ر)، میکس فیکٹر (ر)، کور گرل (ر)، ڈی ڈی ایف (ر)، فریڈرک فیکائی (ر)، ویلافلیکس (ر)، ریجوائس (ر)، سباستیان پروفیشنل (ر)، ہربل ایسنسز (ر)، کولسٹون (ر)، کلیئرول پروفیشنل (ر)، نائس این ایزی (ر)، وینس (ر)، جیلٹ (ر)، ایس کے – II (ر)ویلا پروفیشنلز (ر)، براؤن (ر) اور مشہور و معروف شعبہ خوشبویات شامل ہیں جو مارکیٹ میں داخل ہونے والے صارفین سے لے کر انتہائی پرتعیش خوشبویات استعمال کرنے والے صارفین تک پھیلا ہوا ہے جن میں ہوگوبوس (ر)، لاکوستے (ر) اور کرسٹینا ایگوئلیرا (ر) جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔ پی اینڈ جی (این وائی ایس ای: PG) اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے http://www.pg.com ملاحظہ کیجیے۔

پی اینڈ جی کے بچوں کے لیے محفوظ پانی کے منصوبے کے بارے میں

پروکٹر اینڈ گیمبل کے غیر منافع بخش بچوں کے لیے محفوظ پینے کا پانی (CSDW) پروگرام کی توجہ پینے کے آلودہ پانی کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں اور اموات کو کم کرنے پر مرکوز ہے۔ پی اینڈ جی 2004ء سے PUR کے پیکٹ تقسیم کرنے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داریاں کر چکا ہے جو 10 لیٹر گندے اور آلودہ پانی کو صاف پینے کے قابل پانی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اب تک پی اینڈ جی کے اس منصوبے نے 57 سے زائد ترقی پذیر ممالک میں 2.4 ارب لیٹر سے زائد پینے کا صاف پانی لوگوں کو فراہم کر چکا ہے۔ CSDW منصوبے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.csdw.org۔

ذریعہ: پینٹین

رابطہ: ڈی ورائز پبلک ریلیشنز، مارسیلا بیکولائرڈ

+1-212-891-0413

mbequillard@devries-pr.com