ایشیاء بحرالکاہل اور جاپان میں ورٹیکا کی ترقی اور موجودگی میں توسیع جاری

بلیریکا، میساچوسٹس، 21 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مشرق میں مارکیٹ کو مضبوط کرنے کے لئے ونے ای سیموئل کی نائب صدر برائے ایشیا کی حیثیت سے ورٹیکا میں شمولیت

اصل وقت میں تجزیات (ریئل ٹائم اینالٹکس) پیش کرنے والے جدید ترین سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے بڑے فراہم کنندہ، ورٹیکا سسٹمز نے آج ایشیاء کے نائب صدر کی حیثیت سے ونے ای سیموئل کے تقرر کے ساتھ ایشیاء بحرالکاہل اور جاپان (APJ) میں اپنی موجودگی میں توسیع کا اعلان کیا۔ سیموئل وسیع تر ایشیاء کے طول و عرض میں ادارے کی قوت رفتار کو جاری رکھنے، ترقی کو تیز کرنے اور تجارت کو مضبوط کرنے میں مدد کریں گے۔

آپریشنز، آئی ٹی، کاروبار کی ترقی، انفارمیشن مینجمنٹ، مالیات اور خرید و فروخت میں 20 سال سے زیادہ تجربے کے حامل سیموئل صنعت کی کی بزرگ شخصیت ہیں۔ آمدنی کے ہدف کو حاصل کرنے اور میٹرکس کی منصوبہ بندی کے دوران انہوں نے کمپنیوں کی نئے عالمی بازاروں میں رہنمائی کی ہے۔ ایشیائی بازاروں میں تہلکہ مچا دینے والی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں سیموئل کا پس منظر انہیں اپنا تجربہ ورٹیکا میں منتقل کرنے اور اس مارکیٹ میں براہ راست معاونت فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ورٹیکا میں ان کے کردار کی توجہ اے پی جے میں کمپنی کی موجودگی میں اضافہ اور اس کی تقویت پر مرکوز ہوگی۔

ورٹیکا ٹیم میں شامل ہونے پہلے،سیموئل نیٹیزا کے لئے ایشیاء بحرالکاہل کے جنرل مینیجر اور گرین پلم کے لئے ایشیاء کے نائب صدر تھے۔ ان کے پاس خردہ فروشی، ٹیلی مواصلات، بینکاری اور حکومت کے ساتھ ساتھ متعدد صنعتوں کے اندر نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے این سی آر ٹیراڈیٹا،جی ای کیپٹل کے لئے کام کیا ہے اور حال ہی میں وہ گرڈمیٹکس کے سی ای او تھے۔

“ایشیاء بحرالکاہل اور جاپان (APJ) میں ورٹیکا کے پاس پہلے ہی سے صارف کی مضبوط بنیاد ہے،” یہ بات ورٹیکا کے صدر اور سی ای او، کرسٹوفر لائنچ نے کہی۔ “سیموئل کی شمولیت، جو APJ میں ڈیٹا کو حفاظت سے رکھنے کی مارکیٹ کو سمجھتے ہیں، ہمیں دنیا کے اس اہم خطے میں ورٹیکا کے اصل وقت تجزیات کے لئے تقاضوں کی معاونت کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔”

سیموئل کے تقرر کا وقت ورٹیکا کو اپنے ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے اور اس پھیلتے ہوئی مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ فروری 2010ء میں جاری کردہ، ورٹیکا 4.0 خطے کے تمام ممالک میں واقع کمپنیوں کی معاونت کرتا ہے۔

“ایشیاء بحرالکاہل اور جاپان کی مارکیٹ تیزی سے پختہ ہورہی ہے اور جس طرح کمپنیاں تیز رفتاری کے ساتھ بڑھتی ہیں، اسی طرح ان کا ڈیٹا بھی بڑھے گا۔  نتیجتا، کمپنیوں کو ریئل ٹائم تجزیات کی ضرورت پڑے گی تاکہ وہ بڑی مقدار میں پیچیدہ ڈیٹا کو تیزی کے ساتھ اور صحیح طریقے سے دیکھ اور سمجھ سکیں،” یہ بات ورٹیکا میں ایشیاء کے نائب صدر، ونے ای سیموئل نے کہی۔ “ورٹیکا میں میرا کردار، یہاں کمپنی کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے دوران، اے پی جے مارکیٹ کو ریئل ٹائم تجزیات کے کاروباری فوائد کے بارے میں تربیت دینا ہے۔”

ورٹیکا کے بارے میں

ورٹیکا سسٹمز اگلی نسل کے تجزیات کے پلیٹ فارم کا بڑا فراہم کنندہ ہے، اور یہ کمپنیوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس رفتار اور پیمانے پر اپنے ڈیٹا کو سکے کے طور پر رائج کریں جو صارفین اور حصص داروں کو اہم قدر و قیمت دینے کے لئے ضروری ہیں۔ صنعت میں ورٹیکا کی ترقی کی قابلیت اور لچکداری بے مثل ہے جو جو روایتی حل کی 30فیصد  قیمت پر 50گنا سے 1000 گنا زیادہ تیز کارکردگی دیتا ہے۔ ویریزون، گیس انکارپوریٹڈ.، زنگا، کیپٹل آئی کیو، موزیلا اور کومکاسٹ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے صارفین ورٹیکا کو استعمال کرتے ہیں۔ ورٹیکا کے شمالی امریکہ کے صدر دفاتر بلیریکا، میساچوسٹس میں واقع ہیں۔

ذریعہ: ورٹیکا سسٹمز

رابطہ: ایلزبتھ لانیری،  شفٹ کمیونی کیشنز، +1-617-779-1852، vertica@shiftcomm.com  یا

رچ گیوسی، ورٹیکا انکارپوریٹڈ، +1-978-600-1000، rghiossi@vertica.com