سربراہان مملکت، معروف سی ای اوز، منتظمین اور مشہور فن کار 2010ء بلوئن کری ایٹو لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کے لیے 22 سے 23 ستمبر تک نیو یارک میں جمع ہوں گے

نیو یارک، 21 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لوئس بلوئن فاؤنڈیشن (LBF) پانچویں سالانہ بلوئن کری ایٹو لیڈرشپ سمٹ (BCLS) کا پرمسرت اعلان کرتی ہے، جو اقوام متحدہ کے دفتر برائے شراکت داری کے تعاون سے منعقدہ ایک فورم ہے جس کا مقصد آنے والی دہائی میں عالمگیریت سے سامنے آنے والے چیلنجز اور مواقع کا کامیابی سے سامنا کرنے کے لیے گفتگو اور بہترین مشقوں کے تبادلے میں شامل ہونا ہے۔

22 و 23 ستمبر 2010ء سے 100 بین الاقوامی سربراہان مملکت، عالمی سی ای اوز، منتظمین، دانشور، فن کار اور فکری رہنما نیو یارک میں جمع ہوں گے اور اقتصادی بحالی، عالمی حکمرانی، ماحولیاتی اصلاح، خارجہ پالیسی، تعلیم، صحت، غربت و ترقی اور ٹیکنالوجی سے متعلق 21 ویں صدی کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔

ایل بی ایف کے بانی اور چیئرمین لوئس بلوئن نے کہا کہ “یہ ضروری ہے کہ عالمی رہنما بہتر اجتماعی مستقبل، مواقع اور چیلنجز  کے لیے فوری توجہ کے طالب درپیش مسائل کے حل اور محفوظ تر، صحت مند اور زیادہ ترقی یافتہ دنیا کو یقینی بنانے کے لیے حل سامنے لانے کے عمل میں شریک ہوں، بی سی ایل ایس کا مقصد سرحدوں و ثقافتوں سے ماوراء مسائل پر گفتگو، بحث و تمحیص اور ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی خاطر معروف عالمی رہنماؤں کو اکٹھا کرنا ہے۔”

2010ء بی سی ایل ایس میں سربراہان مملکت میں نیدرلینڈز، منگولیا، سینٹ لوشیا اور جمہوریہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے وزرائے اعظم؛ ہونڈورس اور جمہوریہ نمیبیا کے صدر مملکت؛ اور جمہوریہ اسٹونیا کے وزیر خارجہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مارک اینگل سن (ورلڈ کلر پریس)، لوئس آربر (انٹرنیشنل کرائسس گروپ)، فرانسکو بینڈرین (یونیسکو عالمی ثقافتی مرکز)، لیزا ڈینی سن (سوتھ بائی’ز نارتھ اینڈ ساؤتھ امریکہ)، ایریانا ہفنگٹن (ہفنگٹن پوسٹ)، کرس ہوز (فیس بک)، فن کار ایلکس کاٹز، ڈیزائنر بروس ماؤ، عزت مآب عمرو موسی (عرب ریاستوں کی لیگ)، لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ شمڈلے (یو ایس سائبر کمانڈ)، علی ولشی (سی این این)، ہوان اگناشیو ودارتے (گوگن ہائم عجائب گھر بلباؤ) مونیک ویا (تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن اور کاندیہ یومکیلا (یونیڈو) شریکہوں گے۔ بی سی ایل ایس کے مکمل شرکاء اور پینل موضوعات، یا رجسٹریشن کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.creativeleadershipsummit.org۔

بی سی ایل ایس کا اختتام لوئس بلوئن فاؤنڈیشن ایوارڈز کی تقریب اور جشن سے ہوگا جو سیاست،سائنس، کاروبار اور فنون کے شعبے سے وابستہ افراد کو عالمی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ اس سال اعزاز حاصل کرنے والوں میں امیر دوسال، فلپ دے مونتے بیلو، یوئی-سائی کان، ایلکس کاٹز اور نکولس نیگروپونٹے شامل ہیں۔

رابطہ: یونیس کم، +1-646-753-9061، ekim@artinfo.com

ذریعہ: لوئس بلوئن فاؤنڈیشن

رابطہ: یونیس کم از لوئس بلوئن فاؤنڈیشن، +1-646-753-9061، ekim@artinfo.com