اولڈ ٹریفرڈ میں کونچے ٹورو اور مانچسٹر یونائیٹڈنے عالمگیر شراکت داری کا معاہدہ کرلیا

مانچسٹر ، انگلینڈ ، 18 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اولین ٹیم مینیجر سر ایلکس فرکوسن اور کمرشل ڈائریکٹر رچرڈ آرنلڈ  نے کونچے ٹورو کے چیئرمین  الفونسو لیرین اور گلوبل مارکیٹنگ مینیجر گیان کارلو بیان چیٹی کے ہمراہ باضابطہ طور پر مانچسٹر یونائیٹڈ اور کونچے ٹورو (این وائی ایس ای : وی سی او )  کے درمیان معاہدہ پر دستخط کیے جس کو ٹیم کے اولین کھلاڑیوں میں سے چند نے دیکھا ۔تین سال کے اس معاہدہ نے کونچے ٹورو کو انگلش کلب کا باضابطہ وائن شراکت دار بنا یا ہے۔

) تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100917/LT63857 )

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100917/LT63857 )

اولڈ ٹریفڈ اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں سر ایلس فرگوسن نے کہا کہ”وائن  اور فٹ بال میں بہت سی مطابقت پائی جاتی ہے۔ فٹ بال میں ہم بہترین نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرتے ہیں جنہیں شروعات ہی  سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا عظیم کھلاڑی بنایا اور تیار کیا جاسکے اور مجھے کونچے کے ساتھ بھی یہ مطابقت نظر آتی ہے جو باغوں میں سے بہترین انگوروں کو تلاش  کر کے،بہترین وائن تیار کرتی ہے اور پھر صبر و حکمت سے بہترین نتائج کو یقینی بناتی ہے۔ وینا کونچے اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں یہ صفات مشترک ہیں اور میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں اس شراکت کا ایک حصہ ہوں جس کے شاندار مستقبل کے لیے میں بہت پر امید ہوں۔”

الفونسو لیرین نے کہا کہ “اس وقت جب چلی اپنی 200 ویں سالگرہ منارہا ہے ہم بطور ادارہ اس کی عالمگیر شناخت کے امانت دار ہیں جو ہماری برانڈ کی وائن نے حاصل کی۔ یہ عکاسی کرتا ہے چلی میں وائن  بنانے کی ہماری پوری زندگی  کی تاریخ  اور اس مقام کی جو ہم نے حاصل کیا۔ چلی دنیا کا بہترین وائن بنانے والا ملک ہے۔  یہ شراکت وائن کے  برانڈ کی نمائش اور منفرد رسائی کا موقع دے گی اور اسی وجہ سے آج کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔”

شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط آج رات کھانے کی تقریب تک جاری رہیں گے جس کی میزبانی  مانچسٹر یونائیٹڈ کے عظیم کھلاڑیوں کی جانب سے کی جارہی ہے۔ آخر میں اتوار کے روز مہمانوں کو مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کا میچ دیکھنے کاموقع دیا جائے گا ۔ اس معاہدہ کے بعد تین سال تک ہر کھیل میں کونچے ٹورو کا لوگو ڈیجیٹل بورڈز پر نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ اولڈ ٹریفرڈ میں مہمانوں کو ان کے کمروں میں وائن بھی پیش کی جائے گی۔کونچے ٹورو روابطے کے مقاصد کے لیے کلب کی املاک اور سرکاری نشان کو استعمال کرنے کابھی مجاز ہوگا۔

ذریعہ: وینا کونچے ٹورو ایس اے

رابطہ: آئسابیل آلوارز

کارپوریٹ کمیونیکیشن مینیجر

کونچے ٹورو

+56-2476-5133

ialvarez@conchaytoro.cl