نے فونٹس کا اجراء کر دیاWGSN

ندن، نیو یارک اور ہانگ کانگ،8 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹائل و ڈیزائن کےمیلان و رحجانات  کی پیش بینی کرنے والی معروف عالمی سروس WGSN نے آج فونٹس (FONTIS) (http://www.wgsn.com) کے اجراء کا اعلان کیا ہے جو فیشن، اسٹائل اور کامرس کے مقام انقطاع پر موجود معروف عالمی اداروں کو تحریک اور اہلیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ ایک جدید ملٹی-چینل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100820/NY53332LOGO)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100820/NY53332LOGO)

لاطینی لفظ ‘منبع’ یا ‘سوتہ’ سے موسوم فونٹس WGSN کے تمام مواد پر مشتمل 6   لاکھ صفحات کی تنظیم نو کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، اس مواد میں ڈیزائن پیکس، تصاویر، رحجاناتی پیش بینیاں، مارکیٹ تجزیے، رپورٹس اور بہت کچھ ہے، تاکہ ڈیزائنرز اور اسٹائل ایگزیکٹوز انتہائی مطلوبہ اور موثر انداز میں WGSN کے مواد کو تلاش اور حاصل کر سکیں۔ فونٹس تخلیقی ٹیموں، خریداروں، وژوئل مرچنڈائزرز اور مارکیٹرز کے تعامل اور موثریت کو تبدیل کرتا ہے، مارکیٹ میں رفتار کو ڈرامائی حدتک بہتر بناتا ہے، رینج پلاننگ کے خطرات کو کم کرتا ہے اور انقلابی رحجانات اور اگلے بیسٹ-سیلرز کی پراعتماد انداز میں پیش بینی کرتا ہے۔

WGSN کی سی ای او سوسانا کیمپے نے کہا کہ “ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ایک خیر خواہ اور جوش و جذبے سے سرشار کسٹمر بیس رکھتے ہیں، جو ہمارے مواد کو پسند کرتی ہے، اس کی گہرائی اور عمدگی کے حوالے سے سرگرم ہے اور ان پر واضح ہے کہ کوئی اور رحجاناتی پیش گو تحریک و اہلیت کی ہماری سطح کے قریب بھی نہیں فراہم کر سکتا۔ اب تک ہمارا ویب پلیٹ فارم مارکیٹ پر برتری رکھنے والے مواد کا ہم رفتارنہیں تھا۔ اب یہ بھی تبدیل ہو گیا۔ نئی سائٹ ہر وہ شے رکھتی ہے جو ہمارا مواد رکھتا ہے: خوبصورت، مستند، جدید اور دلفریب۔ یہ بغیر کسی رکاوٹ کے تحریک، اہلیت اور عمل فراہم کرے گا۔”

دماغ کو چھوڑیے، صحیح دماغ سے ملیے

فونٹس کا ہر جز WGSN کے مستحکم مواد اور شاندار اہلیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے، اور ساتھ ساتھ کام کی رفتار اور ڈیزائن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے، صارفین کی مدد کےارادے کے ساتھ تخلیق کیا گیا۔ WGSN فونٹس پر لاگ ان ہونے والے صارفین تین سطحی نیوی گیشن نظام  تک رسائی رکھتے ہیں۔ صارف کے مقاصد پر منحصر ہوتے ہوئے، وہ اپنے تخلیقی سفر کا آغاز ‘پروڈکٹ لائف سائیکل’ راہ، ‘پروڈکٹ کیٹگریز’ راہ یا ‘انسپرائشنل کانٹینٹ’ راہ میں داخل ہو کر کر سکتے ہیں۔ صارفین جیسے جیسے اندر داخل ہوتے جائیں گے، متعلقہ ٹولز اور مواد ان کی جانب بڑھتا ہے، جو موثریت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

نئے پلیٹ فارم کی جدید ترین جھلکیوں میں سے ایک وژوئل سرچ فنکشن ہے، جو صارف کو WGSN کی تصویر کے کسی بھی حصے پر کلک کر کے فورا ہی متعلقہ مواد حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ WGSN کے وسیع انفارمیشن ڈیٹابیس سے متعلقہ ڈیزائن معلومات حاصل کر سکے۔ وژوئل سرچ فنکشن ڈیزائنرز کو قواعد و پہلے سے تعین شدہ راستوں کے بغیر تخلیقی و تاثیری عمل میں خود کو بنیادی و فطری طور پر غرق کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

کیمپے نے مزید کہا کہ “فونٹس پلیٹ فارم دلفریب پروڈکٹ ڈیزائن، رینج پلاننگ، مرچنڈائزنگ، مارکیٹنگ اور سورسنگ کی حمت عملیوں کا منبع ہے، اور ساتھ ساتھ عالمی صارفی اہلیت اور مستقبل کے عالمی رحجانات کا وسیلہ بھی ہے جو ان افعال کو اور ایک انجمن میں ان کے نتائج کو مکمل کرنےمیں مدد دیتا ہے۔”

فونٹس کی موثریت اور فائدے کے تجربے کے لیے WGSN نے صارفین کے ایک عالمی پینل کو مدعو کیا کہ وہ پیشرفت کے عمل پر مشاورت دے اور نئے پلیٹ فارم کو بیٹا ٹیسٹ کرے۔ مشاورتی پینل کے صارفین میں بڑے بین الاقوامی ملبوسات کے ریٹیلرز اور برانڈز سے لے کر انفرادی ڈیزائنرز شامل تھے جن میں سیئرز ہولڈنگز کارپوریشن (SHC)، ASOS اور پیری ایلس انٹرنیشنل شامل تھے۔

کلر اینڈ ٹرینڈ سروسز SHC کے مینیجر جولی کولانتونو نے کہا کہ “WGSN نے عرصہ دراز تک ہمارے ‘کرسٹل  بال’ کا کردار ادا کیا ہے، اور ہمیں وہ تحریک اور معلومات مہیا کی ہیں جو ہمیں ایک انتہائی مسابقتی مارکیٹ میں کامیاب رہنے کے لیے درکار ہیں، فونٹس کا تجربہ کرنے کے بعد، یہ فوری طور پر واضح ہو گیا ہے کہ نئے پلیٹ فارم نے ہمیں کہیں زیادہ مواد اور اہلیت سامنے لانے میں مدد دی اور ہمیں مواد کو ان طریقوں سے استعمال کرنے کی بھی سہولت دی جو اب تک ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن نہیں تھا۔ ہم بہت زیادہ پراعتماد ہیں کہ یہ نیا پلیٹ فارم زیادہ موثر راہوں کو متعین کرے گا اور اگر صاف صاف پوچھا جائے تو زیادہ بہتر پروڈکٹ ڈیزائن کی۔”

WGSN کے بارے میں

WGSN اسٹائل اور ڈیزائن میں ایک معتبر عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ اسٹائل کے موجودہ و مستقبل کے رحجانات کو شناخت کرتا ہے اور ان کا تجزیہ کرتا ہے اور جدید آن لائن ٹولز کے ذریعے انہیں اپنے صارفین تک پہنچاتا ہے جو تجارتی طور پر کامیاب مصنوعات اور خدمات کی تخلیق کے لیے ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ WGSN دنیا بھر میں 36 ہزار سے زائد صارفین کے لیے اسٹائل اور ڈیزائن کو ترتیب دیتا اور صورت عطا کرتا ہے۔ WGSN کا صدر دفتر لندن میں واقع ہے اور دنیا بھر میں میلان، نیو یارک، ہانگ کانگ، سیول، لاس اینجلس، ملبورن اور ٹوکیو میں اس کے دفاتر واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.wgsn.com ملاحظہ کیجیے۔ ٹویٹر پر WGSN کو فالو کیجیے: @wgsn

ذریعہ: WGSN

رابطہ: شیوانی مہتانی،

+1-646-747-7158،

wgsn@kwitco.com