این ٹی ٹی کام بہترین ڈیٹا سینٹرز اور رواں انٹر-ڈیٹا سینٹر کنیکٹیویٹی کے ذریعے ایشیاء میں

ٹوکیو، 22 جولائی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 22 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ وہ تیزی سے ترقی پاتے ہوئے ایشیائی خطے کے لیے اپنے کاروبار کو توسیع دینے کی نئی بڑی حکمت عملی کے تح تویت نام اور سنگاپور میں بہترین ڈیٹا سینٹرز کھولے گا اور ایک نئی سروس کا آغاز بھی کرے گا جو انٹرپرائز صارفین کو مرکزی ڈیٹا سینٹرز کے درمیان فوری طور پر رواں کنیکٹیویٹی برقرار رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔

این ٹی ٹی کام دفاتر، ڈیٹا سینٹرز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ-بیسڈ سروسز ور ایک سنگاپوری آؤٹ سورسنگ فراہم کنندہ کا اضافہ کر کے ایشیا میں انٹرپرائز صارفین کے لیے اپنی دستیابی کو بہتر بنا رہا ہے ۔ ان اعلان شدہ تازہ ترین اضافوں کے ساتھ این ٹی ٹی کام اپنے انٹرپرائز صارفین، خصوصا ایشیا میں کثیر مرکز رکھنے والے کثیر القومی اداروں کے لیے عالمی معیار کے آئی سی ٹی سلوشنز اور معیار کی خدمات کو بہتر بنانے کی توقع رکھتا ہے۔

ویت نام میں نیا ڈیٹا سینٹر

ہو چی منہ سٹی ڈیٹا سینٹر 2011ء کی تیسری سہ ماہی میں شہر کے مرکز میں ایک بہترین ڈیٹا سینٹر کے طور پر ویت نام میں این ٹی ٹی کام کے دوسرے ڈیٹا سینٹر کے طور پر شروع ہوگا، پہلا سینٹر ہنوئی کا تھانگ لونگ ڈیٹا سینٹر ہے۔ اسے ویت نام کے سب سے بڑی ٹیلی کام ادارے ویت نام پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ (VNPT) اور این ٹی یٹ کام کا مشترکہ منصوبہ گلوبل ڈیٹا سروس جے ایس سی (GDS) ڈیزائن، تعمیر اور آپریٹ کرے گا۔جدول کے مطابق اور اس کے علاوہ بھی بجلی منقطع ہونے کے طویل وقفوں  کے درمیان بجلی اور ایئرکنڈیشننگ کی مستقل بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا سینٹر وافر بجلی کی رسد، کولنگ اور نیٹ ورک سسٹمز سے لیس ہوں گے۔ نئی تنصیب جی ڈی ایس کو بہترین ڈیٹا سینٹر اور اعلی معیار کے نیٹ ورک وسائل کو یکجا کر کے مکمل سلوشنز پیش کرنے کے قابل بنائے گی۔

سنگاپور میں نیا ڈیٹا سینٹر

سنگاپور سیرانگون ڈیٹا سینٹر 2012ء کی پہلی سہ ماہی میں سنگاپور کے ایک بہترین ڈیٹا سینٹر کے طور پر کام کا آغاز کرے گا۔ این ٹی ٹی کام کی ڈیزائن کردہ تنصیب این ٹی ٹی ورلڈ وائیڈ ٹیلی کمیونی کیشنز کارپوریشن کی جانب سے تعمیر اور آپریٹ کی جائے گی، جو ان ٹی ٹی کام گروپ کے لیے دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے حصول اور ان کے انتظام میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ اعلی خصوصیات کے ہمیشہ کھلے رہنے والے کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر چلانے والی کثیر القومی آئی ٹی اور مالیاتی فرمز کی خصوصی ضروریات کو پورا کرے گا۔ سنگاپور سیرانگون ڈیٹا سینٹر بھرپور مستقل بجلی کی فراہمی (UPS) کے نظام، کولنگ کے نظام اور بجلی کے ممکنہ انقطاع اور دیگر مسائل کے لیے جنریٹرز کی وافر مقدار کا حامل ہوگا۔ مزید برآں این ٹی ٹی کام تحفظ، موثریت اور ماحول دوستی کے لحاظ سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ استناد حاصل کرنے کی بھی امید رکھتا ہے، جیسا کہ یو ایس گرین بلڈنگ کونسل (USGBC) کی جانب سے ماحول دوست عمارت کی درجہ بندی کے نظام لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن (LEED)، اور عمارات کو ماحول دوست بنانے کو یقینی کرنے کے لیے سنگاپوری بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن اتھارٹی (BCA) کا پروگرام بی سی اے گرین مارک۔

سنگاپور کا سیرانگون اور ہو چی منہ سٹی کے ڈیٹا سینٹرز دونوں یکساں، عالمی معیار کی ڈیٹا سینٹر خدمات، تنصیبات اور آپریشنز پیش کرنے کے لیے این ٹی ٹی کام کے سخت معیارات استعمال کریں گے۔ یہ معیارات اس وقت تقریبا 360 ہیں، جو کارکردگی کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہونے والی بہتریوں، صارفین کے فیڈبیک، نئی معلومات اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے نتیجے میں تیار ہوئے ہیں۔ این ٹی ٹی کام کے معیارات عالمی طور پر تسلیم شدہ انجمنوں سے قریبی مطابقت رکھتے ہیں جیسا کہ ٹیلی کمیونی کیشنز انڈسٹری ایسوسی ایشن (TIA)، دی اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ انکارپوریٹڈ (TUI) اور امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز انکارپوریٹڈ (ASHRAE)۔

نئی انٹر-ڈیٹا کنیکٹویٹی سروس

نئی انٹر-ڈیٹا کنیکٹویٹی سروس ایشیا میں عالمی معیار کے آئی سی ٹی سلوشنز اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کی این ٹی ٹی کام کی نئی حکمت عملی کا دوسرا ستون ہے۔ یہ سروس سنگاپور، ہانگ کانگ، جاپان اور امریکہ میں مرکزی ڈیٹا سینٹرز کے درمیان ہموار اور تیز رفتار کنیکٹیویٹی کے لیے بنیادی و مرکزی صلاحیتوں کو استعمال کرے گی۔ انٹر-ڈیٹا سینٹر کنیکٹیویٹی سروس کے لیے درخواستیں ستمبر میں قبول کی جائیں گی۔

این ٹی ٹی کام کے مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست کنکشن رواں و ہموار ڈیٹا کمیونی کیشن کو ممکن بنائے گا ایسے ہی جیسے کہ صارف ایک واحد ڈیٹا سینٹر استعمال کر رہا ہے۔ ٹوکیو کے علاقے میں این ٹی ٹی کام کے متعدد ڈیٹا سینٹرز پہلے ہی ڈیٹا بیک اپ، ایپلی کیشن ڈلیوری اور ڈیزاسٹر ریکوری کے لیے تیز رفتار انٹرکنیکٹیویٹی پیش کر رہے ہیں۔ انٹر-ڈیٹا کنیکٹویٹی سروس کے اجراء کے ساتھ این ٹی ٹی کام کے صارفین پورے ایشیائی خطے میں یکساں فوائد سے لطف اندوز ہوں گے۔ انٹر-ڈیٹا کنیکٹویٹی سروس این ٹی ٹی کام کے لیے ہر صارف کے لیے نئے نیٹ ورکس تعمیر کیے بغیر تیزی سے کنیکٹویٹی فراہم کرنے کو ممکن بنائے گی۔

سروس ضمانت شدہ بینڈوڈتھ (ٹائپ اے) یا بہترین کوشش کی فراہمی (ٹائپ بی) کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ ٹائپ بی کی قیمت دنیا بھر میں یکساں ہے جبکہ ٹائپ اے صارف کی ضروریات پر منحصر ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کی گلوبل اسٹریٹجی کے ایگزیکٹو نائب صدر کاتسومی ناکاتا نے کہا کہ “تیزی سے بڑھتی ہوئی ایشیائی مارکیٹ، جو ممکنہ طور پر 2030ء تک عالمی معیشت کا 40 فیصد  تک ہوگی، کو ہدف بناتے ہوئے این ٹی ٹی کام خطے کے صارفین کے لیے بے مثال ون اسٹاپ سلوشنز پیش کرنے کے لیےعالمی سطح کے معیار کو استعمال کر رہا ہے ، جس میں نیٹ ورکس سے لے کر کلاؤڈ بیسڈ سروسز تک شامل ہوں گی۔ ہم ہم کثیر القومی اداروں کو طاقتور ڈیٹا سینٹرز، یکساں معیار کی نیٹ ورک سروسز، کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی رینج اور انفرادی ایشیائی مارکیٹوں میں ماہرانہ مقامی موجودگی کے ذریعے ایشیا میں اپنے قدم مضبوط کرنے اور کاروبار کو توسیع دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ این ٹی ٹی کام ایشیا بھر میں کام کرنے والے عالمی اداروں کے لیے ایک بہترین آئی سی ٹی شراکت دار ہے۔”

این ٹی ٹی کام کی ایشیائی حکمت عملی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے

www.ntt.com/worldwide/topics-asia/index.html

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) توشیو ناکائی یا (محترمہ) چیمی واتانابے

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com