این ٹی ٹی کام برانچ آفس کے ذریعے کمبوڈیا کی مارکیٹ میں داخل

ٹوکیو، جاپان، 7 جولائی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (NTT Com) نے 7 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ نے نوم پنہ، کمبوڈیا میں ایک شاخ کا آغاز کر دیا ہے، جو فوری طور پر موثر ہوگی۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کے صدر سویوشی کاواشیما کی بیک وقت سربراہی میں نوم پنہ شاخ کمبوڈیا میں واقع کثیر القومی اداروں کو این ٹی ٹی کام کے آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کرے گی۔

این ٹی ٹی کام کمبوڈیا میں، جہاں ٹیلی کمیونی کیشن کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہو رہا ہے،  شاخ کھولنے والی پہلی جاپانی ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی ہے۔

ایشیا، یورپ اور امریکہ کے کثیر القومی ادارے، جن میں اس وقت جاپان کے 47 ادارے بھی شامل ہیں، کمبوڈیا میں بہت زیادہ متحرک ہیں۔ یہ ملک، تھائی لینڈ اور ویت نام کے ساتھ، عظیم تر میکانگ سب ریجن کا حصہ ہے، جو ہند چینی کے پورے علاقے میں تجارت کو آسان بنانے والی نئی راہوں کے سلسلے کے ایک حصے جنوبی اقتصادی گزرگاہ سے منسلک ہے۔

کثیر القومی اداروں کا ماننا ہے کہ کمبوڈیا کی معیشت میں ترقی کی صلاحیت ہے، جس میں مینوفیکچرنگ اور ٹارگٹ مارکیٹنگ کے لیے ایک مرکز کی حیثیت بھی شامل ہے۔ این ٹی ٹی کام ان اداروں کو انتہائی پیشہ ورانہ انٹیگریٹڈ آئی سی ٹی سروسز پیش کرنے کی آس لگائے ہوئے ہے جو جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر پیش کی جائیں گی۔

نوم پنہ شاخ کے اضافے نے این ٹی ٹی کام کے ماتحت اداروں اور دفاتر کو نیٹ ورک کو بڑھا کر 25 ممالک/خطوں کے 67 شہروں تک پھیلا دیا ہے۔ این ٹی ٹی کام اگست میں آیوتھایا، تھائی لینڈ میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کی شاخ کے قیام کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) چیمی ویتانابے یا (محترمہ) شیہوکو کاٹو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com