سی جی اے کی پی سی ای او لٹل فیلڈ اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (OPIC) کی سربراہی کریں گی

واشنگٹن، 24 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سینیٹ نے سی جی اے پی کی سابق سی ای او ایلزبتھ لٹل فیلڈ کی اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (OPIC) کی سربراہ کی حیثیت سے تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ محترمہ لٹل فیلڈ جمعہ 25 جون کو او پی آئی سی صدر اور سی ای او کی حیثیت سنبھالیں گی۔

او پی آئی سی (http://www.opic.gov) ایک امریکی حکومتی ادارہ ہے جو امریکہ کے نجی شعبہ کو بیرون ملک تحفظ پذیر ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ترسیل زر کے ذریعے اقتصادی و سماجی ترقی کو مستحکم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں کام کرنے والا او پی آئی سی قابل تجدید توانائی، ٹیلی مواصلات، توانائی اور چھوٹی صنعتوں کے شعبہ جات میں انشورنس، لینڈنگ اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔

محترمہ لٹل فیلڈ نے پہلی بار 2000ء میں سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پور) میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ جے پی مورگن میں کام کرتی تھیں، جہاں وہ جے پی مورگن کے ایمرجنگ مارکیٹس کیپٹل مارکیٹس ڈویژن کی مینیجنگ ڈائریکٹر انچارج تھیں۔ اس حیثیت سے وہ وسطی، مشرقی اور جنوبی یورپ، وسطِ ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں جے پی مورگن کی کیپٹل مارکیٹ کاروبار کو دیکھتی تھیں۔ انوسٹمنٹ بینکنگ میں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ محترمہ لٹل فیلڈ نے مغربی و وسطی افریقہ اور پاکستان میں متعدد چھوٹے مالیاتی اداروں کو آغاز کے لیے رہنمائی دینے میں بھی ڈیڑھ سال بتایا۔

محترمہ لٹل فیلڈ کی قیادت میں سی جی اے پی نے ایک فکری رہنما اور معلوماتی مرکز کی حیثیت سے اپنی ساکھ مضبوط کی، تحقیق و مہارت پیش کی جو مائیکروفنانس صنعت کو وضع قطع اختیار کرنے میں مدد دیتی ہے، یوں گزشتہ چند سالوں میں یہ صنعت تیزی سے پھلی پھولی ہے۔

لٹل فیلڈ نے کہا کہ “یہ مائیکروفنانس کے لیے ایک یادگار دِہائی تھی اور اس عہد میں سی جی اے پی کی کامیابیوں پر مجھے فخر ہے، مائیکروفنانس نے کئی لوگوں کے خیالات کو فتح کیا ہے، اور دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ میرے لیے، سی جی اے پی کی قیادت کرنا اور کئی نابغہ روزگار افراد اور اداروں کے ساتھ کام کرنا ایک اہم موقع تھا کہ ہم ایک ایسی صنعت کی تعمیر میں مدد کریں جو قوی اور جدید ہو اور حقیقتاً غریب صارفین سے وابستہ ہو۔”

گزشتہ چند دہائیوں میں مائیکروفنانس چند ڈیولپمنٹ ماہرین کی جانب سے چلائی جانے والی گھریلو صنعت سے نکل کر اب ایک عالمی کاروبار بن چکی ہے۔ اس انقلاب، اور ایسی صنعت کی تعمیر کا، جو آج دنیا بھر میں کروڑوں غریب افراد کو تحفظ پذیر بنیادوں پر مالیاتی خدمات پیش کرتی ہے، کا سہرا سی جی اے پی کے سر باندھا گیا۔  محترمہ لٹل فیلڈ کی قیادت نے سی جی اے پی کم آمدنی والے افراد کی وکالت میں اٹھانے والی سب سے توانا آواز تھی، اور اس نے شفافیت اور اچھی مشق کے معیارات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ مالیاتی شمولیت کے ذریعے صنعت کو پیشہ ورانہ انداز اپنانےمیں مدد دی۔ ادارہ جدت اختیارکرنے میں پیش پیش میں رہا ہے جیسا کہ موبائل بینکاری اور انتہائی غربت میں بسنے والے افراد تک رسائی کے نئے نمونے۔ پالیسی سازوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے سی جی اے پی نے اس حوالے سے ادراک بڑھانے میں مدد کی ہے کہ مالیاتی استحکام، مالیاتی شمولیت اور صارفین کا تحفظ دو طرفہ استحکام اور قابل دسترس اہداف کے حصول کا سبب بن سکتا ہے۔

سی جی اے پی میں کام کے ساتھ لٹل فیلڈ نے متعدد اداروں کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دی ہیں جن میں ویمنز ورلڈ بیکنگ، پروفنڈ، افریقہ انٹرنیشنل فنانس ہولڈنگ، دی ماسٹرکارڈ فاؤنڈیشن، دی کالورٹ فاؤنڈیشن اور ای اینڈ کمپنی شامل ہیں۔

http://www.cgap.org

ذریعہ: سی جی اے پی

رابطہ:

جینیٹ تھامس از سی جی اے پی،

+1-202-744-4829،

jthomas1@cgap.org