ٹومی ہل فیگر ملینیم پرومس کا پہلا ایم ڈی جی عالمی رہنما نامزد ہو گیا

نیو یارک، 24 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکی فیشن ڈیزائنر نے ملینیم ولیجز پروجیکٹ کے ذریعے افریقہ میں انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے طویل المیعاد مہم متعارف کروا دی

فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن کے ملکیتی ٹامی ہل فیگر گروپ نے آج ہزاریہ عہد (ملینیم پرومس) کو مدد فراہم کرنے کے لیے ٹومی ہل فیگر کارپوریٹ فاؤنڈیشن کے ذریعے ایک پانچ سالہ مہم کا باضابطہ آغاز کیا ہے، ہزاریہ عہد ایک معرف بین الاقوامی غیر منافع بخش انجمن ہے جو مکمل طور پر ہزاریہ ترقیاتی اہداف (ملینیم ڈیولپمنٹ گولز MDG) کے مدد سے وابستہ ہے جس کا مقصد 2015ء تک غربت کو نصف کر دینا ہے۔ ایم ڈی جی کے عالمی رہنما کی حیثیت سے جناب ٹومی ہل فیگر انتہائی غربت کے خاتمے کی کوششوں میں کاروباری رہنماؤں اور صارفین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

آج کا اعلان کارپوریٹ فاؤنڈیشن کی تاریخ کی اب تک کی واحد سب سے بڑی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نقیب ہے۔ یہ مہم نیم صحراوی افریقہ میں تحفظ پذیر گروہ تشکیل دینے کا ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے جو کولمبیا یونیورسٹی کے ارتھ انسٹیٹیوٹ کے مشترکہ منصوبہ ملینیم ولیجز پروجیکٹ، ملینیم پرومس اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے شعور اجاگر کرے گا اور فنڈز اکٹھے کرے گا۔ اعلان کے موقع پر ملینیم پرومس کے صدر اور شریک بانی اور ارتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر جیفری ڈی ساکس  اور ٹومی ہل فیگر گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لوڈو اونینک جناب ٹومی ہل فیگر کے ہمراہ تھے۔

چند روز قبل ٹومی ہل فیگر اور لوڈو اونینک نے یوگینڈا میں کے دیہی علاقے روہیرا کا دورہ کیا جو تقریباً 55 ہزار نفوس پر مشتمل ایک دور دراز علاقہ ہے۔

ٹومی ہل فیگر نے کہا کہ “روہیرا میں دیہاتیوں کو درپیش روز مرہ کے کئی سنجیدہ مسائل سے کوئی نظریں نہیں چرا سکتا، لیکن ساتھ ساتھ میں اُن کے مجموعی جذبے اور طویل المیعاد تبدیلی کی خواہش سے متاثر بہت زیادہ متاثر ہوا جو وہ اپنے آنے والی نسلوں کے لیے لانا چاہتے ہیں۔ ہماری خواہش سرمایہ کاری کے دور میں ایک عملی مہم تیار کرنا ہے جو حقیقتاً انہیں تحفظ بخشنے کے لیے ہو – پانچ سال پورے عرصۂ حیات کے لیے، روہیرا میں ملینیم ولیج کے بنظر خود جو نتائج میں نے دیکھے اس نے مجھے قائل کیا کہ اپنے برانڈ اور افراد کی قوت کو استعمال کرتے ہوئے آج ہی اس مہم کا آغاز کرنا واحد بہترین راستہ ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں انتہائی غربت کا خاتمہ کرنے کی کوششوں کی مدد کر سکیں۔”

ٹومی ہل فیگر کارپوریٹ فاؤنڈیشن نے 2009ء میں ملینیم پرومس کے لیے 2 ملین امریکی ڈالرز کے وعدے کا اعلان کیا تھا۔ 2006ء میں جب روہیرا کے لیے ملینیم ولیج پروجیکٹ کا اعلان پہلی مرتبہ کیا گیا تھا، تو تقریباً 90 فیصد گھرانوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی تھا، جس کا زیادہ تر انحصار کیلوں کی کاشت پر تھا، اور 60 فیصد گھرانوں کی آمدنی  روزانہ ایک ڈالر سے بھی کم تھی۔ اُس سال متعارف کروائے گئے زندگی بچانے والے مکمل ذرائع ترقی کے لیے بہترین نمونہ تخلیق کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر روہیرا میں زرعی پیداوار محض تین سالوں کے درمیان تقریباً دو گنی ہو چکی ہے، اور 2006ء سے مچھر  دانیوں کا استعمال 1 فیصد سے بڑھ کر 34 فیصد ہو چکا ہے، جبکہ تمام عمر کے لوگوں میں ملیرا کا پھیلاؤ 17 فیصد سے کم ہو کر 1 فیصد سے کم ہو گیا ہے۔ 60 فیصد سے زائد خواتین کا دوران عمل ایچ آئی وی کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے، جو آٹھ گنا اضافہ ہے، اور 45 فیصد سے زائد پیدائش صحت عامہ کے ماہرین کے تحت ہوتی ہے، جو سات فیصد اضافہ ہے۔ پانی کے بہتر وسائل تک رسائی رکھنے والی آبادی میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور نکاسی آب کی بنیادی سہولیات تک رسائی رکھنے والے افراد کی تعداد 5 سے بھی کم فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد ہو چکی ہے۔ ٹومی ہل فیگر کارپوریٹ فاؤنڈیشن کا یہ عہد اس ترقی کو مزید پھیلائے گا اور اس کی توجہ روہیرا کے دیہات کے مجموعے میں بگونگی پر مرکوز ہے۔

ملینیم پرومس کے سی ای او جون میک آرتھر نے کہا کہ “ٹومی ہل فیگر ملینیم ولیجز پروجیکٹ میں غیر معمولی تخلیقی عنصر، مہم کارانہ سرگرمی اور جذبہ لے کر آیا ہے، وہ اور ان کا پورا ادارہ عالمی کاروباری رہنماؤں اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے درکار وابستگی اور عہد کی ایک شاندار مثال قائم کر رہا ہے کہ انتہائی غربت کے بارے میں جاننے والی یہ آخری نسل ہوگی۔”

پروفیسر ساکس نے کہا کہ “ہمیں بہت فخر ہے کہ یہ شراکت داری افریقہ بھر میں ملینیم ولیج گروہوں پر نفاذ کے لیے درست سمت میں گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ٹومی کی جانب سے کیا گیا آج کا اعلان اس امر کا اظہار ہے کہ دنیا بھر کے کاروباری رہنما اپنے ملازمین اور اپنے صارفین کے درمیان شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کو کس طرح بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔”

ہزاریہ عہد کے لیے ادارے کی سپورٹ کی اہم خصوصیت ملازمین کی شمولیت کی گہرائی اور وسعت ہوگی: ٹومی ہل فیگر کے ملازمین ویسی ہی بھرپور توانائی، جوش و خروش، مہارت اور پیشہ ورانہ تجربہ لائیں گے جیسی وہ منصوبے کے لیے، دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے کوشش کے لیے اور ادارے کے اپنے متعین کرداروں میں لاتے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ٹومی ہل فیگر کے ملازمین کو روہیرا کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور زندگیوں کو تبدیل کرنے میں عملاً مدد فراہم کر سکیں۔2011ء میں صارفین تک پہنچنے اور پروگرام کے حوالے سے صارفین میں شعور اجاگر کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے ایک بامقصد مارکیٹنگ پروگرام جاری کیا جائے گا۔

ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں

طرز زندگی کے ایک معروف برانڈ پورٹ فولیو کے ساتھ، جس میں ٹومی ہل فیگر اور ہل فیگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہل فیگر گروپ دنیا کے مایہ ناز ترین ڈیزائنر ایپرل گروپس میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کی کلیکشن ڈیزائن اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہے۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے ادارہ لوازمات، خوشبویات اور گھریلو سامانِ آرائش جیسی اپنی معروف مصنوعات پیش کرتا ہے۔ ٹومی ہل فیگر برانڈز کی مصنوعات ٹومی ہل فیگر کے ریٹیل اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز کے ذریعے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tommy.com۔

فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن کے بارے میں

دنیا کے بڑے ملبوساتی اداروں میں سے ایک فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن معرف کیلون کلائن اور ٹومی ہل فیگر برانڈز کا مالک ہے اور دنیا بھر میں انہیں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی شرٹ اور نیک ویئر کمپنی ہے اور اپنے برانڈز وان ہیوسن، کیلون کلائین، ٹومی ہل فیگر، ایزوڈ، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینیتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جون، چیپس، ٹرمپ، جو جوزف ابوڈ، ڈی کے این وائی اور ٹمبرلینڈ کے تحت مصنوعات ایک وسیع ورائٹی پیش کرتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.pvh.com۔

ہزاریہ عہد کے بارے میں

ہزاریہ عہد (ملینیم پرومس) کا ہدف ہزاریہ ترقیاتی اہداف (ملینیم ڈیولپمنٹ گولز) کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے – یہ اہداف عالمی سطح پر قبول کیے گئے وہ آٹھ اہداف ہیں جو 2015ء تک افریقہ میں انتہائی غربت کی متعدد وجوہات کا احاطہ کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ہزاریہ عہد غربت کے چکر کو روکنے کے لیے بنائے گئے زود اثر پروگرامز کے نفاذ کے لیے مفلسی کا شکار گروہوں، قومی و مقامی حکومتوں اور شراکت دار انجمنوں کے ساتھ کام کے لیے ایک بھرپور حکمت عملی استعمال کرتا ہے۔ عطیہ دہندہ ممالک، اداروں اور عوام الناس کو ان کوششوں میں شریک کر کے ہمارا کام اس یقین کی تمہید ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہماری نسل کو انتہائی غربت، بھوک اور بیماریوں کے خاتمے کا موقع ملا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.millenniumpromise.org

مزید معلومات کے لیے:

ٹومی ہل فیگر

عبدل الحمری

ڈائریکٹر برائے یورپی کمیونی کیشنز

ٹومی ہل فیگر یورپ بی وی

ٹیلی فون: +31-(0)-20-589-5701

abdel.elhamri@tommy.com

 

میری بیتھ شمٹ

ایس وی پی برائے کمیونی کیشنز

ٹومی ہل فیگر یو ایس اے

+1-212-548-1952

mschmitt@tommy.com

 

ایرک ریڈ

وی پی برائے بین الاقوامی مارکیٹنگ

ٹومی ہل فیگر یو ایس اے

+1-212-548-1359

ereed@tommy.com

 

ہزاریہ عہد

بل رگلر

ڈائریکٹر ایڈووکیسی اینڈ آؤٹ ریچ

ٹیلی فون: +1-646-884-7420

Bill.rigler@millenniumpromise.org

ذریعہ: ٹومی ہل فیگر گروپ

 

رابطہ: عبدل الحمری

ڈائریکٹر برائے یورپی کمیونی کیشنز

ٹومی ہل فیگر یورپ بی وی

+31-(0)-20-589-5701

abdel.elhamri@tommy.com

 

میری بیتھ شمٹ

ایس وی پی برائے کمیونی کیشنز

ٹومی ہل فیگر یو ایس اے

+1-212-548-1952

mschmitt@tommy.com

 

ایرک ریڈ

وی پی برائے بین الاقوامی مارکیٹنگ

ٹومی ہل فیگر یو ایس اے

+1-212-548-1952

ereed@tommy.com

 

ہزاریہ عہد

بل رگلر

ڈائریکٹر ایڈووکیسی اینڈ آؤٹ ریچ

+1-646-884-7420

Bill.rigler@millenniumpromise.org