ٹوریکو ہالیڈیز کی ایشیا میں توسیع، جاپان میں پیشکشوں کی فراہمی

التا مونتے اسپرنگز، فلوریڈا، 21 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عالمی ہول سیل ٹریول بروکریج کمپنی کی مصنوعات میں اب جاپان کے 50 شہروں کے 1400

 سے زائد ہوٹل بھی شامل

ٹوریکو ہالیڈیز نے ایشیا-پیسفک خطے میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کا عمل جاری رکھتے ہوئے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے پورٹ فولیو میں جاپان بھر کے لیے مصنوعات شامل کر دی ہیں۔ اب ٹوریکو اپنے صارفین کو جاپان کے 50 سیاحتی مقامات میں 1400 سے زائد ہوٹل پیش کرتا ہے۔ پیش کردہ مصنوعات کے مستحکم مجموعے میں یہ اہم اضافہ، اور  بیجنگ اوربنکاک میں نئے دفاتر کا قیام،  2010ء میں ایشیا پیسفک میں ٹوریکو ہالیڈیز کی نمایاں ترقی کا عکاس ہے۔

ٹوریکو ہالیڈیز کے نائب صدر مصنوعات برائے ایشیا-پیسفک ٹونی مارشل نے کہا ہے کہ “ہم اس اہم خطے میں سیاحتی  صنعت کے لیے ایک قابل قدر اضافی سہولیات فراہم کرنے والا شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔ اب ہم خطے میں موجودہ اور ممکنہ صارفین کے لیے 17 ہزار سے زائد مصنوعات پیش کرنے کے قابل ہیں،  جن میں ہوٹل، بحری جہاز کے سفر، سیاحتی دورے، مقامات، فلائٹس اور کرائے پر گاڑیوں کی فراہمی شامل ہیں۔ مصنوعات کی یہ شاندار فہرست جاپان میں ہمارے صارفین کو انتخاب کے کہیں زیادہ مواقع دیتی ہے، اور یہ ہمیں اِس سال بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی دیتی  ہے۔”

ٹوریکو ہالیڈیز کی ہوٹل شراکت داریوں میں “خاص پیشکشیں” (ایکسکلوزِو ڈیلز) فراہم کرنے کا منفرد طریقہ ایشیا-پیسفک خطے میں ادارے کی مستحکم پیشرفت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، اس طریقے میں ادارہ کلیدی مقامات میں ہوٹلوں کے انتخاب میں مارکیٹ میں بہترین نرخ کے بدلے یقینی آمدنی پیش کرتا ہے۔ ٹوریکو ہالیڈیز نے گزشتہ چھ ماہ میں اپنے علاقے کے عملے میں تین گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے، اور رواں سال سڈنی میں دفتر کے آغاز کے ساتھ مزید پیشرفت ہوگی۔

مارشل نے کہا کہ “ہم مختلف خطوں سے حقیقی و سود مند کاروبار کو لانے کے لیے باصلاحیت پلیٹ فارم کے حامل ہیں جو روایتی مارکیٹنگ حکمت عملیاں اور شراکت دار فراہم نہیں کر سکتے، اب ایشیا-پیسفک مقامات کو اپنے عالمی صارفین کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو گزشتہ 16 سے زائد سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں، اور ساتھ ساتھ اپنے نئے علاقائی صارفین کو مصنوعات کی دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔”

نئے ملازمین کی ضرورت

ایشیا-پیسفک خطے میں ٹوریکو ہالیڈیز کی مستحکم پیشرفت ملازمتوں کے نئے مواقع کا سبب بنی ہے جس کے لیے ادارہ اہل امیدواروں کا خواہاں ہے۔ جن میں شامل ہیں:

–         ریجنل سیلز مینیجر، جاپان

–         سیلز مینیجر، جاپان

–         ریجنل سیلز ڈائریکٹر، بھارت

–         کی مارکیٹس مینیجر، بھارت

–         ڈائریکٹر آف سپلائیر ریلیشنز، تھائی لینڈ

–         سپلائیر ریلیشنز مینیجر، تھائی لینڈ

–         کی مارکیٹس مینیجر، آسٹریلیا

اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار مزید معلومات کے لیے careers@travelholdings.com پر رابطہ کریں۔

ٹوریکو ہالیڈیز کے بارے میں

ٹوریکو ہالیڈیز (www.TouricoHolidays.com) عالمی ٹریول ڈسٹری بیوشن کمپنی ٹریول ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (http://www.travelholdings.com) کا ماتحت ادارہ ہے۔ ٹوریکو ہالیڈیز ایک عالمی ہول سیل سفری سہولیات فراہم کنندہ ہے جو 150 اسے زائد بین الاقوامی ڈسٹری بیوشن ویب سائٹس اور 17 ہزار سے زائد مرچنٹ ہوٹل معاہدوں کا حامل ہے اور 100 سے زائد ممالک میں 23 زبانوں میں آپریٹ کرتا ہے۔ 4300  سے زائد ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے ٹوریکو ہالیڈیز عالمی ویب سائٹس اور آن لائن انٹرفیسز کو چلاتا اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے جو سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کے لیے تنوع فراہم کرتا ہے۔

رابطہ: سین ہکسن

ویبر شینڈوِک

+1-314-552-6760

shixson@webershandwick.com

 

لارن وولچیف

ٹوریکو ہالیڈیز، انکارپوریٹڈ

+1-407-667-8700 x7355

Lauren@touricoholidays.com

 

ذریعہ: ٹوریکو ہالیڈیز

رابطہ:

سین ہکسن از ویبر شینڈوِک،

+1-314-552-6760

shixson@webershandwick.com

برائے ٹوریکو ہالیڈیز

 

یا لارن وولچیف از ٹوریکو ہالیڈیز انکارپوریٹڈ

+1-407-667-8700 ایکسٹینشن 7355

Lauren@touricoholidays.com