بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کی جانب سے ورچوئل اسپرم بینک کا افتتاح

نیو یارک، 21 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈیٹنگ سائٹ www.BeautifulPeople.com جس میں بدصورت لوگوں کے داخلے پر کڑی پابندی ہے، خوبصورت بچے چاہنے والے افراد کے لیے ورچوئل اسپرم اور ایگ بینک کا آغاز کیا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100621/LA19388-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100620/LA19388-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100620/LA19388-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100620/LA19388-b)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

بیوٹی فل بے بی سروس – جو غیر رکن افراد کے لیے بھی دستیاب ہے – کو ایسے افراد کے لیے شروع کیا گیا ہے جو دلکش بچوں کے امکانات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج کہتے ہیں کہ “بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام نے ایک فرٹیلٹی انٹروڈکشن سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ اراکین و غیر اراکین کو یکساں طور پر افزائش نسل میں مدد دی جا سکے۔ اس میں ہمارے لیے کوئی مالی فوائد نہیں ہیں، ہم صرف پرکشش عطیہ دہندگان کی طلب پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ تمام والدین اپنے بچے کو بہترین وصف کا حامل اور پسندیدہ ترین افراد جیسا پرکشش دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے اراکین کی حامل سائٹ، جن کی شکلیں بریڈ پٹ، جارج کلونی اور انجلینا جولی سے ملتی ہوں، کی اہمیت و طلب کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں۔”

بانی رابرٹ ہنٹزے نے کہا کہ “ابتدائی طور پر ہمیں ایسے افراد کے لیے پیشکش کرنے میں ہچکچاہٹ تھی جو خوبصورت نہیں ہیں۔ لیکن ہر شخص – بشمول بدصورت افراد- دنیا میں خوبصورت بچے لانا چاہا ہے، اور ہمیں اپنی متاثر کن جین تک محدود رہ کر خود غرضی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔”

2002ء میں اپنے قیام کے بعد سے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام خوبصورت افراد کی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی بن چکی ہے جس میں 190 ممالک کے 6 لاکھ سے زائد افراد شامل ہیں۔

سماجی ماہر بشریات جین اسمتھ کا کہنا ہے:

“بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام وہ کام کر رہا ہے جو بہرحال لوگ کر رہے ہیں، یعنی وہ جینیاتی مواد، جسے وہ بہترین سمجھتے ہیں، کو محفوظ کرنا، تاکہ اس اپنی اولاد کی کامیابی کے امکانات کو یقینی بنایا جا سکے۔”

یہ سروس ان افراد کے لیے اس بات کو آسان بنائے گی کہ وہ ‘خوبصورت افراد’ کے حوالے سے اپنے حسن کے خیالات کو برقرار رکھتے ہوئے عطیہ دہندہ کو تلاش کریں جس سے وہ مناسب جینیاتی مواد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔”

اس سائٹ پر ملنے والے جوڑوں کے ہاں 600 خوبصورت بچے اب تک پیدا ہو چکے ہیں، جو ایک ایسی حقیقت ہے جس نے مغموم افراد اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت والے کلینکس کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔

لندن برج فرٹیلٹی، گائناکولوجی اینڈ جینٹکس سینٹر کے میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد میناباوے بیوٹی فل ڈاٹ کام کی ڈونر سروس کے حوالے سے مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہیں:

“نطفہ عطیہ کرنے والے افراد کی بے نامی پر برطانیہ میں لگنے والی پابندی نے یہاں عطیات میں بہت زیادہ قلت پیدا کر دی ہے۔ کئی افراد بے نامی کے حوالے سے اس قانون کا نتیجہ اخراجات میں اضافے، پریشانی اور نقصان کی صورت میں دیکھتے ہیں۔ اب یہ ظاہر ہے کہ صنفی تخم کے عطیات میں کمی اور اس کام کے لیے دیگر ممالک کا سفر کرنے میں اضافہ ہوگا۔”

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے رکن جیمز فریڈرکسن ان کئی افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے فرٹیلٹی فورم کو استعمال کیا اور نطفہ کا عطیہ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔

“میرا تعلق ناروے سے ہے اور یہاں کسی بھی جوان اور صحت مند مرد کے لیے نطفہ عطیہ کرنا بہت عام ہے۔ دنیا بھر میں اس کی قلت نظر آتی ہے، اس لیے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے رکن کی حیثیت سے میں خوبصورت بچے پیدا کرنے میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکا کرنا چاہوں  گا۔”

ورچوئل اسپرم بینک کس طرح کام کرے گا

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام ورچوئل اسپرم بینک ایک فورم ہے جہاں اراکین رجسٹر ہوں گے اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے اپنی دلچسپیاں ظاہر کریں گے۔ پہلے سے رجسٹر شدہ چند اراکین شادی شدہ ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں جہاں کئی وجوہات کی بناء پر ایک بیرونی عطیہ دہندہ کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ کئی مرد ایسے جوڑوں یا صرف عورت کی مدد کے لیے رجسٹر ہونے کے قابل ہیں تاکہ وہ صحت مند و پرکشش بچے حاصل کر سکے۔

یہ ورچوئل اسپرم بینک کئی سطحوں پر لوگوں کے لیے فائدے فراہم کر سکتا ہے۔ غیر رکن افراد کے ساتھ ساتھ، بیوٹی فل ڈاٹ کام پر موجود مرد و عورتیں جو رومان یا سماجی تعلق سے زیادہ کچھ چاہتے ہیں اس فورم کو اضافی سہولت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جہاں وہ تعلقات استوار کر سکتے ہیں، لیکن اپنے خاندانی اہداف کے حوالے سےواضح موقف کے ساتھ۔

عطیہ دینے کے خواہشمند اراکین اس معلومات تک رسائی کے قابل ہوں گے کہ انہیں کن کلینکس سے رابطہ کرنا چاہیے اور عطیہ کے آداب کے حوالے سے کون سی معلومات ضروری ہے۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے بارے میں کچھ

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام دنیا بھر کے خوبصورت و پرکشش افراد کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام میں داخلہ جمہوری درجہ بندی کے عمل پر پورا اترنے کے بعد ہی ممکن ہے، جہاں جنس مخالف کے اراکین درخواست دہندہ کی تصاویر اور مختصر پروفائل کی بنیاد پر ‘ہاں بالکل’، ‘ہمم ہاں، ٹھیک ہے’، ‘ہمم نہیں، واقعی نہیں’ اور ‘نہیں ہر گز نہیں’ کے آپشنز کے ذریعے ووٹ دیں گے۔

اپنے وزن میں اضافہ ہو جانے کے باعث 5 ہزار اراکین کی حالیہ چھانٹی کے بعد سائٹ پر 6 لاکھ سے زائد اراکین بدستور موجود ہیں، جو 190 ممالک اور ہر نسل و ثقافتی پس منظر کے حامل ہیں۔

ایک اعلیٰ عالمی طرز زندگی

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے اراکین لطف اٹھا سکتے ہیں:

–         پرتعیش تقریبات اور ایک وضع دار نیٹ ورک کا

–         مقامی طور پر اور دنیا بھر میں موجود خوبصورت ترین افراد تک رسائی

–         فلم اور ٹی وی کمپنیوں کی جانب سے رسائی

–         ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ معاہدے

–         بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام اور معروف کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داریوں کے ذریعے اضافی پیشہ ورانہ نیٹ ورکس

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام www.BeautifulPeople.com پر موجود ہے

 

ذریعہ: بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

رابطہ: لارا ووڈ، یا لارا ہنڈ، دونوں برائے گولڈن گوز پی آر، جی بی

+44-207-376-0070

+ 44-7917-108-187

ای میل: beautifulpeople@goldengoosepr.com

برائے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

 

ہدایت برائے مدیران : رابرٹ ہنٹزے، بانی اور گریگ ہوج، مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرویوز کے لیے دستیاب ہیں۔ انگریزی، ڈینش، فرانسیسی، اطالوی،ہسپانوی اور جاپانی بولنے والے ترجمان بھی درخواست پر دستیاب ہیں۔