این ٹی ٹی کام، انفنیرا اور ایکسیا انٹرآپ ٹوکیو 2010ء کے موقع پر دنیا کا پہلا عملی 100 جی بی پی ایس ایتھرنیٹ انٹرکنکشن فراہم کریں گے

ٹوکیو، 8 جون/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشن (NTT Com)، انفنیرا  جاپان اور ایکسیا کمیونی کیشن کے کے نے 8 جون کو مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ  وہ 9 سے 11 جون کو ٹوکیو کے قریب ماکوہاری میسے نمائشی کمپلیکس میں منعقد ہونے والے انٹرآپ ٹوکیو 2010ء تجارتی میلے کے موقع پر 100 جی بی پی ایس ایتھرنیٹ ٹرانس میشن نیٹ ورک کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

100 جی بی پی ایس ایتھرنیٹ نیٹ ورک حالیہ انٹرکنکشن فیلڈ تجربات میں کامیاب رہا ہے، اور اب انٹرآپ ٹوکیو 2010ء کے دوران نمائش کنندگان اور مہمانوں کے لیے بیک بون  نیٹ ورک کے طور پر کام کرے گا، جسے شونیٹ (ShowNet) کا نام دیا گیا ہے۔

تجرباتی مقصد کے لیے تخلیق کیا گیا ‘ شونیٹ’ دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، جو مختلف آلات اور خدمات کے درمیان انٹرکنکشن کے لیے جدید نیٹ ورک پیش کرے گا۔

یہ نیٹ ورک ٹیلی کمیونی کیشن اور نیٹ ورک ڈھانچے پر مشتمل ہے جسے این ٹی ٹی کوم، انفنیرا  کے ایک انفنیرا   ڈی ٹی این (ٹ م) اسکیل ایبل، بڑی گنجائش کے سوئچڈ ڈی ڈبلیو ڈی ایم (ڈینس ویو لینتھ-ڈویژن ملٹی پلیکسنگ) سسٹم اور آئی پی نیٹ ورک ٹیسٹرز کے معروف تیار کنندہ ایکسیا کے خصوصی طور پر تیار کردہ اعلی معیار کے نیٹ ورک ٹیسٹرز برائے نیٹ ورک سسٹمز اور آلات کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

شونیٹ  100GBASE-LR4 ایتھرنیٹ اسپیسی فکیشن کو شامل کرتا ہے، جسے نیٹ ورک حاصل کاری، اخفاء اور اتار چڑھاؤ کے لیے وسیع تر تجربات کے بعد وسط جون تک معیار بنانے کا ارادہ ہے۔ نمائش کے دوران 100GBASE-LR4 اسپیسی فکیشن کے ذریعے متعدد آلات کا انٹرکنکشن نیٹ ورک ٹیکنالوجی میں مستقبل کے ممکنات کے شاندار موقع کو ظاہر کرے گا۔

انٹرنیٹ ٹریفک اور ڈیٹا کمیونی کیشن کے لیے موجودہ ایتھرنیٹ نیٹ ورکس کو 10 جی بی پی ایس تک کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گو کہ ٹیلی کام بیک بونز اور عالمی انٹرکنکشنز پر مجموعی ڈیٹا حجم سینکڑوں جی بی پی ایس سے تجاوز کر چکا ہے۔ 10 جی بی پی ایس نیٹ ورکس کی حامل ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی منتقلی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، لیکن بڑھتے ہوئے ڈیٹا حجم اور منتقلی کی بڑھتی ہوئی استعداد کار اور نیٹ ورک کے زیادہ بہتر انتظام کے پیش نظر تیز تر منتقلی کے نظام کی ضرورت ہے۔

100 جی بی پی ایس پر آپریٹ کرنے والے ایتھرنیٹ نیٹ ورکس، جو بلو-رے ڈسک کے حجم یعنی 25 جی بی ڈیٹا کو زیادہ سے زیادہ رفتار پر دو سیکنڈ میں منتقل کرے گا ، کے بارے میں امید ہے کہ جلد ہی براڈبینڈ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوگی۔

شونیٹ کی کارکردگی اور انٹرآپ ٹوکیو 2010ء میں صارفین کے ردعمل کی بنیاد پر ، تین کمپنیاں 100 جی بی پی ایس ایتھرنیٹ حل کو حاصل کرنے کے لیے مستقبل قریب میں قدم بڑھانے پر غور کریں گی، جس میں ممکنہ طور پر این ٹی ٹی کام کا گیگا اسٹریم ہائی-کوالٹی لیزڈ لائنز کے لیے 100 جی بی پی ایس ایتھرنیٹ کمیونی کیشن پلیٹ فارم متعارف کروانا؛ انفنیرا  کی جانب سے نیکسٹ جنریشن 500 جی بی پی ایس فوٹونک انٹیگریٹڈ سرکٹس اور مربوط ٹرانسمیشن پر 100 جی بی پی ایس سسٹمز متعارف کروانا اور ایکسیا کی جانب سے نئے IEEE802.3ba معیار کی بنیاد پر 40 اور 100 جی بی پی ایس پر تجربے کے لیے K2 کا اجراء کرنا شامل ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن، انفنیرا  جاپان، ایکسیا کمیونی کیشنز کے کے

 

رابطہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز

(محترمہ) یاسوکو اوکا یا (محترمہ ) اکیکو سوزاکی

دفتر تعلقات عامہ

ٹیلی فون: +81-3-6700-4010

ای میل: hodo-cp@ntt.com

 

انفنیرا  جاپان

چیو پینگ ہیلی

ٹیلی فون: +65-9731-1948

ای میل: chealey@infinera.com

یو آر ایل: http://www.infinera.com/

 

 

ایکسیا کمیونی کیشنز کے کے

کیلی میلوئٹ

ڈائریکٹر تعلقات عامہ

ٹیلی فون: +818-444-2957

ای میل: kmaloit@ixiacom.com

یو آر ایل: http://www.ixiacom.com