ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے ماحول دوستانہ تزئین کے پروگرام نے انرجی اسٹار کا درجہ 90 حاصل کر کے ہدف پا لیا

نیو یارک، 28 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف عمارت نے ادارۂ تحفظ ماحولیات سے انرجی اسٹار سند حاصل کر لی

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں توانائی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے کیے جانے والے جدید کام نے کمرشل رئیل اسٹیٹ کمیونٹی میں ماحول دوستی کے قائدانہ سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ادارۂ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انرجی اسٹارکا درجہ 90 حاصل کر لیا ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو یہ درجہ ملنا اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر کی تمام نئی و پرانی کمرشل دفتری عمارات میں اِس کی توانائی کی کارکردگی اولین دسویں صدویہ میں شامل ہے۔ انرجی اسٹار کی درجہ بندی 90 اپریل 2009ء میں اس شاندار عمارت کی مجموعی تحفظ پذیر تزئین نو کے منصوبے کے آغاز پر معین طور پر ہدف تھی۔

انرجی اسٹار ایک حکومت کا تسلیم کرنے کا پروگرام ہے جو اداروں کو ان وسائل تک رسائی پیش کرتا ہے تاکہ وہ اپنی عمارت کی توانائی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں، توانائی کے استعمال میں کمی لا سکیں اور بحیثیت مجموعی اپنے کاربن اثرات کو کم سے کم کر سکیں۔ سند حاصل کرنے کے لیے چند تعمیری و توانائی اہداف لازماً حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ایک سند یافتہ انجینئر کی جانب سے اس کی تصدیق ہونا ضروری ہے۔ (100 میں سے) 75 پوائنٹس یا اس سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والی عمارات ہی سند حاصل کرنے کی اہل ہیں۔

عمارت کی مالک ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کمپنی کی جانب سے اس بین الاقوامی شہرت یافتہ عمارت پر کام کی رہنمائی کرنے والے مالکن ہولڈنگز کے انتھونی ای مالکنز نے کہا کہ “انرجی اسٹار کے 100 میں سے 90 درجے حاصل کرنا کسی بھی عمارت کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اور ہماری قبل از جنگ عظیم کی اس یادگار عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے لیے خصوصی طور پر ایک نیا اعزاز ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اس وقت جبکہ عمارت میں توانائی کی بچت پر ہونے والا کام ابھی جاری ہے، ہمیں امید ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل پر اور اعلیٰ درجہ حاصل کرنے  کا امکان ہے۔ “

اپریل 2009ء میں صدر بل کلنٹن، نیو یارک شہر کے میئر مائیکل بلومبرگ اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پارٹنرشپ ٹیم جو کلنٹن کلائیمیٹ انیشی ایٹو، جانسن کنٹرولز، جونز لانگ لاسیل اور رومکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ پر مشتمل ہے، نے تفصیلات کا اعلان کیا تھا کہ توانائی کی بہتری لانے کا منصوبہ ایک 550 ملین ڈالرز کے اپ گریڈ پروگرام کا حصہ ہے۔ مجموعی طور پر منصوبے کا مقصد اس شاندار عمارت  کی فنی و آرائشی عظمت کو بحال اور از سر نو تخلیق کرنا اور جدید انداز میں بہتریاں لاناہے، ساتھ ساتھ توانائی کے اخراجات، آپریٹنگ پر آنے والی لاگت اور کاربن کے اخراج کم کرنا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ ٹیم کی جانب سے شروع کیا گیا کام دنیا بھر میں یکساں منصوبوں کا قابل نقل نمونہ  ہے۔

2013ء میں تکمیل پر 20 ملین ڈالرز کے اس ماحول دوست منصوبے سے  38 فیصد سے زائد توانائی کی کھپت کو کم ہونے کا امکان ہے اور عمارت کو سالانہ 4.4 ملین ڈالرز کی بچت دے گا۔ ای ایس بی کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے انرجی اسٹار کا زیادہ سے زیادہ درجہ  حاصل کرنا ابتدائی ہدف تھا، اور 13 ماہ سے بھی کم عرصے میں اس ہدف کو حاصل کر لیا گیا۔

تزئین نو آٹھ کلیدی منصوبوں پر مشتمل ہے:

1۔ کھڑکیوں سے روشنی آنے کے عمل میں تبدیلی: تقریباً 6500 تھرموپین شیشے کی کھڑکیوں کی صفائی، گرمیوں میں اضافی حرارت اور سردیوں میں حرارت کی کمی دونوں کو متوازن کرنے کے لیے موجودہ شیشے اور شیشے دار کھڑکیوں پر تہری سطح کے علیحدہ پینلوں کا استعمال

2۔ آلہ حرارت کی محدودیت میں تبدیلی: حرارت کے اخراج کو کم کرنے اور عمارتی احاطوں میں موثر انداز میں حرارت پہنچانے کے لیے آلہ حرارت کے پیچھے اضافی انسولیشن

3۔ مکینوں کے لیے روشنی، دن کی روشنی اور پلگ اپ گریڈز: بجلی کے اخراجات اور سردیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے روشنی کے زیادہ بہتر ڈیزائنوں، دن کی روشنی کی تنظیم اور عمومی حصوں اور مکینوں کی جگہوں میں پلگ لوڈ ایکوپنسی سینسرز کی تنصیب

4۔ ہوا کے لیے تبدیلی: پنکھوں کو چلانے کے لیے متغیر فریکوئنسی کے ساتھ ایئر ہینڈلنگ یونٹوں کی تبدیلی، انفرادی مکینوں کے لیے آرام کے ساتھ ساتھ کام میں توانائی کی زیادہ بہتر بچت۔

5۔ چلر پلانٹ میں تبدیلی: چلر کی کارکردگی اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے “گٹس” نکالنے اور نئے لگانے کے ذریعے موجودہ چلر شیلز کا دوبارہ استعمال میں لانا، متغیر فریکوئنسی کی ڈرائیوز متعارف کرانا بھی شامل۔

6۔ مکمل عمارتی کنٹرول سسٹم اپ گریڈ: HVAC آپریشن کو آپٹمائز کرنے اور ساتھ ساتھ زیادہ تفصیلی سب-میٹرنگ معلومات فراہم کرنے کے لیے موجودہ عمارتی کنٹرول نظام کی اپ گریڈ۔

7۔ ہواداری کنٹرول اپ گریڈ: بند حصوں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور باہر کی ہوا کے ماحول کے لیے درکار توانائی کو کم کرنے کے لیے ہوا داری کو کنٹرول کرنے کے نظام کی پیشکاری۔

8۔ مکینوں کے لیے توانائی کو منظم کرنے کے نظام: بجلی کے استعمال کو زیادہ موثر بنانے کے لیے ہر مکین کے لیے انفرادی سطح پر ویب کی بنیاد پر تیار کردہ بجلی کے استعمال کے نظام پیش کرنا۔

انرجی اسٹار سرٹیفکیشن کے ساتھ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر ہونے والا کام یونائیٹڈ اسٹیٹس گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے ایل ای ای ڈی-ای بی سرٹیفکیشن کے موجودہ معیارات پر بھی پورا اترے گا۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں 1454 فٹ بلند دی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی مقامات اور آسائش و سہولیات میں نئی سرمایہ کاری کے بعد اب عمارت نے دنیا بھر سے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نئے اور اول درجہ کے مکینوں کو اپنی جانب کھینچا ہے۔اس فلک شگاف عمارت کا زبردست براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم نیو یارک کی شہری مارکیٹ کے تمام اہم ٹیلی وژن اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کرائے گئے ایک پول میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو امریکہ کی پسندیدہ ترین عمارت قرار دیا گیا تھا۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی آبزرویٹری خطے کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیے www.esbnyc.com۔

رابطہ: ایڈلمین پبلک ریلیشنز

ڈینیل ہرنانڈیز لیون، 212-277-3738، daniel.hernandez@edelman.com

 

ذریعہ: ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ

رابطہ: ایڈلمین پبلک ریلیشنز

ڈینیل ہرنانڈیز لیون،

+1-212-277-3738،

daniel.hernandez@edelman.com