میریڈتھ کارپوریشن نے اپنے پیرنٹس اور امریکن بے بی برانڈز کو فلپائن اور روس کی مارکیٹوں تک توسیع دے دی

ڈیس موئنس، آئیووا، 18 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکی خواتین کے لیے خدمات انجام دینے والی معروف ابلاغی و مارکیٹنگ کمپنی میریڈتھ کارپوریشن (این وائی ایس ای: MDP) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے پیرنٹس اور امریکن بے بی برانڈز کے لیے فلپائن اور روس میں معروف ابلاغی سے شراکت داری کے ساتھ سنڈیکیشن معاہدے تشکیل دیے ہیں۔ اس معاہدے نے میریڈتھ کی بین الاقوامی رسائی کو قریباً 60 ممالک تک پھیلا دیا ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اشیاء دیکھنے کے لیے کلک کیجیے

http://www.prnewswire.com/news-releases/meredith-corporation-expands-parents-and-american-baby-brands-to-philippines-and-russia-markets-93990389.html

فلپائن میں، سمٹ میڈیا مقامی طور پر شایع ہونے والے اپنے جریدے اسمارٹ پیرنٹنگ میں شامل کرنے کے لیے میریڈتھ کے پیرنٹنگ سے متعلق برانڈز کے مواد حاصل کرے گا۔ اسمارٹ پیرنٹنگ پیدائش سے لے کر 6 سال تک کے بچوں کے فلپائنی والدین کے لیے ایک ایک ساکھ رکھتا ہے۔

روس میں ماسکو میں قائم کری ایٹو میڈیا پیرنٹس اور امریکن بے بی کے مواد کو اپنی حال ہی میں جاری کردہ دستاویز ‘چلڈرن’ میں شامل کرے گا، جس کا ہدف روسی والدین ہیں۔

میریڈتھ کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جان زیسر نے کہا کہ “یہ معاہدے، اور برازیل، چین اور سعودی عرب جیسے متنوع ممالک میں پیرنٹس کے لیے تعلقات، میریڈتھ کے والدیت براڈز کی آفاقی کشش اور خاص طور پر والدیت کے زمرے میں ہماری عمیق معلومات کو ظاہر کرتے ہیں۔”

امریکہ میں، میریڈتھ کی زیر ملکیت، پیرنٹس والدیت کا نمبر ایک برانڈ ہے جو مندرجہ ذیل کا مالک ہے:

– ایک ماہانہ جریدہ جو 2.2 ملین کی تعدادِ اشاعت رکھتا ہے،

– ایک طاقتور ویب سائٹ جو ہر ماہ تقریباً 4 ملین انوکھے وزیٹر کو گرویدہ بناتی ہے،

-کامکاسٹ کیبل نیٹورک اور www.Parents.tv  پر ایک آن لائن معروف سنڈیکیٹڈ وڈیو پروگرام ،

-امریکہ بھر میں خوردہ فروشوں کے پاس برانڈڈ صارفی مصنوعات کی فروخت۔

میریڈتھ کارپوریشن کے بارے میں

بیٹر ہومز اینڈ گارڈنز، پیرنٹس اور فیملی سرکل جیسے طاقتور صارفی برانڈز اور جدید مارکیٹنگ صلاحیتوں کی حامل میریڈتھ کارپوریشن (http://www.meredith.com) امریکی خواتین کو خدمات فراہم کرنے والی نمبر ایک میڈیا اور مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

میریڈتھ بین الاقوامی لائسنسنگ اور اسٹریٹجک شراکت داروں کا فعالیت سے خواہشمند ہے۔ اگر آپ کا ادارہ امریکہ کی معروف میڈیا و مارکیٹنگ کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ صف بندی کرنا چاہتا ہے، تو چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جون زیسر (john.zieser@meredith.com) یا نیچے بزنس ڈیولپمنٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

سمٹ میڈیا کے بارے میں

سمٹ میڈیا فلپائن کا معروف میگزین پبلشر ہے جو اپنی چھتری تلے 20 سے زائد جرائد رکھتا ہے، جن میں گڈ ہاؤس کیپنگ، کوسموپولیٹن اور ویمنز ہیلتھ شامل ہیں۔

کری ایٹو میڈیا کے بارے میں

کری ایٹو میڈیا، جسے ایکسل اسپرنگر کے سابق چیف ایگزیکٹو برائے روس ارینا سلیوا نے قائم کیا تھا، اس وقت پانچ ماہانہ جرائد شایع کرتا ہے۔

 

متعلقہ لنکس:

میریڈتھ کارپوریشن

(http://www.meredith.com/)

 

میریڈتھ انٹرنیشنل

(http://www.meredith.com/meredith_corporate/meredith_intl.html)

 

ذریعہ: میریڈتھ کارپوریشن

 

رابطہ:

کاروباری اداروں کے لیے،

مائیک لوویل،

+1-515-284-3622،

mike.lovell@meredith.com یا

اولے فون سینگ ویلے

+1-515-284-3860

oulayphone.sengvilay@meredith.com

دونوں برائے میریڈتھ انٹرنیشنل؛ یا

جون کیبل،

+1-303-449-9194

jtoomas@aol.com یا

مائیکل گریہان،

+1-305-987-3778،

mfgreehan@aol.com،

دونوں برائے کیو بال ایل ایل سی؛

 

یا میڈیا کے لیے،

پیٹرک ٹیلر،

+1-212-551-6984،

patrick.taylor@meredith.com،

یا

آرٹ سلوسارک

+1-515-284-3404،

art.slusark@meredith.com