بونڈ نمبر 9 نے دنیا کی پہلی گرمائی غروب آفتاب خوشبو متعارف کروا دی، اینڈی وارہول کے تصوراتی مونٹاک سے متاثر

نیو یارک، 13 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

موسم گرما 2010ء کا آغاز کرتے ہوئے، بونڈ نمبر 9 نے نئی اینڈی وارہول مونٹاک خوشبو متعارف کروائی ہے۔ یہ بونڈ نمبر 9 کی وارہول کلیکٹ ایبل یو دے پرفیوم کی سیریز میں پانچویں خوشبو ہے۔ بونڈ نمبر 9 اینڈی مونٹاک ایک ذو جنس مرد-عورت دونوں کے لیے موزوں موسم گرما کی خوشبو ہے۔ ساحلی خوشبوؤں کی طرز میں یہ خوشبو نئی بلندیوں کو چھوتی ہے: یہ ملکی و شہری، دیہی و مدنی دونوں کی ثنویت پر دہرائی جاتی ہے۔ آپ کی موسم گرما کی تعطیلات کی عام خوشبو نہیں، بلکہ یہ وارہول کے لونگ آئی لینڈ میں دور تک رسائی کے لیے کیے گئے دورے سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ اینڈی وارہول مونٹاک کو دنیا کی پہلی ساحلی شفق مہک کے طور پر پیش کردہ اس خوشبو کی بوتل کا ڈیزائن وارہول کے شاندار غروب آفتاب کے مناظر کو ظاہر کرتی ہے، جو 1972ء سے تعلق رکھتے ہیں – یعنی مصور کیجانب سے مونٹاک کو دریافت کرنے کے ایک سال بعد کے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اشیاء دیکھنے کے لیےکلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/bondno9montauk/43858/

(تصویر:  http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100512/MM00170)

 

خوشبو

یہ مہک سادہ مزاج ماہی گیروں کے گاؤں اور قریبی جنگلات میں ڈسکو-خبط کے خلاف قیاس سلسلے کو قابو کرتی ہے۔ ایک باد زدہ مونٹاک غروب آفتاب کا تصور کیجیے جو دھند میں لپٹی ایک شہوت انگیز شب کے آغاز کا اشارہ کرتا ہو۔ اس گمنام سے علاقے میں بلو بیری اور جنگلی بگوگوشے کے تازہ و تیز ابتدائی ذائقے پہلے مرطوب و شہوت انگیز سنبل، وادی کے گل سوسن، اور لونیکیرا کے خوشبودار پھولوں اور بعد میں بھرپور و تازہ جنگل میں آنے والی ساحلی خوشبو – نقرئی میپل، سرخ شاہ بلوط، باد آورد اور عنبر کو راہ دیتے ہیں۔ ہم یہاں جو پیش کر رہے ہیں وہ دیہی و شہری بہترین تقابل ہے۔

 

بوتل

اینڈی وارہول کے غروب آفتاب کے مناظر کا سلسلہ انتہائی خوبصورت و تجریدی غروب آفتاب کے مناظر کا حامل 632 بے مثال اسکرین پرنٹس پر مشتمل ہے – جن میں سے ہر پرنٹ حیران کن و متحرک رنگوں کے بہترین ملاپ کے ذریعے تغیر اور تبادل کو ظاہر کر رہا ہے۔ جیسا کہ وارہول نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ “کسی کے انتظار کا خیال اسے اور زیادہ دلچسپ بنا دیتا ہے۔” اس لیے بونڈ نمبر 9 میں ہم نے وارہول کے غروب آفتاب کے مناظر کو ملاحظہ کیا اور ان میں سے چار کا انتخاب کیا، تاکہ انہیں دو بوتلوں کے بیرونی و عقبی حصوں پر ظاہر کیا جا سکے – اور صارفین کو اس خوشبو کے خریدتے وقت پسند کا اختیار دیا جاسکے۔

 

ذہنی کیفیت

ان دنوں، ساحل وقار سے کم کسی چیز کو متاثر نہیں کرتے۔ ہم نے آبی ہواؤں، ان کے قدیم ریت کے ٹیلوں اور ساحلوں سے ٹکراتی لہروں کو جکڑ کر ایسا ذائقہ ترتیب دیا ہے جو پہلے کبھی نہیں پیش کیا گیا۔ لیکن لذتیاتی انداز میں 1970ء اور 80ء کی دہائی پر نظر دوڑائیے، ایںڈی وارہول نے مونٹاک کو بالکل مختلف انداز میں لیا – نیو یارک کے مرکزی علاقے سے فرار ہو کر پسپائی اختیار کرنا۔”۔۔۔ لونگ آئی لینڈ کے کنارے پر واقع ایک چھوٹا قصبہ،” یہ وہ الفاظ تھے جس میں انہوں نے مونٹاک کو پیش کیا، اور مزید کہا، “اگلا پڑاؤ لزبن، پرتگال ہے۔” حتی کہ یہ خوابیدہ، نمکین پانیوں پر واقع ماہی گیروں کی بستی وارہول اور ان کے ہمراہیوں کی جانب سے ساحل کے کنارے پر اسٹوڈیو 54 کے باعث عالمی سطح پر معروف ہو گئی۔ اس کے علاوہ، اس نے گوشہ نشینی کے خواہاں فنکاروں کو اپنے احباب اور نامور شخصیات کا مشاہدہ کرنے کے لیے اہم مقام بن گیا – ان میں جیکی او، جون لینن، سیلواڈور ڈیلی اور رولنگ اسٹون کا دورہ شامل ہیں۔

اس موسم گرما میں بونڈ نمبر 9 اینڈي وارہول مونٹاک کے ساتھ مونٹاک کے ساحلی میدان کی جانب فرار ہوئیے۔

افتتاح کی تاریخ: یادگار دن 2010ء

مجوزہ خوردہ قیمت: 220 ڈالرز برائے 100 م ل؛ 145 ڈالرز برائے 50 م ل

www.bondno9.com

 

ذریعہ: بونڈ نمبر 9

 

رابطہ: میری سیکوریاک

بونڈ نمبر 9 نیو یارک پی آر آفس

+1-212-228-0842 ext. 15

publicrelations@bondno9.com؛ یا

 

جوین چیو سولٹ

+1-212-929-7979 x2250

Joanne@tractenberg.com