کے-سویس نے فرانسیسی ٹینس اسٹار گائل مونفلز سے معاہدہ کر لیا

ویسٹ لیک ولیج، 11 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف فٹ ویئر اور اسپورٹس ویئر برانڈ کے-سویس انکارپوریٹڈ (نیسڈیک: KSWS) نے فخریہ طور پر اپنی ٹینس فہرست میں فرانس کے دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی اور اے ٹی پی ٹور کے موجودہ عالمی نمبر 18 گائل مونفلز کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ کئی سالوں پر محیط اس معاہدے کے تحت مونفلز کے-سویس کے جوتے اور ملبوسات استعمال کریں گے۔ یہ کے-سویس کی ٹیم میں شامل ہونے والے مینز سنگلز پلیئر کے سب سے بلند درجے کے حامل کھلاڑی ہیں۔

(تصویر:  http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100510/LA02247)

23 سالہ مونفلز کیریئر میں دو اے ٹی پی ٹائٹلز جیت چکے ہیں اور سات مرتبہ اے ٹی پی ٹور کے فائنلسٹ رہے ہیں۔ مونفلز اکتوبر 2008ء سے دنیا کے اولین 20 کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، 2009ء میں وہ اپنے کیریئر کے بہترین 9 ویں نمبر پر آئے، اور 14 ہفتوں تک 10 ویں درجے پر براجمان رہے۔ 2007ء سے اب تک انہوں نےجتنے گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں شرکت ان تمام میں تیسرے مرحلے یا اس سے آگے تک رسائی حاصل کی، اس میں 2008ء فرنچ اوپن کے سیمی فائنلز تک پہنچنے کے یادگار لمحات بھی شامل ہیں۔ 2009ء میں مونفلز نے میٹز، فرانس میں کیریئر کا دوسرا ٹائٹل ‘اوپن دے موسے’ جیتا، بی این پی پاریباس ماسٹرز میں فائنل تک پہنچے اور 42 میچز میں فتوحات کی اپنی اعلی ترین کارکردگی دکھائی۔

کے-سویس اسپورٹس مارکیٹنگ ڈائریکٹر ایرک ورولوئٹ نے کہا کہ “گائل بلاشبہ ٹور کے دلچسپ ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کھیل کی فطری صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں نظر انداز کرنا مشکل ہے اور تمام سطحوں پر وہ ٹائٹل کے حصول کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ ہم اپنے برانڈ کے ساتھ ان کی شراکت پر بہت خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ کے-سویس کے لیے کچھ زبردست کر دکھائیں گے۔ وہ نہ صرف یورپ میں بلکہ دنیا بھر میں ہماری مارکیٹنگ کی کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔ وہ نوجوان ہیں، باصلاحیت ہیں اور جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی کے روپ میں ڈھل جائیں گے۔”

مونفلز نے کہا کہ “میں کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کی زبردست ساکھ کے حامل ٹینس کے اتنے شاندار برانڈ کے ساتھ اپنا تعلق قائم ہونے پر بہت خوش ہوں۔ میری نظریں کے-سویس کے ساتھ کام کرتے ہوئے اگلے سال اپنے ملبوسات کا مخصوص سلسلہ ترتیب دینے اور آنے والے سالوں میں اپنے اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے اور بڑھانے پر مرکوز ہیں۔”

کے-سویس کے بارے میں

کے-سویس ایک پبلکلی ٹریڈڈ کمپنی ہے جو چالیس سال قبل وان نویس، کیلیفورنیا میں قائم ہوئی۔ کے سویس نے 1966ء میں مکمل چمڑے کا پہلا ٹینس جوتا کے-سویس “کلاسک” متعارف کروایا۔ کے-سویس نے مارکیٹ میں متاثر کن اور جدید ترین اسپورٹس برانڈ بننے کے عزم کے ساتھ کیلیفورنیا اسپورٹس میں اپنی جڑوں کو مستحکم کیا۔ آج کمپنی کیلیفورنیا اسپورٹس کی چھتری تلے مختلف زمروں میں کارکردگی کو بہتر بنانے والے اور دلکش طرز زندگی کے حامل جوتے اور ملبوسات تیار کرتی ہے جس میں ٹینس ہیریٹیج، کیلیفورنیا فٹ (رننگ، ٹرائتھلون اور فٹنس) اور کیلیفورنیا یوتھ شامل ہیں۔ کے-سویس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.kswiss.com

ذریعہ: کے-سویس

 

رابطہ: جینیفر میکفارلینڈ،

+1-818-706-5136

JMacfarland@K-Swiss.com

یا

میلانی ڈینیگ

+1-212-889-1700

Melanie@turnerpr.com

برائے کے-سویس

 

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=153800