مینیکون نے شمالی ایشیا میں بزنس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر مقرر کر دیا

ناگویا، جاپان، 10 مئی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

-مینیکون کی نظریں چین میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے پر مرکوز-

مینیکون کمپنی نے 10 مئی کو مینیکون کے گلوبل اسٹریٹجی اینڈ آپریشنز گروپ کے شمالی ایشیا کے لیے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر کے طور پر جیکسن لیونگ کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے جو فوری طور پر موثر ہوگا۔ جیکسن مینیکون کے جنرل مینیجر، گلوبل اسٹریٹجی آپریشنز جوناتھن جیکب سن کو جواب دہ ہوں گے۔

جیکسن کانٹیکٹ لینس کی صنعت میں اپنے 20 سال سے زائد کے تجربے کے ساتھ مینیکون میں شامل ہو رہے ہیں، جو متعدد معروف اداروں میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جن میں بوش اینڈ لومب اور ایسیلور شامل ہیں۔ جیکسن تربیتی طور پر بصارت پیمانی کے ماہر ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں، جیکسن ایشیا میں بوش اینڈ لومب کے پولیمر ٹیکنالوجی بزنس کے ذمہ دار تھے، جس حیثیت سے انہوں نے خطے میں بوسٹن (ر) لینس اور لینس کیئر بزنس کی توسیع میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

جیکسن کی مہارت کے کلیدی شعبے پیشہ ور طبیبوں کی تعلیم کے پروگرام ترتیب دینا، نئی مصنوعات پیش کرنا، اور تقسیم کار ترتیب دینا اور انہیں منظم کرنا ہیں۔

جیکسن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں چین میں مینیکون کے کاروبار کو ترقی دینے اور اسے پھیلانے میں مدد کے لیے اس میں شمولیت پر خوش ہوں۔ مینیکون کی مستقبل کی مصنوعات پر نظر ڈالنا اور کانٹیکٹ لینس صنعت کے تمام پہلوؤں سے وابستگی میرے لیے ایک دلچسپ اور چیلنجنگ کردار ہے۔”

مینیکون کمپنی لمیٹڈ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر توشیو متسوشیما کہتے ہیں کہ “ہم مینیکون میں جیکسن کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ چین اور خطے بھر میں ادارے کی توسیع کے لیے ان کی معلومات، تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں انتہائی ہم ہوں گی۔ ہماری نظریں مقامی؛ شراکت داروں اور مینیکون تقسیم کار ایتاباشی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے چین میں اپنی موجودگی میں اضافے پر مرکوز ہیں۔ جیکسن چین او شمالی ایشیا بھر میں مینیکون کی تمام سرگرمیوں کو سنبھالیں گے۔”

مینیکون کے بارے میں

مینیکون کمپنی لمیٹڈ (www.menicon.com)، جسے 1951ء میں کیوئچی ٹاناکا نے قائم کیا، جاپان کی پہلا اور سب سے بڑا کانٹیکٹ لینس ساز ادارہ ہے جو اب 30 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔ مینیکون سافٹ اور جی پی تمام اقسام کے لینس سے متعلقہ کاروباروں بشمول میٹیریل ڈیولپمنٹ، لینس ڈیزائننگ اور کانٹیکٹ لینسز اور اس کے کیئر سلوشنز کی تیاری سے وابستہ ہے۔ مینیکون ہائپر-ڈی کے جی پی (مینیکون Z) اور سافٹ کانٹیکٹ لینسز (مینیکون پریمیو) کی تیاری میں دنیا کا رہنما ادارہ ہے۔

 

ذریعہ: مینیکون کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

توشیو متسوشیما

گلوبل اسٹریٹجیز اینڈ آپریشنز

مینیکون کمپنی لمیٹڈ

فون: +81-52-937-5021

فیکس: +81-52-935-1121

ای میل: matsushima@menicon-net.co.jp

یو آر ایل: http://www.menicon.com