اداکار پیٹرک ڈیمپسی نے UNIFESP کے شعبۂ گائناکولوجی کے لیے انسٹیٹیوٹو ایون کی جانب سے

ساؤ پاؤلو، 8 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

خصوصی طور پر ایون کی جانب سے جاری کردہ اپنی دوسری خوشبو پیٹرک ڈیمپسی 2، کے افتتاح کے لیے برازیل کے حالیہ دورے میں پیٹرک ڈیمپسی نے اپنے مصروف اوقات کار میں سے وقت نکال کر ایون برازیل کے صدر لوئس فلپ مرانڈا کے ہمراہ وفاقی جامعہ ساؤ پاؤلو (UNIFESP) کے شعبۂ گائناکولوجی کے لیے ڈیجیٹل میموگرافی یونٹ کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈیمپسی اور مرانڈا کے ساتھ وفاقی جامعہ ساؤ پاؤلو کے شعبہ گائناکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر افونسو نزاریو، وفاقی جامعہ ساؤ پاؤلو کے ڈین ڈاکٹر والٹر مانا البرٹونی اور انسٹیٹیوٹو ایون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیریو کپریانی بھی موجود تھے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/avon/42974

(تصویر:  http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100507/MM98837)

UNIFESP کے شعبۂ گائناکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر افونسو نزاریو کہتے ہیں کہ “اس سرکاری-نجی شراکت نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، کیونکہ اس نے ہمیں بہت ساری جانیں بچانے کی صلاحیتوں سے نواز دیا ہے۔ ڈیجیٹل آلہ اینالوجیکل آلے کے مقابلے میں فی دن 50 فیصد زیادہ میموگرامز بنا سکتا ہے۔ یہ UNIFESP کے طب سے وابستہ طالب علموں اور مکینوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کا موقع دے گی۔”

برازیل میں ہر سال 10 ہزار خواتین چھاتی کے سرطان کے باعث مر جاتی ہیں۔ برازیلین کینسر انسٹیٹیوٹ INCA کے اندازوں کے مطابق 2010ء کے اختتام تک 50 ہزار مریضوں کی تشخیص کی جائے گی – 137 نئے مریض فی دن، اور ہر گھنٹے میں 5 سے زائد مریض۔

ایون برازیل کے صدر لوئس فلپ مرانڈا کہتے ہیں کہ ادارہ دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان کے باعث اموات کے خاتمے کے لیے مدد کے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ “دسمبر 2009ء سے، ایون کی عالمی انسان دوستی، جس کی رہنمائی فاؤنڈیشن فار ویمن کر رہی ہے، نے عورتوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے پروگراموں کے لیے 640 ملین ڈالرز سے زائد جمع اور سرمایہ کاری کی ہے، جس میں سے وسائل کا بیشتر حصہ چھاتی کے سرطان کے لیے ہے۔ برازیل میں انسٹیٹیوٹو ایون نے تقریبا 12 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، جس نے 24 میموگرافی اور 21 الٹراساؤنڈ مشینوں کے لیے ادائیگی میں مدد دی، جو 1.6 ملین خواتین کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔”

پیٹرک ڈیمپسی کہتے ہیں کہ “کیونکہ میں اپنے کینسر سینٹر سے وابستہ ہوں جو بیماری سے براہ راست نمٹتا ہے، اور کیونکہ میں ذاتی طور پر بھی اس سے متاثر رہا ہوں، اس لیے میں ایون کے کاموں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ میں قبل از وقت تشخیص، علاج اور چھاتی کے سرطان پر تحقیق میں ایون کے عالمی شراکت داروں کی جانب سے حصہ ڈالنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ میں سرطان کے خلاف آج کی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے اور اس اہم پیغام کو پھیلانے کے لیے ایون کے ساتھ کام کو جاری رکھنے کے موقع کے لیے کا خواہاں تھا۔”

UNIFESP کے دورے کے علاوہ پیٹرک ڈیمپسی نے کاسا فسانو میں ایون بین الاقوامی خوشبویات کی سرخ قالین تقریب میں اپنی نئی خوشبو پیٹرک ڈیمپسی 2 کا افتتاح کیا۔ تقریب میں پیٹرک کو ایون نمائندگان اور سیلز مینیجر سے ملاقات کا بھی موقع ملا اور انہوں نے اپنی کلیکشن کے اجراء میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں برازیل کی معروف شخصیات، ایون کے اعلی عہدیداران اور رائے ساز شخصیات نے شرکت کی۔

پیٹرک ڈیمپسی، امریکہ کے معروف اداکار جنہیں ٹی وی پر “گرے’ز ایناٹومی” اور فلموں میں “انچینٹڈ” اور “میڈ آف آنر” میں دیکھا جا سکتا ہے، اسکرین سے ہٹ کر بھی بہت زیادہ متحرک ہیں۔ اپنی ماں کی جانب سے رحم کے سرطان کے خلاف کامیاب جنگ لڑنے سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے سینٹرل مین میڈیکل سینٹر میں پیٹرک ڈیمپسی سینٹر فار کینسر ہوپ اینڈ ہیلنگ قائم کیا۔ یہ ادارہ سرطان کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے تعلیمی پروگرام اور مدد فراہم کرتا ہے۔ UNIFESP کے لیے میموگرافی آلے  کے عطیے کے لیے آج کی تقریب میں ان کی شرکت چھاتی کے سرطان کے خلاف ایون کی مہم کی مدد کرتی ہے، جو چھاتی کے سرطان سے تحفظ اور اس کے بہتر علاج کی راہیں تلاش کرنے کے لیے تحقیقوں کو فنڈ فراہم کرتی ہے، اور ساتھ ساتھ شعور اجاگر کرنے کی کوششوں کی بھی مدد کرتی ہے کیونکہ سرطان سے بچنے والے بیشتر افراد کے لیے بروقت تشخیص اہم ضروری ہے۔

ایون کے بارے میں

خواتین کا ادارہ ایون ایک معروف عالمی بیوٹی کمپنی ہے جس کی سالانہ آمدنی 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے براہ راست فروخت کنندہ کی حیثیت سے، ایون 100 سے زائد ممالک میں 6.2 ملین آزاد ایون سیلز نمائندگان کے ذریعے عورتوں تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ ایون کی مصنوعات میں بیوٹی پروڈکشن کے ساتھ فیشن اور گھریلو مصنوعات، اور ایون کلر، اے نیو، اسکن-سو-سوفٹ، ایڈوانس ٹیکنیکس ، ایون نیچرلز اور مارک جیسی مشہور زمانہ اشیاء شامل ہیں۔ ایون اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.avoncompany.com

ایون انٹرنیشنل خوشبویات کے بارے میں

ایون اور دنیا کے معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر لاکروئے کے درمیان 2007ء میں پہلی شراکت کے ذریعے ایون انٹرنیشنل خوشبویات کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوا اور ایون کی پہلی دستخطی خوشبو جاری ہوئی۔ یہ کئی اہم شراکت داریوں میں سے ایک تھی جنہوں نے ایون کو بین الاقوامی مارکیٹ میں کھڑا کیا۔

براہ راست فروخت میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والا ایون دنیا بھر میں اپنے صارفین کو دستخطی خوشبو جیسا کہ ایمانوئیل اونگارو کی جانب سے خوشبو یو بائی اونگارو ، اور ایون کے ساتھ اپنی پہلی خوشبو جاری کرنے والی معروف شخصیات: ریز ودراسپون، ان بلوم کے ساتھ اور پیٹرک ڈیمپسی، ان اسکرپٹڈ اور پیٹرک ڈیمپسی 2 کے ساتھ۔ ایون خوشبویات کو تسلیم کرنے والے دیگر ناموں میں کورٹنی کوکس (اسپاٹ لائٹ)؛ برازیلی اداکار تھیاگو لاکیرڈا (جیٹ فیم اے جیٹ ہوم)، بین الاقوامی برازیلی نژاد ٹاپ ماڈل اینا بٹریز بیروس (ایٹرنل میجک) اور برازیلی ماڈل و اداکارہ لوئزا برونیٹ، جو اپنے نام کے ساتھ خوشبویات کا پورا سلسلہ رکھتی ہیں، شامل ہیں۔

ٹرائیتھلون ریس آئرن مین اور بونڈ گرل 007TM/MC خوشبو کے لیے جیمز بونڈ فرنچائز جیسے عظیم فرنچائزز کے ساتھ شراکت بھی دنیا بھر میں کامیاب رہی ہے۔

امریکہ میں ایون ایکسی لینس سینٹر میں پرفیوم ڈیولپمنٹ کے لیے کری ایٹو ڈائریکٹر آئزابیل ریان کی زیر قیادت کام کرنے والے ماہرین خوشبویات کے گروپ کے ذریعے ادارہ بے مثال خوشبویات پیش کرتا ہے، جو مختلف جذبات اور طرز ہائے زندگی کی عکاس ہیں۔ بین الاقوامی طور پر باوقار ماہرین خوشبویات، بوتلوں کے خوبصورت ڈیزائن، اعلی پیکیجنگ، اختراع اور اعلی ترین معیار ایون بین الاقوامی خوشبویات کی پہچان ہیں۔

ذریعہ: ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

رابطہ: کیٹی سین، Katie.sann@avon.com، کیٹیا گیانون، Katia.gianone@avon.com، دونوں برائے ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ