آل وائسز نے مدنی صحافیوں کے لیے مشرق وسطی نیوز بیورو کا آغاز کر دیا

سان فرانسسکو، 14 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مدنی صحافت (سٹیزن جرنلزم) کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ مشرق وسطی سے لکھاریوں کے حصول کی خواہشمند تاکہ مغربی قارئین کو مقامی و علاقائی معاملات پر ملک کے اندر سے نقطہ نظر مل سکے

پہلی اوپن میڈیا سائٹ Allvoices.com، جہاں ہر کوئی کہیں سے بھی رپورٹنگ کر سکتا ہے، نے مشرق وسطی کے ممالک میں عالمی خبری دفاتر کا آغاز کیا ہے اور خواہشمند ہے کہ امریکہ، یورپ اور دنیا بھر کے قارئین کے لیے مقامی و عالمی خبروں کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کو پیش کرنے کے خواہشمند مدنی صحافی اس میں شامل ہوں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100316/AQ70267LOGO-b)

اس کے خبری دفاتر اور اسٹیشن عہدیدار اب عراق، لبنان، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں واقع ہیں؛ مقامی و علاقائی خبروں کی رپورٹنگ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کی جانب سے اپنا کام پیش کرنے پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ مزید برآں آل وائسز ایک ترغیبی منصوبہ بھی پیش کر رہا ہے جو اس امر کو یقینی بنائے گا کہ خبریں پیش کرنے پر مدنی صحافیوں کو ادائیگی حاصل ہو۔

مدنی صحافیوں کی جانب سے پیش کردہ خبریں آل وائسز کے فرنٹ پیج پر “بیسٹ آف دی مڈل ایسٹ” حصے میں پیش کی جائیں گی۔ مزید برآں، عالمی نیوز  ڈیسک کے حامل ہر ملک کا خصوصی حصہ بھی آل وائسز کی سائٹ پر موجود ہوگا۔

آل وائسز ڈاٹ کام کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اکی ہاشمی نے کہا کہ “ہم جوش و جذبے سے لبریز ان شہریوں کی تلاش میں ہیں جو اپنے ارد گرد کی خبروں کے حوالے سے مختلف و ملکی نقطہ نظر پیش کرنا چاہتے ہیں اور عالمی واقعات کس طرح ان کے ممالک کو متاثر کرتے ہیں۔ مشرق وسطی کے شہریوں کے لیے یہ دعوت نامہ ہے کہ وہ ہمارے طاقتور خبری پلیٹ فارم کو استعمال کریں تاکہ امریکہ اور مغربی دنیا میں موجود شہری ان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہو سکیں جو عموماً صرف اور صرف  مغربی ذرائع ابلاغ ہی سے ان کے بارے میں خبریں حاصل کرتے ہیں۔”

مشرق وسطی کے شہری اب آل وائسز کے لیے براہ راست رپورٹ پیش کر سکتے ہیں یا اپنے ملک کے عالمی نیوز ڈیسک کے عہدیداران سے نیوز اسائنمنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مشرق وسطی کے ممالک کے موجودہ و سابق صحافی کے کاموں کو سائٹ پر پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور انہیں اس کام کے لیے ادائیگی بھی کی جائے گی۔

آج آل وائسز تاریخ کی سب سے بڑی مدنی صحافت کی ویب سائٹ ہے جوروزانہ 3 لاکھ معاونین کی مدد سے خبریں، وڈیو اور تصاویر پیش کرتی ہے۔ خبروں اور رپورٹنگ کے اس جدید طریق کار نے ہی سائٹ کو تیزی سے 45 لاکھ صارفین کے حصول کی سہولت دی۔

آل وائسز انکارپوریٹڈ کے بارے میں

آل وائسز کا ہدف مختلف نقطہ ہائے نظر سے خبریں، وڈیوز، تصاویر اور آراء کو پیش کرنے والی ایک عالمی برادری تخلیق کرنا ہے جو دنیا بھر سے انفرادی نقطہ ہائے نظر کے درمیان جذباتی تعلق کو طلب کرتا ہے۔ متنوع، مصروف عمل اور عالمی سوچ کے حامل شہری خبری رپورٹر، آراء دہندگان اور ناشرین کی برادری زمینی حقائق پر مبنی دنیا کو پیش کرنے کے لیے خدمات انجام دیتی ہے۔ آل وائسز ڈاٹ کام عالمی، قومی اور مقامی سطح کے وسیع تر موضوعات اور مسائل کے حوالے سے  سیاق و سباق، بصیرت اور آراء کا تنوع ایک ساتھ پیش کرتا ہے۔ آل وائسز بے لاگ اور متعلقہ خبریں اور نقطہ ہائے نظر ایک مقام پر پیش کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ آل وآئسز پیشہ ورانہ اور آن لائن خبری ذرائع، بلاگز، تصاویر اور وڈیوز استعمال رتا ہے تاکہ مطابقت، ساکھ کو بہتر بنانے اور سائٹ پر پیش کی گئی ہر حصہ داری کے حوالے سے کشادگی کو برقرار رکھا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.allvoices.com/

ذریعہ: آل وائسز، انکارپوریٹڈ

رابطہ: سارا پری جین از سدرلینڈگولڈ گروپ

+1-415-608-4043

sarah@sutherlandgold.com، برائے آل وائسز انکارپوریٹڈ