صدر اوباما نے نوبل انعام کی انعامی رقم میں سے 125،000 امریکی ڈالرز امریکن انڈین کالج فنڈ کو عطیہ کر دیے

 

ڈینور، 12 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صدر اوباما نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ نوبل امن انعام سے حاصل ہونے والی 14 لاکھ ڈالرز کی رقم میں سے 125،000 امریکی ڈالرز امریکن انڈين کالج فنڈ (دی فنڈ) کو عطیہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اوباما نے فنڈ اور دیگر 9 خیراتی اداروں کے بارے میں بتایا گیا جو صدر کی جانب سے عطیات حاصل کریں گی، “ان اداروں نے امریکہ میں اور بیرون ملک طلبہ، بزرگوں اور دیگر کئی ضرورت مندوں کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے۔ مجھے اُن کے کام کو مدد فراہم کرنے پر فخر ہے۔”

امریکن انڈین کالج فنڈ کے صدر اور سی ای او رچرڈ بی ولیمز نے کہا کہ “ہم بہت خوش ہیں کہ صدر اوباما نے اپنے معروف نوبل امن انعام کے اعزاز میں سے 125،000 امریکی ڈالرز کا حصہ دینے کے لیے ہمارا انتخاب کیا اور اس طرح ہندی علاقوں میں امریکن انڈین کالج فنڈ کی خدمات کو علانیہ تسلیم کیا، صدر اوباما کی وسیع النظری اور قیادت نے، جس میں انہوں نے فنڈ سمیت 9 دیگر نمایاں خیراتی اداروں کو عطیات دیے ہیں، ایک مثال قائم کی ہے کہ تمام امریکی کس طرح ان کی مدد کر سکتے ہیں جو خوش نصیب نہیں ہیں۔ یہ تحفہ امریکہ کے 33 مستند قبائلی کالجوں اور جامعات میں مقامی وظیفوں کی مدد کے لیے استعمال ہوگا۔”

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ان خیراتی اداروں میں شامل ہیں: فشر ہاؤس، جو اہم عسکری اور وی اے طبی مراکز میں طبی امداد حاصل کرنے والے مریضوں کے اہل خانہ کو رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے؛ کلنٹن-بش ہیٹی فنڈ، جو زلزلے کے بعد ہیٹی میں طویل المیعاد امدادی سرگرمیوں کے لیے رقوم اکٹھی کر رہا ہے؛ کالج سمٹ، جو کالجوں میں داخلوں کی شرح اور طلبہ کی تیاریوں میں اضافے کے لیے ابتدائی، مڈل اسکولوں اور اسکول ڈسٹرکٹس کے ساتھ شراکت دار ہے؛ دی پوز فاؤنڈیشن ، ایک وظیفہ جاتی ادارہ جو ایسے سرکاری ہائی اسکول طالب علموں کو شناخت کرتا ہے جو تعلیمی و قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں لیکن روایتی کالج انتخابی عمل میں نظر انداز ہو سکتے ہیں؛ یونائیٹڈ نیگرو کالج فنڈ، جو وظیفوں اور انٹرن شپ پروگراموں کے ذریعے ہر سال 60 ہزار طلبہ کی کالج میں شمولیت میں مدد کرتا ہے؛ ہسپانک اسکالر شپ فنڈ، ملک کا معروف ہسپانک وظیفہ جاتی ادارہ؛ اپالیچین لیڈرشپ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، جو اپالیچین علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو وظیفوں اور قائدانہ نصاب کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے؛ افری کیئر، جو 25 ممالک میں صحت اور ایچ آئی وی/ایڈز، غذائی تحفظ اور زراعت اور آبی وسائل کی ترقی کے منصوبوں میں مدد کرتا ہے؛ اور سینٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ، جو پاکستان اور افغانستان کے دور دراز علاقوں میں خصوصاً لڑکیوں کے لیے تعلیم و خواندگی کو فروغ دیتا اور کمیونٹی بیسڈ منصوبوں کی مدد کرتا ہے۔ 

امریکن انڈین کالج فنڈ کے بارے میں

“ذہن و قلب کی اصلاح” کا نعرہ رکھنے والا امریکن انڈین کالج فنڈ امریکن انڈین شاگردوں کو نجی وظائف فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو تعلیم کے ذریعے اپنی زندگیوں اور برادریوں کو بہتر بنانے کے خواہشمند طلبہ کے لیے سالانہ اوسطاً 6 ہزار وظیفے جاری کرتا ہے اور ملک کے 33 مستند قبائلی کالجوں اور جامعات کی مدد کرتا ہے۔ امریکن انڈین کالج فنڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.collegefund.org۔

ذریعہ: امریکن انڈین کالج فنڈ

رابطہ: ڈینا ہارویڈل، پبلک ایجوکیشن

+1-303-430-5350 (براہ راست)

یا +1-720-394-8073 (موبائل)

dhorwedel@collegefund.org