اسمارٹ کارڈ ریڈر تیزی سے اور موثر انداز میں صاف

آبرن، مینے، 11 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسمارٹ کارڈ ریڈرز میں پڑھنے کی غلطیوں کا سبب بننے والے آلودہ اجسام کا خاتمہ

گرد، تیل اور دیگر آلودہ اجسام ہر مرتبہ کریڈٹ کارڈ داخل کیے جانے پر کارڈ ریڈر میں شامل ہوتے جاتے ہیں۔ کارڈ کے روابط کو درست انداز میں پڑھنے اور اسمارٹ چپ تک اچھی طرح رسائی کے لیے، یہ بہت اہم ہے کہ ان آلودہ اجسام سے اسے باقاعدہ صاف کیا جا تا رہے تاکہ کارڈ ریڈر کی غلطیوں سے بچا جا سکے۔ نئی پیشکش ویفل ٹیکنالوجی اسمارٹ کارڈ ریڈر کلیننگ کارڈ کو پڑھنے/لکھنے کے ان اہم اجزا کو آرام سے صاف کر کے آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروڈکٹ اسمارٹ کارڈ ریڈرز کی شاندار صفائی ہی پیش نہیں کرتی، بلکہ سوائپ اور ڈپ کارڈر ریڈرز میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے جو مقناطیسی پٹی کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔ یہ نیا کلیننگ کارڈ غلطیوں کا سبب بننے والے دنیا بھر کے کارڈ ریڈرز میں شامل ذرات کو صاف کرنے کا ایک تیز اور آسان ذریعہ ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100311/NE67742)

کے آئی سی ٹیم کی پروڈکٹ مینیجر/او ای ایم بزنس ڈیولپمنٹ ورلڈ وائیڈ ڈیبرا روس تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں “نئی ویفل ٹیکنالوجی اسمارٹ کارڈ ریڈر کلیننگ کارڈ کو مارکیٹ میں سب سے ہمہ گیر کارڈ ریڈر کلیننگ پروڈکٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ پروڈکٹ ہر چپ اور پن ریڈر، اسمارٹ کارڈ ریڈر، سوائپ ریڈر، ہوٹل ڈور لاک، ایکسس کنٹرول، ٹائم کلاک اور بغیر موٹر کے دخول نہ رکھنے والے تقریباً تمام کارڈ ریڈرز میں استعمال کی جا سکتی ہے، یہ پروڈکٹ اس خیال کی عملی شکل ہے کہ کارڈ ریڈر کو بھرپور طریقے سے کام جاری رکھنے کے لیے کون سی پروڈکٹ کی ضرورت ہے۔ اگر یہ ایک کارڈ ریڈر ہے تو اس کے لیے صفائی کا بہترین ذریعہ ویفل ٹیکنالوجی اسمارٹ کارڈ ریڈر کلیننگ کارڈ ہے۔”

آج بہت کم ہی ایسے کاروبار ہیں جہاں کارڈ ریڈر ایک اہم فعل کے طور پر خدمات انجام نہیں دیتا۔ جب ویفل ٹیکنالوجی اسمارٹ کارڈ ریڈر کلیننگ کارڈ کو مستقبل بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے تو، یہ کارڈر ریڈر سروس کو بغیر رکے برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ روایتی صفائی و تبدیلی کی مصنوعات کے مطابق میں یہ پروڈکٹ انتہائی کم خرچ ہے۔

کے آئی سی ٹیم کے بارے میں

کے آئی سی ٹیم کلیننگ کارڈز تیار کرنے میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ویفل ٹیکنالوجی (ر) کی بنیاد پر تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں (پیٹنٹ زیر سماعت)۔ آبرن، مینے میں صدر دفتر کے علاوہ ادارے کے دفاتر سان ڈیاگو، کیلیفورنیا، یورپ اور ایشیا میں واقع ہیں جن کے ذریعے وہ جدید اور کم قیمت پیٹنٹ یافتہ حل فراہم کرتا ہے جو ایک متنوع مارکیٹ کے لیے جدید ترین آلات سے تیار کیے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kicteam.com، http://www.kicteam.eu اور http://www.cleaningcards.com۔

ذریعہ: کے آئی سی ٹیم

رابطہ: جمی ٹمنز، کے آئی سی ٹیم،

+1-207-514-7211،

jtimmins@kicteam.com