وائٹل وائسز اور ایون کی دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے نئی شراکت

واشنگٹن، 11 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

منصوبے میں ایون فاؤنڈیشن فار ویمن اور ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کی جانب سے 1.2 ملین ڈالرز کے عطیات شامل ہیں، جو دنیا میں تشدد کی بدترین اقسام: جنسی تشدد، گھریلو تشدد اور انسانی اسمگلنگ،  کے خاتمے کے لیے تحفظ پذیر حل چاہنے والے نمایاں اور جدید منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے ہوں گے۔

وائٹل وائسز (www.vitalvoices.org) اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن (www.avonfoundation.org) نے آج خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو عورتوں کے خلاف تشدد کی بدترین اقسام سے مقابلہ کرنے اور دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ایک نیا تعاون ہے۔ اس وقت دنیا میں ہر تیسری عورت زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ بدسلوکی یا تشدد کا نشانہ بنتی ہے، اس صورتحال میں یہ عالمی شراکت سنجیدہ و زمینی بنیادوں پر مستحکم تحقیق و پیشرفت، کے ساتھ ساتھ قابل مواخذہ، متعاون، ثقافتی طور پر حساس مقامی مسائل سے نمٹے گی، جو ان اعداد و شمار کو قابل پیمائش طریقے سے تبدیل کر سکتی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://multivu.prnewswire.com/mnr/avon/42564/

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100310/MM65998)

عالمی شراکت کی سہولت کے لیے ایون اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن نے وائٹل وائسز کے لیے 1.2 ملین ڈالرز کے عطیات کا اعلان کیا ہے تاکہ 15 ممالک کے وفود، بشمول مختلف شعبہ جات، بشمول کاروبار، حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، این جی او برادری، ذرائع ابلاغ/تفریح، علمی شخصیات اور دیگر،  کو اپنی نوعیت کے پہلے عالمی فورم پر اکٹھا کیا جائے جہاں وہ بصیرت پیش کر سکیں، تعاون کو آگے بڑھاسکیں اور ان چیلنجنگ ثقافتی حقیقتوں سے نمٹنے کے لیے طریقے تلاش کریں جس نے پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ وائٹل وائسز اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن ان وفود کی وطن واپسی پر ان کے علاقائی پروگراموں میں بھی مدد دے گی اور عملی منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ٹول کٹ ایک سال کی بنیاد پر استعمال کی جا سکے گی۔

وائٹل وائسز کی صدر الائس نیلسن کہتی ہیں کہ عورتوں کے خلاف تشدد کے معاملے کو عرصہ دراز تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “حالانکہ ہر تین میں سے ایک خاتون کو زندگی میں کچھ مواقع پر بدسلوکی یا تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے، لیکن اس عالمی بحران کی جانب معقول توجہ نہیں دی گئی۔ دنیا بھر میں شکار خواتین کے لیے خدمات فنڈز کی کمی کا شکار ہیں یا دستیاب ہی نہیں ہیں اور کئی ممالک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے والے قوانین ہی موجود نہیں یا انہیں سمجھا نہیں گیا یا نافذ نہیں کیا گیا۔ گھریلو تشدد، جنسی تشدد اور انسانی اسمگلنگ  کی کل معاشی قیمت کا اندازہ کھربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔ تمام ممالک میں حقیقی وابستگی اور تعاون کے ذریعے ان کے مخصوص مسائل سے ثقافتی  طور پر حساس حل کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ واقعتاً تحفظ پذیر ہیں۔”

ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریا جنگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “اس بڑھتے ہوئے عالمی مسئلے سے نمٹنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، 100 سے زائد ممالک میں چھ ملین سے زیادہ ایون نمائندگان کے ساتھ ایون زمین پر خواتین کے لیے اقتصادی مواقع کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ہم نے یہ براہ راست دیکھا ہے کہ جب کسی خاتون کو اقتصادی طور پر با اختیار بنایا جاتا ہے تو وہ بد سلوکی کی صورتحال سے بچ سکتی ہے۔ عورتوں کے ساتھ ہمارے ذاتی روابط کے باعث ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، جس کو نبھانے کے لیے ہم پوری طرح تیار بھی ہیں، کہ عورتوں کے خلاف تشدد کے سرطان کے خاتمے کے لیے حقیقتاً فرق پیدا کرنے والے جدید حل کی تلاش میں ایک وابستہ شراکت دار بنیں۔”

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی شراکت کی بنیاد ایک بیان پر ڈالی گئی ہے کہ مقامی ماہرین موافق جان سکیں کہ کون سے حل ان کی برادریوں میں کام کریں گے۔ نیلسن نے کہا کہ: “امید یہ ہے کہ شامل ہونے والے وفود جو اپنی تہذیبوں و ثقافتوں کو بہتر جانتے ہیں، کے ذریعے ہم اس اندر تک نفوذ ہونے والے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک پروگرامز تیار کرنے زیادہ تحفظ پذیر پروگرام کے قابل ہوں گے۔ عالمی شراکت کا ہدف معلومات، وسائل اور فنڈنگ کے ساتھ ان مقامی ٹیموں کی مدد کرنا ہے۔ یہ ایک جاری عمل ہوگا، عالمی تعاون کی مدد سے مقامی سطح پر نفاذ اور بہترین مشقوں کو پیش کرنے کے ساتھ ہم بہتر جانیں گے کہ کون سی مشق درست کام کر رہی ہے۔”

اس مسئلے میں مدد کے لیے ایون کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر ادارے کی عالمی سفیر اور ایون فاؤنڈیشن فار ویمن کی اعزازی چیئرپرسن ریز وِدراسپون ایون کی ایک نئی فنڈ ریزنگ پروڈکٹ — ویمنز امپارورمنٹ رنگ– کا اعلان کیا، جس کے حوالے سے ادارے کو امید ہے کہ عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مقامی ملک کی کوششوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے کافی فنڈز اکٹھے کرے گا۔ ویمنز امپاورمنٹ رنگ بالترتیب 2008ء اور 2009ء میں پیش کیے گئے ویمنز امپاورمنٹ بریسلٹ اور ویمنز امپاورمنٹ نیکلس کی ساتھی ہوگی، جنہوں نے دنیا بھر میں 8 ملین ڈالرز اکٹھے کیے۔ ویمنز امپاورمنٹ رنگ، جس کی قیمت 5 ڈالرز ہے، 45 سے زائد ممالک میں ایون نمائندگان کے ذریعے اور www.avon.com پر فروخت ہوگی، جس کا 100 فیصد خالص منافع (3.80 ڈالرز فی انگوٹھی) گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے بنائے گئے پروگرامز کی مدد کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ امریکہ میں ویمنز امپاورمنٹ کی ہر مصنوعات کی فروخت پر ایک گھریلو تشدد کے حوالے سے ایک ریسورس گائیڈ بھی شامل ہوگی تاکہ تشدد کی اس بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے، مددگار معلومات اور وسائل فراہم کیے جاسکیں، اور اس بارے میں بولنے پر ہر کسی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے تاکہ اس کا خاتمہ ہو۔

“ہمارے لیے اس سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے کہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ مسئلہ بہت اندر تک نفوذ کر چکا ہے اور ضروری ہے کہ ہم اس سے نمٹنے کی خاطر راہیں ڈھونڈنے کے لیے ایک ساتھ، ایک عالمی برادری کی حیثیت سے، کام کریں۔ میں اس نئی شراکت خراج تحسین پیش کرتی ہوں، اور میری نظریں اس کے فراہم کردہ جدید خیالات اور حلوں پر مرکوز ہوں گی۔”

رواں سال وائٹل وائسز بیجنگ ویمنز کانفرنس میں اپنے قیام کی 15 ویں سالگرہ منائے گا، جہاں اُس وقت کی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے خواتین کے حقوق کو انسانی حقوق کے برابر قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ 50 سے زائد ممالک میں خواتین کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں مدد کے لیے منصوبے تشکیل دے چکا ہے۔ ایون فاؤنڈیشن فار ویمن نے 2004ء میں گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے ‘گھریلو تشدد کے خلاف بولیں’ مہم کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد شعور اجاگر کرنا، تعلیم دینا، تحفظ دینے والے پروگرام اور نشانہ بننے والی خواتین کو براہ راست خدمات فراہم کرنا تھا۔ مخص چند سالوں میں ایون کی عالمی انسان دوستی نے عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے 16 ملین ڈالرز سے زائد کی ادائیگی سے وابستگی ظاہر کی۔

عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی شراکت داری کے بارے میں بروقت خبریں حاصل کرنے کے لیے، فیس بک(www.facebook.com/AvonProductsInc)، ٹویٹر (http://twitter.com/avonprnewsflash) اور یوٹیوب (www.youtube.com/avonproductsinc) پر ایون کے آن لائن چینلوں کو ملاحظہ کیجیے۔

وائٹل وائسز

وائٹل وائسز گلوبل پارٹنرشپ ایک معروف غیر سرکاری ادارہ (این جی او) ہے جو دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی خواتین رہنماؤں اور سماجی شخصیات کو شناخت کرتا ہے اور ان کی تربیت کر کے انہیں با اختیار بناتا ہے، تاکہ وہ ہم سب کے لیے ایک بہتر دنیا تخلیق کر سکیں۔ وائٹل وائسز ان خواتین کو وسعت، روابط اور اعتماد فراہم کرتا ہے جو انہیں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔ وائٹل وائسز کا مشن دنیا بھر میں غیر معمولی خواتین کو شناخت کرنے، ان میں سرمایہ کاری کرنا،انہیں ظہور پر لانا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کر کے زندگیوں کو تبدیل اور اجتماعیت میں امن و ترقی کو تیز تر کرنا ہے۔ وائٹل وائسز کا بین الاقوامی عملہ اور ٹیم 1000 سے زائد شراکت داروں، مفاد عامہ کے ماہرین و قائدین، بشمول اعلیٰ حکومتی، کاروباری و این جی او عہدیداران پر مشتمل ہے جو 1997ء سے ایشیا، افریقہ، یوریشیا، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ  کے 127 سے زائد ممالک میں 8 ہزار ابھرتی ہوئی خواتین رہنماؤں کو تربیت اور رہنمائی کر چکا ہے۔ یہ خواتین اپنے وطن میں واپس جا کر اپنی اجتماعیتوں میں 5 لاکھ مزید خواتین اور لڑکیوں کی تربیت اور رہنمائی کر چکی ہیں۔

ایون کے بارے میں

ایون، ادارہ برائے خواتین، 10 ارب ڈالرز سے زائد سالانہ آمدنی کی حامل معروف عالمی بیوٹی کمپنی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے براہ راست فروخت کنندہ کی حیثیت سے ایون 100 سے زائد ممالک میں 6 ملین آزاد ایون سیلز نمائندگان کے ذریعے خواتین کے لیے مصنوعات مارکیٹ کرتا ہے۔ ایون کی مصنوعات کی فہرست میں بیوٹی پروڈکٹس، فیشن و گھریلو مصنوعات شامل ہیں اور اس میں چند معروف ترین برانڈز بھی شامل ہیں جیسے ایون کلر، اے نیو، اسکن-سو-سوفٹ، ایڈوانس ٹیکنکس، ایون نیچرلز اور مارک۔ ایون اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.avoncompany.com۔

ایون فاؤنڈیشن برائے خواتین

ایون فاؤنڈیشن فار ویمن عورتوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کام کرنے والا خواتین کے لیے سب سے بڑا انسان دوست ادارہ ہے، جو کسی تجارتی ادارے سے وابستہ ہے۔ 1955ء میں اپنے قیام سے لے کر ایون فاؤنڈیشن خواتین  اور ان کے اہل خانہ کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اب نصف صدی کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد، ایون فاؤنڈیشن ایک 501 (سی) (3) عوامی خيراتی ادارہ ہے جس نے آج دو کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اپنے مشن کو زندگی عطا کی ہے۔ ایک چھاتی کا سرطان اور دوسرا گھریلو تشدد۔ 2009ء میں ایون کی عالمی انسان دوستی نے عورتوں کے لیے اہم مسائل کے لیے 50 ممالک میں 275 ملین ڈالرز سے زائد کے عطیات فراہم کیے۔

ذریعہ: ایون فاؤنڈیشن فار ویمن

رابطہ: ہلیری پیری،

+1-202-374-6010،

hilary@onairstrategy.com، یا

 

جینیفر آئنو-ہاروے،

jennifer.iino-harvey@avon.com،

+1-212-282-8193