سیل گارڈ کا کوریا میں لیتھیم-آئیون بیٹری سیپریٹر تنصیب میں توسیع کا اعلان

چارلوٹ، شمالی کیرولائنا، 3 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لیتھیم-آئیون بیٹریوں میں استعمال ہونے والے مائیکروپورس سیپریٹرز کے معروف عالمی فراہم کنندہ پولی پور انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: PPO) کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے سیل گارڈ نے آج اوچانگ، جنوبی کوریا میں اپنی موجودہ لیتھیم-آئیون سیپریٹر تیار کرنے والی تنصیب کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ۔

سیل گارڈ توسیعی منصوبے میں تقریباً 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے، جس کا آغاز رواں سال کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے۔ یہ توسیع کوریا میں سیل گارڈ کی لیتھیم-آئیون بیٹری سیپریٹر کی پیداوار میں زبردست اضافہ کرے گی اور یہ خطے میں ادارے کی تیز رفتار کامیابی کا نتیجہ ہے۔ اضافی گنجائش 2011ء تک آن لائن آنے کی توقع ہے اور یہ صارفی برقی ایپلی کیشنز میں صارفین کی پیشرفت کو خدمات فراہم کرے گی۔

جنوری 2010ء میں سیل گارڈ نے چارلوٹ، شمالی کیرولائنا، امریکہ میں واقع تنصیب کی گنجائش میں اضافے کے منصوبے اور ساتھ ساتھ امریکہ میں الیکٹرک ڈرائیو وہیکل (EDV) مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کانکرڈ، شمالی کیرولائنا، امریکہ میں نئی مینوفیکچرنگ تنصیب کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

سیل گارڈ خصوصی مائیکروپورس ممبرینز کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ سیل گارڈ (ر) کے سیپریٹرز نوک بک کمپیوٹرز، موبائل فونز، ڈیجیٹل کیمروں، پاور ٹولز اور ریزرو پاور/گرڈ مینجمنٹ سسٹم اور الیکٹرک ڈرائیو وہیکلز (EDVs) جیسے ذاتی برقی آلات میں استعمال ہونے والی لیتھیم-آئیون بیٹریوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سیپریٹرز مثبت اور منفی الیکٹروڈز کے درمیان ایک رکاوٹ فراہم کر کے لیتھیم-آئیون بیٹریوں کی کارکردگی اور زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بیٹری کی ایک سمت سے دوسری سمت لیتھیم آئیونز مبادلے کو کنٹرول کرتے ہوئے شارٹ سرکٹس سے محفوظ کرتے ہیں۔

سیل گارڈ ایل ایل سی – پولی پور کی ایک کمپنی کے بارے میں

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.Celgard.com اور http://www.Polypore.net

ذریعہ: سیل گارڈ ایل ایل سی

رابطہ: جون موزینا،

+1-313-460-7441،

jmozena@starrconstand.com