دیوانے کو روکنے کےلیے نئی آئی فون ایپ

کولمبس، اوہائیو، 24 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جب آپ کو ساتھی کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہو کہ وہ ‘دیوانہ’ ہے یا ‘خیال رکھنے والا’

ہم سب نے لڑکے یا لڑکی کےساتھ نئی نویلی محبت کے جوش و خروش کا تجربہ کیا ہے، لیکن تعلقات میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ ہم یہ کہتے ہوئے اس کا خاتمہ کر دیتے ہیں کہ “کیا یہ شخص دیوانہ ہے؟” ہو سکتا ہے کہ یہ اس لیے ہو کیونکہ وہ بہت زیادہ کال کرتے ہوں یا وہ صرف آپ کو “ہائے!” کہنے کے لیے غیر اعلانیہ طور پر آپ کے دفتر آ جاتے ہوں، حالانکہ یہ چند لوگوں کے لیے بہت اچھی اور بھرپور محبت والی بات ہو سکتی ہے، لیکن اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ آپ دیوانہ پن کی جانب جھکتے جا رہے ہیں۔ تھوڑا سا دیوانہ ہونا اچھا ہے لیکن بہت زیادہ دیوانہ پن اختیار کرنا کیسا ہے؟ چلیں اس کا سامنا کرتے ہیں؛ یہ دو افراد کے درمیان ایک باریک سا خط ہے اور کبھی کبھار آپ کے دوست اور اہل خانہ بھی اس سلسلے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔

اب صرف 99 سینٹ میں آئی فون تھری جی/ایس، آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ کے لیے کیپ دی کریزی؟ ایپل ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اور ایک سلسلۂ سوالات کا جواب دے کر آپ جان سکتے ہیں کہ نئی محبت کا جھکاؤ کس جانب ہے اور آپ کا ساتھی ایک “خیال رکھنے والا” ہے یا “دیوانہ”۔ پھر آئی فون ایپلی کیشن آپ کو اپنے ساتھی کی تصویر، اس کا مقام اور تبصرے KeepTheCrazy.com ویب سائٹ پر بھیجنے کی سہولت دے گی اور اسے حتمی نتیجے (خیال رکھنے والایا دیوانہ) کے زمرے میں ڈالے گی۔ سائٹ ریکارڈ محفوظ رکھے گی اور حتمی اعداد و شمارجاری کرے گی۔ اس ویب سائٹ کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ تمام اقسام کے تعلقات کے لیے کام کرتی ہے (مرد/مرد، مرد/عورت، عورت/عورت)۔

اب بھی یقین نہیں آیا؟ ممکنہ ساتھی کے بارے میں کیے گئے تبصرے ملاحظہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے سائٹ کو چیک کرتے رہیں۔ وہ حتمی نتیجے کے حوالے سے اتفاق یا اختلاف کریں گے یا آپ کو واضح الفاظ میں کہیں گے کہ اس “دیوانے” کو روک دو۔ ان کے تبصرے آپ کی والدہ کے جیسے یکطرفہ تو نہ ہوں گے! حتی کہ جسے “خیال رکھنے والا” یا “دیوانہ” تصور کیا گیا تھا بھی اپنا رویہ “دیوانے” سے “خیال رکھنے والے” کی طرف کر سکتا ہے اگر کافی لوگ اس پر ووٹ دیں تو!

یہ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ طویل تفریح کو ملحوظ خاطر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ اور ہن میں رکھیے کہ “دیوانے پن” کے کچھ حصے ڈیٹنگ کی دنیا میں بہت زیادہ درجہ رکھتے ہیں! لاگ آن ہوئیے اور خود کے لیے تلاش کیجیے!

مزید معلومات یا انٹرویو کے لیے رابطہ کیجیے:

media@KeepTheCrazy.com

614 517 4211

کیپ دی کریزی؟ ایپ کے لیے براہ راست ربط:

http://itunes.apple.com/us/app/keepthecrazy/id355541446?mt=8

ذریعہ: KeepTheCrazy.com

رابطہ: روپن دے

media@KeepTheCrazy.com

+1-614-517-4211