ڈاک کے برقی ٹرک کے لیے امریکی پوسٹل سروس کا زیپ سے انجینئرنگ معاہدہ

سانتا روزا، کیلیفورنیا/18 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یونائیٹڈ اسٹیٹس پوسٹس سروس (USPS) نے برقی کاریں بنانے والے معروف ادارے زیپ (او ٹی سی بلیٹن بورڈ: ZAAP) کو ایک طویل المیعاد گاڑی (LLV) کے برقی ورژن کو ڈیزائن اور تیار کرنے کے لیے ایک انجینئرنگ ٹھیکے سے نوازا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100217/SF56155)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20070130/SFTU060LOGO)

زیپ سانتا روزا، کیلیفورنیا میں یو ایس پی ایس کی تنصیبات میں گیسولین سے چلنے والے ڈاک کے ٹرک کو بجلی پر منتقل کرے گا۔ تکمیل کے بعد رواں سال کے اواخر میں یہ گاڑی واشنگٹن، ڈی سی شہری علاقے میں تجربات کے مراحل سے گزرے گی۔ زیپ کو یو ایس پی ایس کی جانب سے قومی سطح پر پیشکشوں کے عمل میں دیگر چار اداروں کے ساتھ اس کام کے لیے منتخب کیا گیا۔

گزشتہ روز امریکی کانگریس کی خاتون رکن لین وولسے، ڈی-کیلیفورنیا، نے زیپ کی تنصیب کا دورہ کیا اور زیپ اور پوسٹل سروس میں ملازمتوں کی تخلیق پر تبصرہ کیا: “میں حالیہ سالوں میں زیپ کی موجودگی کو سراہتی ہے، یہ جانتے ہوئے کہ ہمیں بحیثیت ملک کیا کرنا چاہیے۔ میرے خیال میں کانگریس، خصوصاً ایوان،  کے اراکین کی اکثریت جانتی ہے کہ وہ ٹھیک تھے اور یہی وہ شعبہ ہے جس میں ہمیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔” دورے کی وڈیو اور سلائیڈ شو http://zapglobal.wordpress.com پر دستیاب ہے۔

یو ایس پی ایس کے ذرائع کے مطابق یو ایس پی ایس تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار ایل ایل ویز کے بیڑے کو چلاتا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا غیر عسکری بیڑہ ہے، 2 لاکھ 18 ہزار 684 گاڑیاں ہر سال 1.25 ارب میل سے زیادہ کا سفر کرتی ہیں۔ یو ایس پی ایس فلیٹ نے 2009ء میں 444 ملین گیلن ایندھن استعمال کیا، جس کا تخمینہ اندازاً 1.1 ارب ڈالرز ہے۔ ادارے کی گاڑیاں اوسطاً 10.4 میل فی گیلن چلتی ہیں کیونکہ زیادہ تر آہستہ چلتی ہیں اور ڈاک کے ڈبوں کے درمیان بار ہا کھڑے ہونے کے دوران انجن بھی چلتا رہتا ہے۔

ایوان کے رکن ہوزے ای سارانو (ضلع نیو یارک) نے ایک قانون متعارف کرایا جس میں یو ایس پی ایس میں کم از کم 20 ہزار برقی گاڑیوں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ ایندھن کی کھپت کو کم کیا جا سکے۔ رکن سیرانو نے ڈاک کے موجودہ ٹرکوں کی منتقلی یا نئے ٹرک بنانے کے لیے شعبہ توانائی اور ڈاک خدمات کو 1.86 ارب ڈالرز کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ امریکی برقی گاڑیوں کی تیاری کا قانون ایچ آر 4399 نگرانی و حکومتی اصلاحات کی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

زیپ کو یقین ہے کہ ڈاک کے بیڑے میں برقی ٹرکوں کا استعمال برقی گاڑیاں بنانے والے اداروں کے لیے ایک کئی ارب ڈالر کا مارکیٹ موقع ہو سکتا ہے اور یہ مثبت کارکردگی کے ساتھ فضائی آلودگی اور گیسولین کی کھپت میں کمی کے ذریعے ماحول پر مثبت اثرات کا حامل ہے۔

زیپ کے بارے میں

زیپ صارفین کے لیے برقی گاڑیاں فراہم کرنے والے دنیا کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے، جو 1994ء سے اب تک 75 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ 17 ہزار برقی گاڑیوں کی وسیع رینج فراہم کر چکا ہے۔ زیپ عسکری و حکومتی بیڑوں کو برقی ٹرک اور وینیں فراہم کرتا ہے اور برقی موٹرسائیکلوں، اسکوٹروں اور اے ٹی ویز میں ایک نت نئی اختراعات کرنے والا ادارہ ہے۔ ،زیپ نے آج کل موجود چند برقی سٹی-اسپیڈ کاروں اور ٹرکوں میں سے چند فراہم کی ہیں اور اپنی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات کو ایک سستی تیز رفتار برقی کار بنانے میں صرف کیا ہے جو زیپ ایلیاس کہلاتی ہے۔ مزید معلومات http://www.zapworld.com پر دستیاب ہیں۔

سیف ہاربر بیان

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات خطرات و غیر ممکنات کے حامل ہو سکتے ہیں جن میں ادارے کی مصنوعات کی مستقلاً قبولیت، ادارے کے لیے مقابلے کی بڑھتی ہوئی سطح، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی میں تبدیلی، تیسرے فریقین کی فراہم کردہ مصنوعات پر ادارے کا انحصار، حقوق ملکیت دانش، اور دیگر خطرات شامل ہیں تاہم یہ صرف انہی تک محدود نہیں بلکہ اس سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ خطرات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں وقتاً فوقتاً ادارے کی جمع کردہ رپورٹس میں تفصیلات کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو 31 دسمبر 2008ء کو ختم ہونے والی مالی سال کے لیے ادارے کے فارم 10-K اور 30 ستمبر 2009ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے فارم 10-Q سمیت دیگر دستاویزات پر غور کرنا چاہیے۔

ذریعہ: زیپ

رابطہ: تعلقات عامہ

زیپ

ایلکس کیمبل

+1-707-525-8658، ایکسٹینشن 241

acampbell@zapworld.com؛ یا

پیٹ میئر ایسوسی ایٹس پی آر

+1-415-389-1700، موبائل، +1-415-717-9677

patmeier@patmeier.com

برائے زیپ