سنٹیرا نے جدید پاور ایمپلی فائر لینئرائزیشن ایس او سی کی دستیابی کا اعلان کر دیا

 

سنی ویل، کیلیفورنیا، 4 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انتہائی موثر 3 جی اور 4 جی نیٹ ورکس بنانا ممکن

وائرلیس کمیونی کیشن کے لیے سیمی کنڈکٹرز فراہم کرنے والے معروف ادارے سنٹیرا نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ نے آج اپنے SC1887 ایڈاپٹو آر ایف پاور ایمپلی فائر لینئرائزر (RFPAL) سسٹم-آن-چپ (SoC) کی عام دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ عموماً میکرو بیس اسٹیشن پاور ایمپلی فائرز کی موثریت اور آؤٹ پٹ قوت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی ایڈاپٹو لینئرائزیشن پہلے بہت پیچیدہ اور مہنگی تھی، جس پر بڑی مقدار میں توانائی خرچ ہوتی تھی اور یہ کئی نئی سسٹم کنفیگوریشنز کے لیے موزوں نہیں تھی۔ SC1887 SoC براہ راست کیریئر کی فریکوئنسی پر کام کرتا ہے اور اس جدید سگنل پروسیسنگ عمل کے لیے حجم، طاقت اور سادگی کے اعتبار سے ایک اہم کامیابی ہے۔ SC1887 کا پہلا نمونہ اگست 2009ء میں پیش کیا گیا اور اسے دنیا بھر میں زیر تکمیل معروف پاور ایمپلی فائر فروخت کنندگان اور سسٹم انٹیگریٹرز کی مصنوعات کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100203/SF49229LOGO)

سنٹیرا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرٹ ریڈل کا کہنا ہے کہ “مختلف النوع اور تقسیم کردہ 3 جی اور 4 جی براڈ بینڈ وائرلیس نیٹ ورکس کے آپریشن کو توانائی کے خرچ، حجم اور ٹرانس میٹر کے اخراجات کے مسائل کے حل کے لیے نئے طریقے کی ضرورت ہے۔ سنٹیرا مارکیٹ کو اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تمام حل پیش کرتا ہے اور انتہائی موثر اور کم خرچ کے حامل جدید نیٹ ورکس بنانے کی سہولت دیتا ہے۔”

SC1887 سے قبل براڈبینڈ ٹرانس میٹر ڈیزائن کرنے والے انجینئرز کو مہنگے آر ایف اجزاء استعمال کرنے پڑتے اور کم موثریت پر اکتفا کرنا پڑتا، یا مہنگی لینئرائزیشن اسکیمیں استعمال کرنا پڑتیں، جو کثیر انتہائی طاقت کے انٹیگریٹڈ سرکٹس پر مشتمل ہوتی جو سسٹم ڈیزائن اور تجرباتی اخراجات میں بھی اضافہ کرتے۔ SC1887 نے آسان استعمال کے کم توانائی خرچ  واحد پیکیج حل کو پیش کر کے اس پیچیدگی، توانائی کے خرچ اور اخراجات کی رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا ہے، یہ پیکیج پاور ایمپلی فائر کے ساتھ براہ راست ٹرانس میٹر ڈیزائن میں لگ جاتا ہے۔ آر ایف ان/آر ایف آؤٹ حل معیاری آپریشن پیش کرتا ہے اور اسے نہ ہی پیچیدہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے نہ ہی بیس بینڈ سگنلز تک رسائی کی۔ نتیجتا صارفین کسی بھی کنفیگوریشن کی ضرورت پر لینئرائزڈ پاور ایمپلی فائر حل فوری طور پر مارکیٹ میں پیش کرنے کے قابل ہیں، اور اپنے ڈیولپمنٹ اور ساخت گری کے اخراجات کو بھی ساتھ ساتھ کم کررہے ہیں۔

انتہائی چھوٹے حجم کا حامل، 9×9 م م پلاسٹک پیکیج، SC1887 عرشے پر 625 مربع ملی میٹر سے بھی کم جگہ پر نصب اور اسے پاور ایمپلی فائر ماڈیولز میں براہ راست شامل کیا جا سکتا ہے۔ 600 میگاواٹ سے بھی کم توانائی خرچ کرنے والا SC1887 کم طاقت کے ٹرانس میٹرز کے لیے آئیڈیل ہے، جو 4 جی نیٹ ورکس پر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ بڑے سیلولر انفرااسٹرکچر بینڈز کا احاطہ کرنے والی فرینکوئنسیز کی مکمل رینج پر کام کرنے والا یہ لچکدار سلوشن سی ڈی ایم اے، ڈبلیو سی ڈی ایم اے، ٹی دی-ایس سی ڈی ایم اے اور او ایف ڈی ایم اے (وائی میکس، ایل ٹی ای) جیسے ماڈیولیشن معیارات کی وسیع رینج کو سپورٹ کرتا ہے۔

SC1887 سنٹیرا کی گیگاہرٹز سگنل پروسیسنگ (ٹ م) ٹیکنالوجی (جی ایس پی (ٹ م)) کا پہلا اظہار ہے۔ جی ایس پی یہ پروگرام ایبل اینالوگ سگنل پروسیسنگ پلیٹ فارم ہے جو کم توانائی کے خرچ اور اینالوگ سلوشنز کے حجم پر ڈیجیٹل سگنل پروسیسنگ کے فوائد پیش کرتا ہے۔ جی ایس پی پیچیدہ سگنل پروسیسنگ کے لیے آئیڈیل ہے جو SC1887 کے نفاذ کے لیے درکار پاور ایمپلی فائر لینئرائزیشن کے لیے ضروری ہے۔

SC1887 بڑی مقدار میں دستیاب ہے اور رچرڈسن الیکٹرونکس لمیٹڈ سے براہ راست آن لائن http://www.rell.com پر خریدا جا سکتا ہے۔ والیم میں قیمتوں کا آغاز 100 عدد پر 70 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے۔

سنٹیرا کے بارے میں

سنٹیرا ایک پروگرام ایبل اینالوگ سگنل پروسیسنگ پلیٹ فارم ہے جو روایتی ڈیجیٹل سگنل پروسیسنگ (DSP) سلوشنز کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی اور کم توانائی خرچ کرنے کی سہولیات دیتا ہے۔ سنٹیرا وائرلیس سیلولر انفرا اسٹرکچر مارکیٹ میں حقیقی دنیا کے کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ ادارہ واغرلیس نیٹ ورکس کی جدید نسل کو ممکن بنا رہا ہے، اور کم خرچ پر زیادہ ڈیٹا ریٹس کے ساتھ وسیع تر وائرلیس کوریج فراہم کر رہا ہے۔ سنٹیرا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر سنی ویل، کیلیفورنیا میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.scintera.com۔

سنٹیرا کا لوگو اور سنٹیرا سنٹیرا نیٹ ورکس، انکارپوریٹڈ کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔ گیگاہرٹز سگنل پروسیسنگ اور GSP سنٹیرا نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ کے ٹریڈ مارکس ہیں۔ دیگر تمام ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کرس روش

سنٹیرا نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ

408-636-2663

krausch@scintera.com

 

ذریعہ: سنٹیرا نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ

 

رابطہ: کرس روش از سنٹیرا نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ

+1-408-636-2663

krausch@scintera.com