وائس ایج نے AMR-WB/G.722.2اسپیچ کمپریشن اسٹینڈرڈز پیٹنٹ پول کا اعلان کر دیا

مونٹریال، 2 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

وائس ایج کارپوریشن AMR-WB/G.722.2اسپیچ کمپریشن اسٹینڈرڈزکے لیے مشترکہ لائسنسنگ پروگرام کے اجراء کا پرمسرت اعلان کرتی ہے۔ ایرکسن، فرانس ٹیلی کام/اورنج، نوکیا اور وائس ایج پر مشتمل ٹیلی کام شعبے کے اعلیٰ اداروں کے گروپ نے صارفین کو نو تشکیل شدہ پیٹنٹ پول کے ذریعے ٹیکنالوجی تک سادہ رسائی فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو یکجا کیا۔

پیٹنٹ پول واحد لائسنس معاہدے کے تحت اینڈ پروڈکٹ ڈیولپرز کو ضروری عالمی پیٹنٹس تک آسان، واضح، معقول اور غیر امتیازی رسائی دے گا۔ دیگر پیٹنٹ مالکان جو پول میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، ان کو جانچ کے اسی ضروری عمل سے گزارنے کے لیے اپنے پیٹنٹ جمع کرانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جن مراحل سے بانی اراکین گزرے۔

اس پیٹنٹ پول کے ذریعے مندرجہ ذیل کے لیے لائسنس معاہدات حاصل کیے جا سکتے ہیں: وی او آئی پی انفرااسٹرکچر اور ڈیوائسز، وائرلیس اور نان-وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشنز اور ملٹی میڈیا انفرااسٹرکچر مصنوعات (جیسا کہ بیس اسٹیشنز، بیس اسٹیشن کنٹرولرز، ریڈیو نیٹ ورک کنٹرولرز، سوئچنگ سینٹرز، گیٹ ویز اور سرورز)، پروفیشنل کونٹنٹ ایپلی کیشنز (آف-لائن کونٹنٹ ٹرانس کوڈرز اور پروفیشنل کونٹنٹ کری ایشن ٹولز) اور ڈاؤنلوڈڈ کونٹنٹ ایپلی کیشنز (مثلاً کنزیومر کونٹنٹ کری ایشن ٹولز اور میڈیا پلیئرز)۔

AMR-WB جی ایس ایم اور ڈبلیو سی ڈی ایم اے نیٹ ورکس پر مکالماتی اور ملٹی میڈیا خدمات کے لیے ایک لازمی کوڈیک ہے، جب یہ ارتقائی مرحلہ طے کرتے ہوئے خدمات وائیڈ بینڈ اسپیچ (7 کلو ہرٹز آڈیو بینڈ وڈتھ) تک پہنچیں۔ مزید برآں وائر لائن نیٹ ورک G.722.2 کا استعمال دو نیٹ ورکس کے درمیان ٹرانس کوڈنگ کی ضرورت کا خاتمہ کرتے ہوئے بہتر معیار کی خدمات فراہم کرے گا۔ 2009ء میں موبائل فون کیریئر اورنج نے ہائی ڈیفی نیشن (ایچ ڈی) وائس متعارف کروائی، جس نے مالڈووا میں اپنے موبائل نیٹ ورک کے لیے AMR-WBاسپیچ کوڈیک کا استعمال کیا ہے اور ادارہ 2010ء میں بیلجیئم اور برطانیہ اور اس کے بعد جلد ہی دیگر نیٹ ورک پر پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

وائس ایج کے صدر لاریں امار کہتے ہیں کہ “وائرلیس اور وائر لائن دونوں قسم کے نیٹ ورکس کے لیے وقت آ چکا ہے کہ وہ ارتقائی مرحلہ طے کرتے ہوئے بہتر معیار کی صوتی ایپلی کیشنز اور خدمات اپنائیں۔ ان نیٹ ورکس پر AMR-WB/G.722.2 کے استعمال کی طلب بہت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس لیے ٹیکنالوجی تک رسائی کے عمل کو سادہ بنانے کے یے ایک لائسنسنگ پروگرام جاری کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ ایک اور کلیدی مقصد مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کی دخول کے لیے ایک مارکیٹ انیبلنگ رائلٹی ڈھانچہ فراہم کرنا بھی تھا۔

لائسنسنگ کی شرائط اور ضوابط کے حوالے سے مزید معلومات کے وائس ایج سے licensing_VA@voiceage.com پر رابطہ کیجیے۔

AMR-WB/G.722.2 کے بارے میں

ایڈاپٹو ملٹی-ریٹ وائیڈ بینڈ (AMR-WB) وائر لی (3GPP) اور وائر لائن (ITU-T ریکمنڈیشن G.722.2) ایپلی کیشنز دونوں کے لیے معیار کے طور پر مرتب کیا جانے والا پہلا وائیڈ بینڈ کوڈیک (~50 سے 7000 ہرٹز تک) ہے۔ یہ ایک نقطے پر مرتکز ہوتے ہوئے وائرلائن/وائرلیس نیٹ ورکس پر وائیڈ بینڈ اسپیچ ایپلی کیشنز کے لیے ایک آئیڈیل کوڈیک ہے، جس کی عکاسی اس بات سے ہوتی ہے کہ AMR-WB تھری جی پی پی وائر لیس اور TISPAN NGN سسٹم تخصیص پر لازمی وائیڈ بینڈ کوڈیک ہے۔ یہ ACELP (ر) (الجبرک کوڈ ایکسائیٹڈ لینئر پریڈکشن) ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے اور یہ کوڈیک 6.6 سے 23.85 کے بی پی ایس تک نو بٹ ریٹس پر مشتمل ہے اور اس میں بہتر فعالیت کے لیے VAD/DTX/CNG فیچرز بھی شامل ہیں۔

وائس ایج کے بارے میں

وائس ایج کارپوریشن انٹرنیٹ (وی او آئی پی،  وائرلیس (سیلولر 2 جی،2.5 جی، 3 جی اور وائی-فائی اور وائی میکس)، فکسڈ/موبائل کنورجڈ نیٹ ورکس اورصارفی برقی مصنوعات کے لیے اسپیچ اور آڈیو کمپریشن ٹیکنالوجیز اور حل تیار اورپیش کرنے والا معروف ادارہ ہے۔معروف بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن معیارات مرتب کرنے والی انجمنوں (3جی پی پی، 3جی پی پی 2، ITU-Tand MPEG) کے ساتھ ہماری متحرک  شمولیت اور متنوع پلیٹ فارمز اور ماحول کے لیےکوڈیک امپلی مینٹیشنز کے ساخت گر کی حیثیت سے ہمارے جاری وسیع تجربے نے ہمیں ہر نئے منصوبے میں عالمی معیارکی مہارت بخشی ہے۔ آج وائس ایج (ر) اسپیچ اور آڈیو کوڈیک سلوشنز، جو پرچم بردار ACELP (ر) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر تیار کردہ ڈیزائن استعمال کرتے ہیں، دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے روزانہ استعمال میں رہتے ہیں اور بے مثال معیار فراہم کرتے ہیں۔ وائس ایج AMR، AMR-WB  اور AMR-WB+پیٹنٹ پولز کے لیے لائسنسنگ منتظم ہے۔

ذریعہ: وائس ایج کارپوریشن

 

رابطہ: وائس ایج مارکیٹنگ

+1-514-737-4940

marketing@voiceage.com