چینگ جی اور لی نا سب سے پہلے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں – ہائی سینس ارینا

ملبورن و چنگ ڈاؤ، 26 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

24 جنوری کو آسٹریلین اوپن کے  ہائی سینس ارینا میں کھیلتے ہوئے چینی ٹینس اسٹار چینگ جی نے یوکرین کی الونا بوندارینکو کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کر لی۔ ہائی سینس ارینا ہی میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں چین کی سرفہرست خاتون ٹینس کھلاڑی لی نا نے چار سیڈ ڈینش کھلاڑی کیرولین ووچنیاکی کو 6-4 اور 6-3 کے مارجن سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں نشست پکی کر لی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی کھلاڑیوں نے آسٹریلین کی اولین 8 نشستوں میں سے دو پر قبضہ کیا ہے۔ چینگ ہی اور لی نا دونوں نے اپنے ریکارڈ توڑ نتائج آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں حاصل کیے۔

24 جنوری کو مقابلے کے بعد چینگ جی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “آسٹریلین اوپن کا میدان میرے لیے ایک خوش قسمت مقام ہے۔ میں نے ویمنز ڈبلز کے اولین دو گرینڈ سلام ٹائٹلز یہیں جیتے تھے اور اب ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنلز تک رسائی بھی حاصل کی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہم آگے جا سکتے ہیں کیونکہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لی نا بھی چوتھے راؤنڈ میں موجود ہیں۔ مجھے امید ہے کہ دونوں چینی کھلاڑی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔” اب چینگ جی کی پیش گوئی کا حقیقت کا روپ دھارنا باقی ہے اور ہمارا یقین ہے کہ یہ دونوں آسٹریلین اوپن میں نئے ریکارڈ قائم کریں گی۔

دنیا کے چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے ایک آسٹریلین اوپن ہر سال دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑیوں کو اکٹھا  کرتا ہے۔ آسٹریلین اوپن کے اسٹیڈیمز میں سے صرف ہائی سینس ارینا وہ واحد میدان ہے جو کسی ادارے کے نام پر ہے۔ ہائی سینس نے 2008ء میں نام کے حقوق کا چھ سالہ معاہدہ کیا تھا۔ ادارہ اس مشہور کھیل کی حوصلہ افزائی سے کے ذریعے کافی فائدہ حاصل کرتا ہے۔

ہائی سینس چینی برانڈز کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ اس  لیے ہائی سینس ارینا چینی کھلاڑیوں کو “گھر کا سکون” دیتا ہے ، جو ممکنہ طور پر انہیں “ہوم فیلڈ ایڈوانٹیج” بھی دیتا ہے۔

ذریعہ: ہائی سینس

 

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

جیسی ما

ٹیلی فون: +86-532-8087-8539

ای میل: ayuanyuan@hisense.com