میک ڈونلڈز کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کے لیے اولمپک کھیلوں کا ذائقہ

اوک بروک، الینوائے، 12 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ادارے کی اولمپک کھیلوں کے منصوبوں میں شمولیت کے لیے اولمپین شان جانسن اور پیٹرک چین کی میک ڈونلڈز میں شمولیت

میک ڈونلڈز نے آج ایک براہ راست ویب کاسٹ کے ذریعے نئے و دلچسپ اشتہارات اور کھلاڑیوں پر مشتمل پیکیجنگ اور وینکوور 2010ء اولمپک سرمائی کھیلوں کے حوالے سے اپنے مخصوص منصوبوں کی تازہ ترین خبروں کا اعلان کیا ہے۔

عالمی چیف مارکیٹنگ آفیسر میک ڈونلڈز میری ڈیلون، صدر میک ڈونلڈز کینیڈا جون بیٹس اور اولمپینز شان جونسن (امریکی طلائی تمغہ کے حامل جمناسٹ) اور پیٹرک چین (کینیڈا کے مردانہ فگر اسکیٹنگ چیمپیئن اور عالمی نقرئی تمغہ یافتہ) نے تفصیلات شیئر کیں کہ میک ڈونلڈز کس طرح اس فروری میں کھیلوں کے دوران دنیا بھر کے شائقین کے اولمپک تجربے کو بہتر بنائے گا۔

ڈیلون نے کہا کہ “کھلاڑی ہمیں مستقل بتا رہے ہیں کہ وہ ہمارے معیاری کھانوں کو پسند کرتے ہیں چاہے تربیت کر رہے ہوں یا کھیلوں میں فتح کے بعد جشن منا رہے ہوں، اور یہ ہمارے لیے قابل فخر وجوہات میں سے ایک ہے کہ ہم واحد برانڈ ہیں جو اولمپک کھیلوں کے دوران انہیں باضابطہ ریستوراں کی حیثیت سے خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھانے ان کھلاڑیوں اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے روزانہ کے 58 ملین صارفین کی زندگیوں میں ایک خاص کردار ادا کرتے ہیں ۔

بیٹس نے کہا کہ “کھلاڑیوں کو کھانے فراہم کرنے کے علاوہ کینیڈا بھر میں ہمارے 1400 میک ڈونلڈز ریستورانوں میں کھیلوں کا جشن منانے کے لیے ہر فرد کے لیے کچھ موجود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہر صارف کو علم ہو کہ میک ڈونلڈز ان کا اولمپک کھیلوں کا ہیڈکوارٹر ہے اور ہماری نظریں مل کر جشن منانے کے لیے دنیا کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں۔”

کھلاڑیوں کو غذاؤں کی فراہمی

میک ڈونلڈز وینکوور اور وسلر کے اولمپک ولیجز میں کھیلوں میں آنے والے ممکنہ 10 ہزار سے زائد کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز  کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے دو نئے ریستوراں قائم کر رہا ہے، اور وینکوور میں مرکزی ابلاغی مرکز میں بھی ایک ریستوراں تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں ممکنہ 3 ہزار ابلاغی نمائندوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ریستوراں دن کے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور میک کیفے مشروبات اور ناشتے پیش کریں گے۔

غذائی خبریں

کینیڈا بھر میں پھیلے 1400 ریستورانوں میں، جن میں وینکوور اور وسلر کے علاقوں کے 30 سے زائد ریستوراں بھی شامل ہیں، صارفین محدود مدت کے لیے مخصوص طعام کا لطف اٹھا سکیں گے جیسا کہ سموریس پائی اور کریم برلی کرنچ میک فلری۔ ہیپی میلز میں 2010ء سرمائی اولمپک کھیلوں کے میسکوٹس پر مشتمل مزیدار اور انٹرایکٹو کھلونے شامل ہوں گے۔

سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے جیسے ممالک “شیئر دی گولڈ” کے عنوان سے خصوصی چکن میک نگٹ مہم پیش کر رہے ہیں۔ میک ڈونلڈز امریکہ کی کوششوں کا مرکز چکن میک نگٹس کے اجراء اور ایک محدود مدت کے لیے جاری کی گئی چٹنی ہے۔

میک ڈونلڈز کے اشتہارات اور پیکیجنگ

دنیا بھر میں پھیلی میک ڈونلڈز کی مارکیٹیں خصصی مہمات تیار کر رہی ہیں ان کے صارفین سے متعلق ہیں کہ وہ کھیلوں کے حوالے سے دلچسپیوں  اور تفریح کو شیئر کر سکیں۔ میک ڈونلڈز کینیڈا چھ نئے ٹیلی وژن اشتہارات (جن میں سے تین آج کی ویب کاسٹ میں پیش کیے گئے) نشر کرے گا۔ ریستوراں کے اندر ایڈورٹائزنگ میں میک ڈونلڈز کے پسندیدہ کھانوں اور کینیڈین اولمپک کھلاڑی کیسی کیمبل (خاتون آئس ہاکی) سنو بورڈر بریڈ مارٹن اور کرسپن لسپ کومب اور الیگزینڈر بلودیو (فری اسٹائل اسکی انگ) کو نمایاں کیا جائے گا۔

صارفین امریکہ بھر میں 15 ہزار ریستورانوں پر اپنے پسندیدہ سرمائی کھلاڑیوں کو دیکھیں گے جن میں گراہم ویٹانابے (مردانہ سنو بورڈ)، جینیفر روڈریگوئز (خواتین اسپیڈ اسکیٹنگ)، جے آر سیلسکی (مردانہ اسپیڈ اسکیٹن)، ڈسٹن بائی فوگلائن (مردانہ ہاکی)، پیٹرک ڈینین (مردانہ اسکی انگ)، کیلی کلارک (خواتین سنوبورڈ)، انجیلا روگیرو (خواتین آئس ہاکی) اور پیرالمپین سین ہالسٹیڈ (الپائن اسکی انگ) شامل ہیں جو یکم فروری سے کپوں اور تھیلوں پر ظاہر ہوں گے۔ سیلسکی اور ہالسٹیڈ میک ڈونلڈز کے نئے امریکی اولمپک ٹیلی وژن اسپاٹ میں بھی ظاہر ہوں گے جس کی جھلکی ویب کاسٹ میں دکھائی گئی۔

سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے کے کرلنگ اور اسکی جمپنگ کے شائقین کی نظریں نئے چکن میک نگٹس ٹیلی وژن اشتہارات پر مرکوز ہوں گی جس میں اولمپک کھیلوں کے مقابلوں میں تفریح شامل ہوگی۔ روس میں مشہور بگ میک سینڈوچ اشاعتی اور ٹیلی وژن اشتہاروں میں جلوہ گر ہوگا۔ نیا اشتہار کھلاڑیوں کو اولمپک کھیلوں کے شرکت کے بعد میک ڈونلڈز کے ریستورانوں پر جمع ہو کر جشن مناتے دکھاتا ہے۔

میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز

میک ڈونلڈ کا چیمپیئن کڈز پروگرام بیجنگ 2008ء اولمپک گرمائی کھیلوں کے موقع پر شروع کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 6 سے 14 سال کے بچوں کو کھیلوں کا براہ راست تجربہ کرنے کا زندگی کا نایاب ترین موقع دیا گیا۔ وینکوور کے لیے میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز میں کینیڈا بھر کے بچے امریکہ، جرمنی، یوکرین اور انگلستان جیسے ممالک سے آنے والے بچوں کے ساتھ ملیں گے اور اولمپک سرمائی کھیلوں کی تقریبات میں شرکت، کھلاڑیوں سے ملاقات، اولمپک ولیج کا دورہ، ثقافتی مراکز کی سیر کریں گے اور اولمپک چیمپیئن کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے طلائی تمغے حاصل کریں گے۔*

بچے خصوصی نوجوان نمائندے کی حیثیت سے بھی مقامی خبری اداروں کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کریں گے۔ کینیڈا کے تجربہ کار نوجوان صحافی اور بلاگر وینکوور سے تعلق رکھنے والے میکس نیوٹن ان کی بہتر رہنمائی کریں گے۔ وہ بیجنگ کھیلوں میں میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈ تھے اور 2010ء سرمائی کھیلوں میں پروگرام سفیر کی حیثیت سے واپس آئیں گے۔

کینیڈا بھر سے بچوں کا انتخاب ایک کمیٹی نے کیا ہے جس میں دو مرتبہ کی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ اور سابق خاتون آئس ہاکی کپتان کیسی کیمبل شامل ہیں۔ دو مرتبہ کے اولمپک نقرئی تمغہ یافتہ ڈائیور الیگزینڈر ڈیسپاٹی کیوبک کے علاقے میں فیصلہ کے عمل کے دوران کیمبل کا ساتھ دیں گے۔ بچوں کے انتخاب کا انحصار اپنی صحت سے وابستگی، متحرک طرز زندگی گزارنے، قائدانہ صلاحیتوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر تھا۔

ویب کاسٹ کے دوران میک ڈونلڈز امریکہ نے اعلان کیا کہ میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز کی حیثيت سے 10 بچے امریکہ کی نمائندگی کریں گے **۔ امریکی پروگرام کے سفیر کی حیثیت سے اولمپین شان جانسن دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اس آن لائن مقابلے میں فاتحین کے انتخاب کے لیے کیے گئے مقابلہ مضمون نویسی کو جانچتے رہے۔ بچوں نے اولمپک کی اقدار فضیلت، دوستی اور ادب و تعظیم کے حوالے سے لکھا۔ جانسن نے امریکہ بھر سے جیتنے والے خوش قسمت بچوں کو بذات خود یہ خوشخبری سنائی۔

جانسن کا کہنا ہے کہ “میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور مضمون کے لیے ان کی کوششوں سے بہت متاثر ہوا۔ جیتنے والوں کو بتانا کہ وہ کھیلوں میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں ایک شاندار تجربہ تھا۔ اولمپک کھیلوں نے میری زندگی بدلی اور 2010ء میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز کی زندگیوں پر اثرات ڈالنے والے کھیلوں کو دیکھتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔”

میک ڈونلڈز اولمپک چیمپیئن عملہ

میک ڈونلڈز کے اولمپک سرمائی کھیلوں کے مقامات میں واقع ریستورانوں پر میک ڈونلڈ کا اولمپک چیمپیئن عملہ تعینات ہوگا، جو کینیڈا بھر میں 300 اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ریستوراں ملازمین پر مشتمل ہوگا۔ وہ کھیلوں کے دوران دنیا کے بہترین کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے لیے پسندیدہ کھانے تیار اور پیش کریں گے۔

رونالڈ میک ڈونلڈ ہاؤس چیریٹی

میک ڈونلڈز کی میزبان ملک کو کچھ عطا کرنے کی اولمپک کھیلوں کی روایت کے طور پر رونالڈ میک ڈونلڈ ہاؤس چیریٹی آف کینیڈا ، صوبہ برٹش کولمبیا، رک ہینسن فاؤنڈیشن اور 2010ء لیگے سیز ناؤ کے تعاون سے، وینکوور، رچمنڈ اور وسلر میں واقع تین عالمی معیار کے کھیل کے میدانوں کی فنڈنگ میں مدد کر رہا ہے۔ یہ جدید کھیلوں کے میدان معذور بچوں کی ضروریات کو پورا کریں گے اور ان بچوں کو اپنے اقرباء، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کھیلنے کی سہولت دیں گے۔

چیریٹی نے وینکوور انتظامی کمیٹی کا 2010ء سسٹین ایبلٹی اسٹار فار لیگے سی پلے گراؤنڈ انیشی ایٹو دیا۔

ماحول

میک ڈونلڈز نے وینکوور 2010ء اولمپک کھیلوں کو تاریخ کے پہلے کاربن سے پاک کھیل بنانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اس کے لیے اپنے رضاکار کاربن پارٹنر پروگرام کے ساتھ مل کر بالواسطہ کاربن اخراج کو ختم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں میک ڈونلڈز کے تین اولمپک کھیلوں کے مقامات میں واقع ریستوران توانائی کی بچت کرنے والی روشنیوں اور آلات سے لیس ہوں گے۔ ان ریستورانوں میں استعمال ہونے والے آلات سرمائی کھیلوں کے اختتام کے بعد کینیڈا میں میک ڈونلڈز کے ریستورانوں میں دوبارہ استعمال اور ری سائیکل کی جائيں گی۔

میک ڈونلڈز کی اولمپک کھیل تاریخ

میک ڈونلڈز 1976ء میں اولمپک کھیلوں کا باضابطہ اسپانسر بنا اور اولمپک تحریک سے طویل المیعاد وابستگی رکھتا ہے، جس کا پہلی بار آغاز 40 سال قبل ہوا۔ 1968ء کے اولمپک سرمائی کھیلوں میں گرینوبل، فرانس میں امریکی کھلاڑیوں کو میک ڈونلڈز کے کھانوں کی شدید طلب کی اطلاع ملی تو میک ڈونلڈز فضائی راستے سے ہیمبرگر پہنچائے۔ اس کے بعد سے ادارے نے لاکھوں کھلاڑیوں، کوچز، ان کے اہل خانہ اور شائقین کے لیے پسند اور ورائٹی کے

میک ڈونلڈز 1976ءکے اولمپک کھیلوں میں باضابطہ اسپانسر بنا اور اولمپک تحریک سے طویل وابستگی رکھتا ہے۔ 1968ء میں گرینوبل، فرانس میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں میں جب امریکی کھلاڑیوں کو میک ڈونلڈز کے کھانوں کی شدید خواہش ہوئی تو میک ڈونلڈز نے اپنے فضائی راستے سے انہیں ہیم برگرز پہنچائے۔ اس کے بعد سے ادارہ لاکھوں کھلاڑیوں، کوچز، ان کے اہل خانہ اور شائقین کے لیے پسندیدہ کھانے مہیا کررہا ہے۔ وینکوور 2010ء اولمپک سرمائی کھیل عالمی شراکت دار کی حیثیت سے میک ڈونلڈز کا ساتواں اور باضابطہ ریستوران کی حیثیت سے آٹھواں اولمپک کھیل ہے۔ میک ڈونلڈز کی حالیہ اسپانسرشپ 2012ءکے لندن اولمپکس تک جاری رہے گی۔

میک ڈونلڈز کے بارے میں

میک ڈونلڈز دنیا کے معروف فوڈ سروس ریٹیلر ہیں جس کے 100 سے زائد ممالک میں 32 ہزار سے زائد مقامی ریستوران ہیں۔ میک ڈونلڈز کے 70 فیصد سے زائد ریستوران فرنچائزیز کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں۔ ادارے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ www.aboutmcdonalds.com ملاحظہ کیجیے۔

میک ڈونلڈز ٹی او پی اولمپک گیمز اسپانسرشپ پر مزید معلومات اور اپ ڈیٹس، ویب سائٹ http://www.aboutmcdonalds.com/epk/2010OlympicWinterGames ملاحظہ کیجیے۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ \

سوزین والیری، میک ڈونلڈز

suzanne.valliere@us.mcd.com یا 630-235-8128

 

لیزا میک کومب، میک ڈونلڈز

lisa.mccomb@us.mcd.com یا 630-623-3707

 

ایمیلی فلمر، گولن ہیرس،

efullmer@golinharris.com یا 612-716-6688

 

کاپی رائٹ میک ڈونلڈز

* کینیڈا سے میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز کے بارے میں معلومات http://www.mcdonalds.ca/olympics/en/ پر مل سکتی ہیں۔

**آج اعلان کردہ امریکی میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز کی مکمل فہرست کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.mcdonaldschampionkids.com

یہاں استعمال کیے گئے مندرجہ ذیل تجارتی نشان میک ڈونلڈز کارپوریشن یا اس کے ملحقہ اداروں کی ملکیت ہیں؛ میک ڈونلڈز، دی گولڈن آرچز لوگو، میک ڈونلڈز چیمپیئن کڈز، سموریس پائی اور کریم برلی کرنچ میک فلری، ہیپی میل، رونالڈ میک ڈونلڈ ہاؤس چیریٹیز، بگ میک، میک کیفے، چکن میک نگٹس۔

ذریعہ: میک ڈونلڈز

 

رابطہ:

سوزین والیری،

+1-630-235-8128،

suzanne.valliere@us.mcd.com،

یا

لیزا میک کومب،

+1-630-623-3707،

lisa.mccomb@us.mcd.com،

دونوں برائے میک ڈونلڈز؛

یا

ایمیلی فلمراز گولن ہیرس،

+1-612-716-6688،

efullmer@golinharris.com،

برائے میک ڈونلڈز

 

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091104/CG04937LOGO