کونسس ٹیل نے ایشیا میں اسپائرو ہائیڈروجن فیول سیل کا ایک اور ٹھیکہ حاصل کر لیا

 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/  6 سنگاپور،

کونسس ٹیل نے ایشیا میں اسپائرو ہائیڈروجن فیول سیلز (“اسپائرو”) کی فراہمی ایک اور ٹھیکہ حاصل کر لیا ہے۔ یہ ٹھیکہ انڈونیشیا کے معروف سیلولر ٹیلی مواصلات سروسز فراہم کنندہ پی ٹی ٹیل کوم سیل (ٹیلی کمیونی کاسی سیلولار) نے دیا ہے۔ ٹھیکہ ریاست سماٹرا میں اسپائرو ہائیدروجن فیول سیلز کی فراہمی کا احاطہ کرے گا۔

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016179029.jpg)

یہ اعزاز خدمات فراہم کنندگان میں خدمات کے متاثر کرنے والے مسائل کے مقابلے میں ماحول دوست بیک اپ پاور سلوشنز کے بڑھتے ہوئے رحجان کا عکاس ہے۔ آج کی ٹیلی مواصلاتی وائر لیس مارکیٹ معیاری خدمات؛ اعتماد اور دستیابی میں اعلیٰ صلاحیت کی طلب کرتی ہے خصوصاً سخت صورتحال میں۔ حالانکہ ناموافق حالات میں وائرلیس نیٹ ورکس کی کام کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔ سروس لائف میں اضافے اور مرمت کے اخراجات میں کمی کے ساتھ اسپائرو ہائڈروجن فیول سیلز بہترین و سستا بیک اپ حل فراہم کرتے ہیں۔

ماحول دوست منصوبے آج اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور کئی خدمات فراہم کنندگان ایک قابل بھروسہ نیٹ ورک چلانے اور ماحول پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل توانائی کے ذرائع، جیسا ہائیڈروجن فیول سیلز، کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کونسس ٹیل پی ٹی ای لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود بصیری نے کہا کہ “ہم کونسس ٹیل میں اپنے صارفین کو جدید ترین اور ماحول دوست توانائی کے حل پیش کرنے کی بے انتہا صلاحیت دیکھتے ہیں اور ہم ماحول دوست تحریک کے سلسلے میں متبادل توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے والے ایک اور ٹیلی مواصلات سروس فراہم کنندہ پی ٹی ٹیل کوم سیل کی شمولیت پر خوش ہیں۔” مسعودی نے مزید کہا ک ” ہمارا ماننا ہے کہ اسپائرو کے زبردست اعتماد کے ساتھ اب خدمات فراہم کنندگان اپنے نیٹ ورک کو مستحکم اور قوی بنانے اور تمام وقت سروس فراہم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔”

وائرلیس صنعت کی تعمیر میں ایک دہائی سے زائد کا تجربہ رکھنے اور 3 ہزار سے زائد مقامات پر فراہمی کا حامل کونسس ٹیل صرف ان-بلڈنگ وائرلیس صنعت میں خالص ساکھ کا ریکارڈ نہیں رکھتا بلکہ قدرتی ماحول کے ساتھ یکجا ہو جانے والے ماحول دوست حل فراہم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اسپائرو ہائیڈروجن فیول سیلز ان-بلڈنگ وائرلیس صنعت میں ماحولیاتی مقصد کو مزید آگے بڑھانے کے کونسس ٹیل کے عزم کا اعادہ ہے۔

کونسس ٹیل کے بارے میں

کونسس ٹیل وسیع تجربے کا حامل ایک عالمی وائرلیس سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کنندہ ہے اور دنیا بھر میں ان-بلڈنگ وائرلیس کمیونی کیشنز صلاحیتوں میں سسٹم انٹیگریٹر ہے۔ ہم وائرلیس نیٹ ورک سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور حل کی مکمل رینج ڈیزائن اور تیار کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کو منافع بخشی اور ترقی کے لیے وائرلیس نیٹ ورکس کی بہترمنصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور  انٹیگریشن کے ذریعے وائرلیس نیٹ ورک کی تکمیل کی سہولت دیتی ہے۔ کونسس ٹیل جزوی طور پر انٹیل کیپٹل اور جیفکو ایشیا کی ملکیت ہے اور خطے میں اپنے آپریشنز کے لیے مکمل تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  http://www.consistel.com

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کونسس ٹیل پی ٹی ای لمیٹڈ

ٹیلی فون: +65-6396-7000

ای میل: ruby.lim@consistel.com

ذریعہ: کونسس ٹیل