موٹاپے کا شکار ہونے والے 5 ہزار افراد کا بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام سے اخراج

پوری دنیا کے  سابقہ  حسین  لوگ تعطیلات  میں اپنی نمودبرقرار نہ رکھنے پر خارج

نیویارک، 4 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بدصورت افراد پر کڑی پابندی رکھنے والی ڈیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کمیونی بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام (BeautifulPeople.com) نے پوری دنیا کے 5 ہزار سے زائد افراد کی رکنیت کا خاتمہ کر دیا ہے جو امریکا،برطانیہ اور کنیڈامیں تعطیلات کے موسم میں اپنے وزن پر قابو نہ رکھ سکے، اور موٹاپے کا شکار ہو گئے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438-c)

یہ سخت کاروائی اس وقت کی گئی جب متعدد اراکین نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منانے کی اپنی تصاویر پیش کیں – جس نے ظاہر کیا کہ ان اراکین کو اب جانا ہوگا۔

مستعد اراکین کو، جو سائٹ کے طلب کردہ معیارات کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں، قدم اٹھانے کے لیے طلب کیا گیا۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج کہتے ہیں: “ہم نے نئے موٹے اراکین کی درجہ بندی کے مرحلے میں واپسی پر ملنے والی شکایات پر کاروائی کی۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ انہیں دوبارہ درخواست دینا پڑے۔

“ان کی دوبارہ شمولیت کی درخواستوں کی موجودہ اراکین نے نظر ثانی کی اور صرف چند سو ہی کو واپسی کی اجازت ملی۔ 5 ہزار سے زائد مسترد کر دیے گئے۔”

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے بانی رابرٹ ہنٹزے نے کہا کہ “ایک کاروبار کی حیثیت سے ہمیں اراکین کے کھو جانے کا افسوس ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اراکین نے خوبصورت کے اعلیٰ معیار کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ موٹے افراد کا سائٹ پر موجود رہنا ہمارے کاروباری ماڈل اور بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے قیام کے بنیادی مقصد کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔”

مندرجہ ذیل فہرست ظاہر کرتی ہے کہ کس ملک کے کتنے زائد الوزن افراد سائٹ سے خارج کیے گئے ہیں:

1) امریکہ: 1520

2) برطانیہ: 832

3) کینیڈا: 533

4) پولینڈ: 510

5) جرمنی: 425

6) اٹلی: 402

7) فرانس: 323

8  ڈنمارک: 220

9) ترکی: 176

10) روس: 88

گریگ ہوج نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ : “ہم ہر سال دیکھتے ہیں کہ ہمارے مغربی تہذیبوں کے حامل چند اراکین تعطیلات میں حد سے زیادہ کھاتے اور پیتے ہیں اور واضح طور پر ان کی شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔

“تھینکس گونگ کے بعد سے مجموعی طور پر امریکہ سب سے زیادہ زائد خوری کا شکار رہا – اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ کئی اراکین کو نیٹ ورک میں سے خارج ہوئے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد اپنا اضافی وزن کم کرنے کے بعد واپس آئیں گے۔

“برطانیہ اور کینیڈا میں کرسمس اور نئے سال  کا مطلب ہی زیادہ کھانا، زیادہ پینا اور صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہے۔”

دکھنے میں یہ ظالمانہ لگتا ہے لیکن بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام اپنے سابق اراکین کے لیے ایک اچھی خبر بھی رکھتا ہے۔ ہر رکن نے ایک ای میل وصول کی ہے جس میں انہیں دوبارہ خوبصورت دکھنے کے بعد از سر نو شمولیت کی درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اور بوٹ کیمپس میں شرکت کی صلاح دیتے ہوئے نیویارک میں واریئر فٹنس، کیمپ ٹیکنیک لاس اینجلس، برطانیہ میں نیو بگننگز اور یورپ بھر میں کام کرنے والے مسٹک ایڈوینچرز کی تجویز دی گئی ہے۔

تمام ناکام درخواست دہندگان اور خارج کیے گئے اراکین کسی بھی وقت دوبارہ درخواست پیش کر سکتے ہیں۔

سائٹ میں شمولیت مفت ہے۔

 بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پرکشش افراد کا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام میں شمولیت جمہوری طریقے سے درجہ بندی کے عمل کے بعد ہی ممکن ہے جس میں نئے درخواست دہندگان کا مختصر تعراف اور تصاویر دیکھنے کے بعد اراکین صنف مخالف کے لیے ‘جی ہاں، بلاشبہ’، ‘ہاں، ٹھیک ہے’، ‘نہیں، واقعی نہیں’ اور ‘نہیں، ہر گز نہیں’ کے آپشنز میں سے منتخب کرتے ہیں۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام 2002ء میں شروع ہوئی اور اکتوبر 2009ء میں عالمی سطح پر پہنچ گئی۔

حالیہ اخراج کے باوجود 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد اراکین اب بھی سائٹ پر موجود ہیں، جو 190 ممالک اور تقریباً ہر نسل اور ثقافتی پس منظر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کرسمس اور نئے سال کے موقع پر بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر نئی درخواستوں میں تیزی آئی ہے، جس میں قبولیت کا تناسب ہر پانچ میں سے ایک درخواست ہے۔ کامیاب نئے اراکین کی اکثریت کا تعلق برازیل سے ہے۔

ایک پرتعیش عالمی طرز زندگی

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے اراکین مزے لوٹ سکتے ہیں:

ایک اعلی عالمی طرز زندگی

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کے اراکین مندرجہ ذیل سہولیات کا لطف اٹھا سکتے ہیں:

— مسحور کن تقریبات اور وضع دار عالمی نیٹ ورک

— مقامی اور عالمی سطح پر خوبصورت ترین افراد تک رسائی

— معرف فلم اور ٹی وی کمپنیوں کی جانب سے رسائی

— مشہور ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ رابطے

— بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام اور معروف کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داریوں کے ذریعے کشادہ پیشہ ورانہ نیٹ ورکس

ذریعہ: بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

رابطہ: مکی ہائنز-سانگر یا ریمی لی فیورے از گولڈن گوز پی آر

جی بی +44 207 376 0070 / جی بی +44 7900 690 574 beautifulpeople@goldengoosepr.com، برائے

بیوٹی فل پیپل، ایل ایل سی

ہدایت برائے مدیران

بانی رابرٹ ہنٹزے اور مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج انٹرویوز کے لیے دستیاب ہیں۔ ذرائع ابلاغ رابطے کے لیے گولڈن گوز پی آر میں مکی ہائنز-سانگر یا ریمی لی فیورے سے ان نمبروں پر رابطہ کریں: جی بی +44 207 376 0070 / جی بی +44 7900 690 574 ۔ متبادل کے طور پر ای میل بھی کی جا سکتی ہے beautifulpeople@goldengoosepr.com۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام www.BeautifulPeople.com پر موجود ہے۔