ایبر کرومبی اینڈ فچ کی جانب گنزا میں افتتاحی روز کی ریکارڈ فروخت

نیو البانی، اوہائیو، 19 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایبرکرومبی اینڈ فچ (این وائی ایس ای: ANF) نے 15 دسمبر 2009ء بروز منگل کو ایشیا میں اپنے پہلے فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے بارے میں آج بتایا ہے کہ وہاں ادارے کی تاریخ میں افتتاحی روز کی ریکارڈ سب سے زیادہ فروخت ہوئیں۔

ٹوکیو کے ضلع گنزا میں واقع یہ اسٹور 2005ء میں نیو یارک، 2007ء میں لندن اور رواں سال اکتوبر میں میلان میں کامیاب فلیگ شپ اسٹورزکا آغاز کرنے کے بعد کھولا گیا۔ ادارے کا یقین ہے کہ گنزا میں کامیاب آغاز ادارے کی بین الاقوامی توسیع کی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرے گا۔

افتتاح سے قبل برانڈ کے شائقین صبح 7 بجے سے قطاروں میں انتظار کر رہے تھے اور افتتاحی روز تقریباً 5 ہزار افراد اسٹور میں داخل ہوئے۔

ادارہ 2010ء کے اواخر میں فوکوکا میں اپنا دوسرا جاپانی فلیگ شپ اسٹور کھولے گا۔

سیف ہاربر بیان بمطابق پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء

اے اینڈ ایف خبردار کرتا ہے کہ اس اعلامیہ میں موجود یا اے اینڈ ایف کی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے مستقبل کے حوالے سے بیانات (جیسا کہ انہیں پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء میں نام دیا گیا ہے) خطرات اور غیر ممکنات کے حامل ہیں اور یہ متعدد اہم عوامل کے باعث حقیقی نتائج کو ممکنہ طور پر تبدیل کر سکتے ہیں،ان میں سے بیشتر عوامل ادارے ادارے کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ “اندازاً،” “تجویز،” “منصوبہ بندی،” “یقین،” “امید”، “اندازہ،” “ارادہ،” اور اسی طرح کے دیگر الفاظ کے ذریعے مستقبل کے حوالے سے بیانات کو پہچانا جا سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل عوامل اور 31 جنوری 2009ء کو ختم ہونے والے مالی سال کی فارم 10-K میں موجود سالانہ رپورٹ میں “مستقبل کے حوالے سے بیانات اور خطراتی عوامل” کے ذیل میں “آئٹم 1A۔ خطراتی عوامل” کی سرخی کے تحت موجود عوامل متعدد صورتوں میں نتائج کو متاثر کر چکے ہیں اور ممکنہ طور پر ادارے کی مالی کارکردگی کو مستقبل میں بھی متاثر کر سکتے ہیں اور مالی سال 2009ء کے حقیقی نتائج کو ان توقعات سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں جو اس اعلامیہ سمیت کسی بھی مستقبل کے حوالے سے بیانات کے حامل اعلامیہ میں پیش کیے گئے ہیں: موجودہ مالیاتی بحران اور عام اقتصادی صورتحال؛ صارف کے خرچ کرنے کے طریقہ کار اور صارفی ترجیحات میں تبدیلی؛ ادارے کے مقامی و بیرون ملک دائرۂ کار میں سیاسی و اقتصادی واقعات و صورتحال کے اثرات، جیسے دہشت گردی یا جنگ کے واقعات، تاہم یہ صرف انہی تک محدود نہیں اور اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں؛ مقابلے اور قیمتوں کے اثرات؛ موسمیاتی صورتحال میں تبدیلی؛ ڈاک کے اخراجات میں اضافہ اور تبدیلی؛ کاغذ اور طباعت کے اخراجات؛ کلیدی خام مال کی مارکیٹ قیمت؛ اپنی عالمی سپلائر بیس سے پروڈکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت؛ سیاسی استحکام؛ کرنسی اور شرح تبادلہ کے خطرات اور موجودہ اور ممکنہ ذمہ داریوں میں تبدیلی؛ نرخ نامہ اور کوٹہ؛ مناسب شرائط پر موزوں اسٹور لوکیشنز کی دستیابی؛ نئی مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت؛ شرکائے کار کو حاصل کرنے، تربیت دینے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت؛ روئیل اسٹورز کی بندش کے حوالے سے ادارے کے ممکنہ اخراجات اور متعلقہ ڈائریکٹ-ٹو-کسٹمر آپریشنز؛ زیر غور مقدمہ بازی اور دیگر تشہیری کارروائی کے نتائج۔ آمدنی اور منافع بخشی پر اثر ڈالنے والے مستقبل کے اقتصادی و صنعتی رحجانات کے بارے میں پیش بینی کرنا مشکل ہے۔ اس لیے اس اعلامیہ میں شامل مستقبل کے حوالے سے بیانات اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں کرا سکتے کہ یہ درست ثابت ہوں گے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں اہم غیر ممکنات کی روشنی میں، جس میں اس اعلامیہ میں موجود بیانات بھی شامل ہیں، اس طرح کی معلومات کا ادخال ادارے یا کسی بھی شخص کی جانب سے نمائندگی تصور نہیں کیا جائے گا کہ ادارے کے یہ اہداف حاصل ہوں گے۔ مستقبل کے حوالے سے یہاں پیش کردہ بیانات ادارے کی انتظامیہ کو فی الوقت دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہیں۔ موزوں قوانین کی ضرورت کے علاوہ ادارہ مستقبل کے حوالے سے اپنے بیانات کو عمومی طور پر اپ ڈیٹ یا ان پر نظر ثانی کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا حتیٰ کہ تجربات اور مستقبل کی تبدیلیاں واضح کرتی ہیں کہ یہاں پیش کردہ ممکنہ نتائج کو حقیقی جامہ پہنائے جانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

ذریعہ: ایبر کرومبی اینڈ فچ

رابطہ: ایرک کرنی، مینیجر، انویسٹر ریلیشنز

+1-614-283-6385