لاس ویگاس میں پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا پہلا ہوٹل-کیسینو

لاس ویگاس، 19 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لاس ویگاس کے 67 ایکڑ رقبے پر پھیلے نئے سٹی سینٹرکے قلب میں اے آر آئی اے ریزورٹ اینڈ کیسینو پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا تازہ ترین تعمیراتی شاہکار ہے۔ 4 ہزار کمروں کا ‘اے آر آئی اے’ ادارے کا تیار کردہ پہلا ہوٹل-کیسینو ہے، یہ ادارہ کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاور، ہانگ کانگ میں انٹرنیشنل فنانس سینٹر اور امریکہ میں ورلڈ فنانشل سینٹر جیسی عمارات کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ، جس کا افتتاح 16 دسمبر کو کیا گیا، ایم جی ایم میراج اور انفینٹی ورلڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اس میں ایسی عمارات شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی طور پر معروف متعدد تعمیراتی اداروں نے تیار کیا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091218/NE28368)

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے سینئر پرنسپل سیزر پیلی نے کہا کہ “اے آر آئی اے کے ساتھ خیالات کا ایک تبادلہ تھا، تخلیقی شخصیات کے اس بڑے اجتماع نے ہمیں قوت بخشی اور ہماری اعلیٰ ترین اہداف تک رسائی کو ممکن بنایا۔”

سٹی سینٹر  کی یہ بلند ترین عمارات اے آر آئی اے ریزورٹ اینڈ کیسینو لاس ویگاس کی اسکائی لائن کو تعریفِ نو کرتی ہے اور علاقے کا ایک عمیق احساس تخلیق کرتی ہے۔ 3.8 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ ہوٹل-کیسینو کمپلیکس دو متوازن خم خطی برجوں پر مشتمل ہے جنہیں ایک اوپن سینٹر بنانے کے لیے جوڑا گیا ہے۔ فولاد اور شیشے سے تیار کردہ یہ برج بدلتے ہوئے آسمان اور لاس ویگاس کی روشنیوں کو منعکس کر کے اپنی ہیئت بدلتے رہتے ہیں۔

سینئر پرنسپل فریڈ کلارک کہتے ہیں کہ “ہماری عمارات چمکتی ہوئی شیشے کی بیرونی سطح کا ملاپ ہیں جو سورج سے منعکس ہوتی ہیں، جو ایک جذبات سےبھرپور  شہری مقام کی سرگرمیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔”

سٹی سینٹر کی سطح اور ماحول دوست ڈیزائن سے وابستگی کے مطابقت کا حامل اے آر آئی اے ایل ای ای ڈی گولڈ ریٹنگ رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے۔ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس ماحول دوست ڈیزائن سے طویل وابستگی کا حامل ہے، جس میں دنیا کے اولین ایل ای ای ڈی-ریٹڈ آفس ٹاورز اور ملک کے اولین ایل ای ای ڈی گولڈ اور ایل ای ای ڈی پلاٹینم رہائشی ٹاورز جیسے کارنامے شامل ہیں۔ اے آر آئی اے کے لیے ماحول دوست ڈیزائن حکمت عملیاں ہر سال توانائی کی بچت میں 30 فیصد بہتری اور اندازاً 31 ملین گیلن پانی کی بچت کا باعث بنتی ہیں۔ اے آر آئی اے کا بنیادی توانائی بچت جزو اُس کی ‘کرٹین وال’ ہے، جو گلاس کوٹنگز کی نئی قسم استعمال کرتی ہے جو سورج کی گرمی پیدا کرنے والی شعاعوں کے روک کر دھوپ کو اندر آنے کی اجازت دیتی ہے۔

کمپلیکس میں 150،000 مربع فٹ کیسینو، 45،000 فٹ دکانوں؛ 125،000 مربع فٹ ڈائننگ، بار اور لاؤنج؛ 30،000 مربع فٹ تین سطحوں کے کانفرنس سینٹرز؛ ایک 80،000 فٹ پر پھیلی دو سطحی اسپا عمارت؛ 215،000 مربع فٹ کا پول ڈیک؛ اور ایک 1،800 نشستوں کا تھیٹر برائے کرک دی سولے شامل ہیں۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس اے آر آئی اے کے لیے مصوری کے فن پاروں کے انتخاب میں بھی شامل تھا، جو معروف مصوروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ادارے کی طویل المیعاد روایت کا تسلسل ہے، واشنگٹن ڈی سی کا ریگن قومی ہوائی اڈہ، مینیاپولس مرکزی کتب خانہ، اور ٹولسا، اوکلاہوما کا بی او کے سینٹر جیسے منصوبے اس روایت کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اے آر آئی اے میں مایا لن، جینی ہولزر اور ٹونی کراگ کے تصویری شہ پارے شامل ہیں۔ لن کا “سلور ریور” دریائے کولوراڈو کا ایک 84 فٹ کا مجسمہ ہے، جو لاس ویگاس میں مصور کا پہلا فن پارہ ہے۔ ہولزر کا “ویگاس” 250 فٹ کا ایک ایل ای ڈی سائن ہے جو مصور کے دستخطی پیغامات کو ظاہر کرتا ہے۔ کراگ کے تین اسٹین لیس اسٹیل کے مجسمے “بولٹ”، “بینٹ آف مائنڈ” اور “ان ٹائٹلڈ” (بلند نمونہ) ہیں۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بارے میں

1977ء میں سیزر پیلی اور فریڈ کلارک کا قائم کردہ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس (www.pcparch.com) دنیا کی چند مشہور و معروف ترین عمارات میں سے چند کو ڈیزائن کر چکا ہے۔ ادارے کے وسیع تر پورٹ فولیو میں ہوٹل، دفتری عمارات، تعلیمی اداروں کی عمارات، کتب خانے، پرفارمنگ آرٹس کے مراکز، عجائب گھر، تحقیقی مراکز، رہائشیں اور ماسٹر پلانز شامل ہیں۔ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے تعمیراتی شاہکار اس یقین کو ظاہر کرتے ہیں کہ ادارہ کسی مخصوص انداز کا پابند نہیں بلکہ ایک شاندار ڈیزائن صارفین کے ساتھ تعاون اور ہر منصوبے کے ماحولیاتی اقتصادی اور سماجی سیاق و سباق کا پاس رکھنے سے تخلیق پاتا ہے۔ ادارہ ناقدین کے خراج تحسین اور سینکڑوں ڈیزائن ایوارڈز حاصل کر چکا ہے۔

سٹی سینٹر کے بارے میں

سٹی سینٹر (www.citycenter.com) ایک بے مثال شہری علاقہ ہے جو لاس ویگاس اسٹرپ پر بیلاگیو اور مونٹی کارلو ریزورٹس کے درمیان واقع ہے۔ سٹی سینٹر ایم جی ایم میراج اور دبئی ورلڈ کے ماتحت ادارے انفینٹی ورلڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ سٹی سینٹر میں 61 منزلہ گیمنگ ریزورٹ اے آر آئی اے؛ پرتعیش نان-گیمنگ ہوٹلز بشمول لاس ویگاس کا پہلا مینڈرین اورینٹل اور ودارا ہوٹل اینڈ اسپا؛ واحد رہائشی عمارات ویر ٹاورز؛ 5 لاکھ مربع فٹ کا خوردہ اور تفریحی ضلع کرسٹلز شامل ہیں۔ ماحول دوست کی نمایاں خصوصیت کے ساتھ سٹی سینٹر دنیا کی بڑی سبز تعمیرات  میں سے ایک ہے۔

ذریعہ: پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

رابطہ: جینٹ یوڈر از پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

+1-203-777-2515

jyoder@pcparch.com