اعلیٰ ترین اعزاز – ایکشن کوچ انٹرپرینیئر 2010ء فرنچائز 500 بزنس کوچنگ زمرے میں سرفہرست، اول نمبر پر ادارے کا مسلسل ساتواں سال

لاس ویگاس، 16 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انٹرپرینیئر میگزین نے 2010ء کے لیے اپنے 31 ویں سالانہ فرنچائز 500 ایوارڈ فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔ بزنس کوچنگ کے زمرے میں ایکشن کوچ نے اعلیٰ ترین اعزازحاصل کیا ہے اور یوں مسلسل ساتویں سال پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید برآں ایکشن کوچ اولین 500 فرنچائزز میں 65 درجے پر رہا۔ گزشتہ سال ایکشن کوچ 103 ویں درجے پر تھا؛ 2010ء کی درجہ بندی میں اس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 درجے کی جست لگائی ہے۔

ایکشن کوچ کے بانی اور چیئرمین بریڈ شوگرز نے کہا کہ “ہم بہت زیادہ خوش اور مسرور ہیں؛ یہ ہماری درجہ بندی میں بہترین پوزیشن ہے، ہم نے ان مشکل وقتوں میں اپنی درجہ بندی بہتر کی ہے جو کہ ہمارے فرنچائز کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔”

انٹرپرینئر اپنے فرنچائز 500 ایوارڈز اور درجہ بندی متعدد عوامل کی بنیاد پر تیار کرتا ہے جس میں مالیاتی استحکام، مالیاتی قوت، ترقی کی شرح اور فرنچائز نظام کا حجم شامل ہیں۔ ایکشن کوچ کی درجہ بندی میں یہ اضافہ آج کی مشکل اقتصادی صورتحال میں بھی ادارے کے صنعتی استحکام اور فرنچائز صنعت میں اس کی مثبت ساکھ کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ پوری ٹیم کی محنت شاقہ کی علامت ہے۔ ہمارے فرنچائزیز، ماسٹر فرنچائزرز اور عالمی دفتر کی ٹیم نے زبردست محنت کے ذریعے ہمیں اس قابل بنایا کہ مشکل اقتصادی صورتحال پر قابو پائیں اور کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “بزنس کوچنگ کے زمرے میں سرفہرست رہنا ہمارے استحکام کو ظاہر کرتا ہے، ہم بحیثیت مجموعی بزنس کوچنگ صنعت کی ترقی پر فخر کرتے ہیں؛ یہ ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعت ہے۔ لیکن ہمیں زیادہ فخر اس بات پر ہے کہ فرنچائز 500 میں زمرے میں بدستور سرفہرست ہیں۔”

شوگرز نے 1993ء میں اپنے آبائی شہر برسبین، آسٹریلیا میں ایکشن کوچ کا آغاز کیا۔ گزشتہ 15 سالوں میں ادارہ ترقی پاتے ہوئے اب ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور اعزاز یافتہ فرنچائز بن چکا ہے جو 26 ممالک میں ایک ہزار سے زائد دفاتر کا حامل ہے۔

گزشتہ سال کی فرنچائز 500 فہرست میں ایکشن کوچ کی درجہ بندی میں شامل تھا: بزنس کوچنگ زمرے میں اول؛ فرنچائز 500 میں 103واں؛ اولین ہوم بیسڈ فرنچائز میں 25 واں اور امریکہ کی اولین گلوبل فرنچائز میں 82 واں درجہ۔

ایکشن کوچ دنیا کا سرفہرست بزنس کوچنگ اور ایگزیکٹو کوچنگ فرنچائز ہے جو 26 ممالک میں ایک ہزار سے زائد دفاتر کا حامل ہے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.actioncoach.com۔

ذریعہ: ایکشن کوچ (ActionCOACH)

رابطہ: اسٹیفنی سمز برائے ایکشن کوچ

+1-702-795-3188