پی اینڈ جی کی جانب سے امبی پور کا حصول

سنسناٹی، 12 دسمبر 2009ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی (این وائی ایس ای: PG) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 320 ملین یورو کے بدلے امبی پور کے حصول کے لیے سارا لی کارپوریشن (این وائی ایس ای: SLE) کے ساتھ ایک لازمی پیشکش پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی شرائط کے تحت پی اینڈ جی امبی پور کو حاصل کرے گا، جو 80 سے زائد ممالک میں معروف عالمی ایئر کیئر برانڈ اور غسل خانے میں استعمال ہونے والی مختلف مصنوعات کے لیے مغربی یورپ اور ایشیا میں بھرپور مارکیٹ نمائندگی رکھنے والا ادارہ ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716LOGO-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716-c)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716-d)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716-e)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091211/CL24716-f)

پی اینڈ جی گروپ کے صدر-گلوبل ہوم کیئر ڈیوڈ دیلر نے کہا کہ “امبی پور کا حصول دنیا کے مزید حصوں میں زیادہ صارفین کو بہتر انداز میں خدمات پیش کرنے میں ہماری مدد کرے گا اور یوں ہماری رسائی میں اضافہ کے ذریعے  ہوم کیئر اور خصوصا ایئر کیئر میں پی اینڈ جی کی عالمی قیادت کو مزید مہمیز عطا کرے گا۔ یہ حصول مستحکم امبی پور برانڈ ایکوئٹی اور مزید جغرافیائی موجودگی، خصوصا یورپ اور ایشیا میں،  فراہم کرے گا۔”

ڈیوڈ ٹیلر نے مزید کہا کہ “امبی پور ہمارے موجودہ ایئر کیئر پورٹ فولیو میں اعلی کارکردگی کی مصنوعات اور نئی ٹیکنالوجیز بھی لے کر آئے گا جس میں کار ایئر فریشنرز، بیٹری سے چلنے والے ایئر فریشنرز ، ٹائلٹ رم بلاکس اور توانائی کے بغیر چلنے والے متعدد ایئر فریشنرز شامل ہیں، ہماری نظریں ان اضافی ٹیکنالوجیز اور پی اینڈ جی کی بنیادی صلاحیتوں کو صارفی فہم، اختراع، برانڈ تعمیر اور گو-ٹو-مارکیٹ عملدرآمد کے ذریعے تقویت بخشنے پر مرکوز ہیں تاکہ آنے والے کئی سالوں میں فیبریز اور امبی پور برانڈز تیز رفتاری سے ترقی پائیں۔”

سارا لی انٹرنیشنل ہاؤس ہولڈ اینڈ باڈی کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونسنٹ جانسن نے کہا کہ “امبی پور برانڈ اختراع و جدت کی بھرپور تاریخ کا حامل ہے اور لاکھوں صارفین اسے استعمال کرتے ہیں۔ معروف صارفی مصنوعات بنانے والے ادارے پی اینڈ جی کی جانب سے یہ پیشکش شاندار رحجانات اور ایئر کیئر کے جدید رہنما ادارے کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔”

یہ سودا، جو معمول کی حتمی شرائط اور ضوابطی رکاوٹوں کو دور ہونے پر منحصر ہے، موجودہ مالی سال میں مکمل ہو جانے کا امکان ہے، جو 30 جون 2010ء کو ختم ہو رہا ہے۔ دونوں پی اینڈ جی اور سارا لی نظر ثانی کے عمل کے دوران متعلقہ مشیران اور ضوابطی اداروں سے رابطہ کریں گے۔

پی اینڈ جی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ سودا مالی سال 2010ء میں ادارے کے نتائج پر مادی اثر نہیں رکھنا چاہیے۔ امبی پور برانڈ سالانہ تقریبا 260 ملین یورو کی سالانہ فروخت کرتا ہے اور جون 2009ء کو ختم ہونے والے سال میں اس کی ممکنہ آپریٹنگ آمدنی 24 ملین یورو ہے، جس میں شرح تبادلہ 1.37 ڈالرز فی یورو ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

تاریخی حقائق کے علاوہ اس اعلامیہ یا پریزینٹیشن میں پیش کردہ دیگر تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات شمار ہوتے ہیں، جیسا کہ پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء میں اسے نام دیا گیا ہے۔ اس طرح کے بیانات مالیاتی ڈیٹا، مارکیٹ توقعات اور کاروباری منصوبہ جات پر منحصر ہوتے ہیں جو صرف بیانات کے جاری کیے جانے کے موقع پر دستیاب ہوتے ہیں، جو زائد المیعاد یا نامکمل ہو سکتے ہیں۔ ہم نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا دیگر عناصر کے نتیجے میں مستقبل کے حوالے سے بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں قبول کرتے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات فطری طور پر مشتبہ ہوتے ہیں اور صارفین کو لازما تسلیم کرنا چاہیے کہ واقعات نتائج کو ہماری امیدوں سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ اس اعلامیہ یا پریزینٹیشن میں پیش کردہ خطرات و غیر ممکنات کے علاوہ متعدد ایسے عناصر ہیں جو حقیقی نتائج کو اس طرح کے بیانات میں پیش کردہ ممکنہ نتائج سے مادی طور پر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں (1) کاروباری منصوبوں کو مکمل کرنے کی صلاحیت، مقابلاتی سرگرمی خصوصا دیگر مصنوعات کے زمروں اور جغرافیائی مارکیٹوں (خصوصا ترقی پذیر ممالک میں)جنہیں ادارے نے  توجہ کے لیے منتخب کیا ہے، بشمول موجودہ سیلز اور بڑھتی ہوئی موجودہ سیلز اور حجم سود مندی؛ (2) جاری حصول اور تجریدی سرگرمیاں کی کامیاب تکمیل کی صلاحیت اور بنیادی کاروباری مقاصد کی تکمیل کی صلاحیتوں کو متاثر کیے بغیر ان سودوں کے بیان کردہ اہداف کے مطابق اخراجات و ترقی کی ہم کاری ؛ (3) جاری ادارہ جاتی تبدیلیوں کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت جنہیں ترقی کی حکمت عملیوں میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ کلیدی ملازمین کو شناخت کرنے، انہیں پروان چڑھانے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت؛ (4) کلیدی صارفی تعلقات کو منظم اور برقرار رکھنے کی صلاحیت؛ (5) کلیدی ساخت گری اور رسد کے وسائل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت (بشمول واحد فراہم کنندہ و کارخانے کے ساخت گری وسائل)؛ (6) انضباطی، محصولاتی اور قانونی شرائط اور معاملات (بشمول مصنوعاتی جوابدہی، پیٹنٹ، حقوق دانش، مقابلاتی قوانین کے معاملات اور محصولاتی پالیسی) کو کامیابی سے منظم کرنے اور زیر التوا معاملات کو موجودہ اندازوں کے عین مطابق حل کرنے کی صلاحیت؛ (7) ساخت گری اور سرگرمیوں کے اخراجات کے حوالے سے اخراجات کو بہتر بنانے کے منصوبہ جات کے کامیاب نفاذ، حصول اور برقرار رکھنے کی صلاحیت، جس میں ادارے کے آؤٹ سورسنگ کے منصوبے بھی شامل ہیں؛ (8) کرنسی (بشمول متعدد ممالک میں کرنسی مسائل جیسا کہ وینیزویلا، چین اور بھارت)، قرضہ جات،شرح سود اور مال خرچ انکشاف اور اہم کریڈٹ و لیکوئڈٹی مسائل کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (9)  جاری عالمی سیاسی اور/یا اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور انتشار کو منظم کرنے کی صلاحیت، خصوصا ادارے کی اہم جغرافیائی مارکیٹوں میں، ساتھ ساتھ عالمی علاقائی کریڈٹ بحران یا دہشت گردی اور دیگر معاندانہ سرگرمیوں کے نتیجے میں سیاسی اور/یا اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور انتشار؛ (10) مقابلاتی عناصر، بشمورل قیمتوں، ترویجی فوائد اور مصنوعات کی تجارتی شرائط کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (11) پیٹنٹ کو برقرار رکھنے اور مقابل اداروں کی ٹیکنالوجیکل ترقیوں اور انہیں دیے گئے پیٹنٹ کا جواب دینے کی صلاحیت؛ (12) ادارے کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (13) بڑھتی ہوئی ابلاغی تقسیم کے اس دور میں صارفین کے قریب رہنے کی صلاحیت؛ (14) اختراع میں برتری برقرار رکھنے اور ہمارے برانڈز کی مثبت شہرت کو برقرار رکھنے کی صلاحت ؛ اور (15) کلیدی انفارمیشن ٹیکنالوجی نظاموں پر بھروسے اور انہیں برقرار رکھنے کی صلاحیت۔ حقیقی نتائج کو متوقع نتائج سے مختلف کرنے والے عناصر کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ہماری تازہ ترین 10-K، 10-Q اور 8-K رپورٹس ملاحظہ کیجیے۔

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

دن میں چار ارب مرتبہ پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر کے افراد کی زندگیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ ادارہ قابل بھروسہ، معیاری اور قائدانہ برانڈز کے مستحکم ترین پورٹ فولیوز میں ایک کا حامل ہے جس میں پیمپرز (ر)، ٹائیڈ (ر)، ایریل (ر)، آلویز (ر)، پینٹین (ر)، ماک 3 (ر)، باؤنٹی (ر)، ڈان (ر)، گین (ر)، پرنگلز (ر)، چارمن (ر)، ڈاؤنی (ر)، لینور (ر)، ایامز (ر)، کریسٹ (ر)، اورل بی (ر)، ڈیوراسیل (ر)، اولے (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈر (ر)، ویلا (ر)، جیلٹ (ر)، براؤن (ر) اور فیوژن (ر)۔ پی اینڈ جی کمیونٹی میں دنیا بھر کے تقریبا 80 ممالک میں کام کرنے والے اندازا ایک لاکھ 35 ہزار ملازمین شامل ہیں۔ پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے http://www.pg.com ملاحظہ کیجیے۔

سارا لی کارپوریشن کے بارے میں

سارا لی (این وائی ایس ای: SLE) ہر روز دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اور خریداروں کو خوشیاں عطا کرتا ہے۔ ادارہ دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ اور معروف پورٹ فولیوز کا حامل ہے جس میں اس کی جدید اور قابل بھروسہ غذائی، مشروباتی، گھریلو اور جسمانی دیکھ بھال کے برانڈز شامل ہیں، جیسا کہ امبی پور، بال پارک، ڈاؤ ایگبرٹس، ہل شائر فارم، جمی ڈین، کیوی، سینکس، سارا لیو اور سینسیو۔ مجموعی طور پر یہ برانڈز تقریبا 180 ممالک میں سالانہ خوردہ فروخت میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ کرتے ہیں۔ سارا لی کی کمیونٹی دنیا بھر میں 41 ہزار ملازمین پر مشتمل ہے۔ سارا لی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے www.saralee.com ملاحظہ کیجیے۔

(1)                      “تخمینی آپریٹنگ آمدنی” میزان شدہ آپریٹنگ شعبہ آمدنی کی بنیاد پر ہوتی ہے اور اس میں کم قدری، بے باقی قرضہ اور سارا لی کارپوریشن کے وضع کردہ اہم آئٹمز کے اثرات شامل ہوتے ہیں۔

ذریعہ: پروکٹر اینڈ گیمبل

رابطہ: پال فوکس،

+1-513-983-3465

یا fox.pd@pg.com

 

ماری-لارے سالوادو

+1-513-983-7643

یا salvado.ml@pg.com

 

جان کیویلیئر

سرمایہ کار تعلقات

+1-513-983-9974

یا chevalier.jt@pg.com

تمام برائے پروکٹر اینڈ گیمبل