پیٹرو الگے نے فوسٹر وہیلر کے ساتھ بائیو ماس سے ایندھن کے حل تک کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے

میلبورن دسمبر10،/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/۔۔

پیٹرو الگے انکارپوریریٹڈ(OTC Bulletin Board: PALG) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے فوسٹر وہیلر AG’s(Nasdaq:FWLT) گلوبل انجینئرنگ اور کنسٹرکشن گروپ  برائے انجینئرنگ خدمات کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک یادشت پر دستخط کئے ہیں،جس کے مطابق وہ  پیٹرو الگے کے مائیکرو کروپ ٹیکنالوجی  کے ساتھ مل کر کام کرے گی ،جو خشک بائیو ماس  کثیر پیداوار کی اجازت دیتا ہے۔

پیٹروالگے تجارتی حل کے فروغ کیلئے فوسٹر وہیلر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے تاکہ موجودہ ریفائنریاں مائکروکروپ بائیو ماس کو اس ایندھن میں تبدیل کریں جوعملی طورپر موجودہ مارکیٹ میں پیٹرولیم کی بنیاد پر ایندھن  کے ساتھ موافقت رکھتا ہے۔توقع ہے کہ بڑے پیمانے پر پیٹروالگے  کے مائکروکروپ بائیو ماس کو سبز ایندھن میں تبدیل کرنے سے ریفائنریوں کو یہ حل زیادہ مالی منفعت مہیا کرے گا۔ دونوں فرمیں بڑے پیمانے پر سبز گیسولین،ڈیزل، جیٹ ایندھن اورخصوصی کیمیکلز کی تیاری کے ذریعہ  آخری حد تک  مارکیٹ حل تیار کریں گی ۔

پیٹرو الگے کے چیرمین ڈاکٹر جان اسکاٹ ک نے کہا کہ “فوسٹر وہیلر کی انجینئر نگ اور ریفائنگ کی مہارت ہماری تجارتی بنیادوں پر بائیو ماس ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر بائیو ماس کی بڑی تعداد کو بڑے پیمانے پر سبز ایندھن  میں تبدیل کرکے آخری حد تک فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے”۔ “اس پارٹنرشپ کے ذریعہ ،ہمیں اپنے ایندھن اور پیٹرولیم کی متبادل پیداوارمیں مزید فائدہ اٹھانے ، زیادہ تیزی کے ساتھ موجودہ ریفائنری نظام کو جوڑنے اوراس عمل میں فوسٹر وہیلر کی جدت طرازی کی اہلیت سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔یہ حل  سورج کی روشنی کو ایندھن میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔جس کے ذریعہ  پوری دنیا کے ممالک کوپائیدار اور صاف   توانائی کے حصول کا آزادانہ راستہ اختیار کرنے کا آپشن مہیا کرتے ہیں”۔

فوسٹر وہیلر اے جی کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر امبریٹو ڈیلاسالاکہتے ہیں کہ “ہماری کمپنی طویل عرصے سے دنیا میں توانائی کے بڑے مسائل  میں سے کچھ کیلئے انجینئرنگ حل پیش کرنے میں عالمی سطح پر نمایاں مقام کی حامل ہے”۔ “ہمیں یقین ہے کہ  ہم ان ریفائنریوں کی مدد کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکیں گے، جو بائیو ماس کو سبز ایندھن میں تبدیل کرنے  کی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہیں۔ہم پیٹروالگے جیسی فعال تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خاصے مسرور ہیں اور  بائیو ماس کی تبدیلی کے حل میں ریفائنری کی صنعت کی مددکا موقع ملے گا،جو سبز ایندھن کی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہیں”۔

پیٹرو الگے انکارپوریٹیڈ کے بارے میں :

پیٹرو الگے انکارپوریٹیڈ (OTCBB: PALG) متبادل توانائی کی ایک نمایاں کمپنی ہے،جسے تجارتی بنیادوں پر مائیکرو کروپ ٹیکنالوجی سسٹم میںماحولایتی طورپر پائیدار انداز میں صاف ایندھن اور غذا تیار کرنے کا  لائسنس ملاہوا ہے۔ اپنی تعمیر میں مثالیت اور لچک دار انداز کے طورپر پیٹرو الگے مقامی موسمیاتی تغیر کی مناسبت ، زیادہ سے زیادہ پیداواری شرح کی یقین دہانی  ، قریباً مسلسل پیداواری شرح کے ساتھ مائیکرو کروپ کی وسیع ورائٹی کے عمل کی مجاز  ہے۔پیٹرو الگے کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ نظام گراں قدر پروٹین کے ساتھ ساتھ مناسب قیمت کی متبادل جامد ایندھن تیار کرتی ہے ، جبکہ گرین ہائوس سے خارج ہونے والی  گیسوں سے  کاربن ڈائی آکسائڈکو جذب کرتی ہے ۔فلوریڈا میں قائم کمپنی توقع کرتی ہے کہ وہ بائیو ایندھن صنعت میں اولیت حاصل کرے گی اورصاف اور پائیدار توانائی کیلئے آزادانہ راستہ پیش کرتی ہے، جبکہ مقامی سطح پر جاب پیدا کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

پیٹروالگے کے بارے مین مزید معلومات کیلئے  دورہ کریںwww.petroalgae.com

فوسٹر وہیلراے جی کے بارے میں:

فوسٹر وہیلر ایک عالمی انجینئرنگ اور تعمیراتی ٹھیکیدار ہےاور توانائی کے آلات کی سپلائر ہے،جو تیکنیکی طورپر جدید قابل اعتماد سہولیات اور آلات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی میں 14,000ہنر مند پیشہ ورافراد جو خصوصی مہارت رکھتے ہیں اوراس کے دو میں سے ایک بنیادی کاروباری گروپس میں اپنے موکلوں کی خدمت میں مستعد رہتے ہیں۔ کمپنی کی عالمی انجینئرنگ اور تعمیراتی گروپ آئل اینڈ گیس کی سہولیات،LNGاورگیس سے مائع میں تبدیلی ،صفائی ،کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز توانائی، ماحولیات ، فارماسیوٹیکل ، بائیو ٹیکنالوجی اور حفظان صحت کی صنعتوں کیلئے ڈیزائین اور تعمیرکا کام سرانجام دیتی ہے۔ کمپنی کا پاور گروپ احتراق اور بھاپ جنریشن ٹیکنالوجی میں دنیا بھر میں نمایاں ہے ،جو پاور اسٹیشنوں  اورصنعتی اداروں کیلئے بھاپ پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی ڈیزائین، تیار اور کھڑی کرتا ہے اور ساتھ ہی ویسع پیمانے  پر بعد از مارکیٹ خدمات پیش کرتا ہے۔کمپنی زگ، سوٹزر لینڈ میں قائم ہے اور اس کا آپریشنل ہیڈ کوارٹر کلنٹن نیو جرسی امریکا مین ہے۔

فوسٹر وہیلر کے بارے میں مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی دورہ کریںان کی ویب سائٹ www.fwc.com

متوقع بیان:

اس  نیوز  ریلیز  میں ہوسکتا ہے کہ کچھ متوقع بیانات ہوں ۔ متوقع بیانات ان موجودہ توقعات اورتصورات پر مبنی ہوتے ہیں اور یقینی طورپر غیر یقینی صورتحال اور خطرات کا سبب ہوتے ہیں ،ان میں سے کچھ کے بارے مین پیش گوئی نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ان کی عددیت طے ہوپاتی ہے، جبکہ کچھ کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں ۔بے شمار عوامل کے باعث اصل نتائج مادی طورپر ان متوقع بیانات سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں، جن میں ہماری کمرشلائزیشن کی حکمت عملی کوشروع کرنے میں غیر یقینی صورتحال ،تاخیر اور/یادیگر عوامل جو منفی طورپر کمپنی کی فوسٹر وہیلراے جی  کے ساتھ اسٹرٹیجک اشتراک  کے ساتھ ترقی کرنے کی  اہلیت پر اثرانداز ہوتے ہیں،کمپنی کے کام کیلئے  اضافی سرمایہ کا حصول، خاص طورپر اس کی کمرشلائزیشن حکمت عملی کے شروع کئے جانے  کے علاوہ دیگر خطرات جن میں کمپنی کی سیکیوریٹیز اور ایکسچینج کے (the “SEC”)۔   ان خطرات اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار ان متوقع بیانات   کی وجہ سےغیر ضروری اعتبار کرنے میں محتاط ہوجاتے ہیں۔اور یہ ضامنت نہیں دی جاسکتی کہ ایسے بیانات کا حصول ہوسکے گا۔کمپنی اور اس سے منسلکہ پارٹیاںاس میں دئیے گئے مواد کی تصحیح یاتبدیلی  کی کسی  ذمہ داری  کا تصور نہیں کرسکتے۔

 

ذریعہ: PetroAlgae Inc.

 

رابطہ:

Katie Hays of Weber Shandwick Seattle

             +1-425-452-5428

             khays@webershandwick.com, or

 

             Investors

             Sean Li of Investor Relations International

             +1-818-382-9700

             sli@irintl.com

             both for PetroAlgae Inc.