ہائیر گھریلو مصنوعات تیار کرنے والے بڑے عالمی برانڈز کے مارکیٹ شیئر میں ایک نمبر پر

چنگ ڈاؤ، 8 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ہائیر پہلی بار مارکیٹ شیئر کے حساب سے اہم گھریلو مصنوعات برانڈز میں پہلے درجے پر پہنچ گیا – 2009ء یورومانیٹر انٹرنیشنل ریسرچ

ہائیر گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ دنیا کی معروف بزنس انٹیلی جنس فرم یورومانیٹر انٹرنیشنل نے 2009ء میں برانڈز شیئرز کے حساب سے گھریلو مصنوعات تیار کرنے والے بڑے عالمی برانڈز (گلوبل میجر اپلائنسز برانڈز 2009ء) میں ہائیر کو پہلا درجہ دیا ہے، جو کل مارکیٹ شیئر کا 5.1 فیصد خوردہ حجم رکھتا ہے جو 2008ء کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس زیادہ ہے۔

یورومانیٹر انٹرنیشنل کی درجہ بندی نے ہائیر کی ریفریجریشن مصنوعات اور ہائیر کی ہوم لانڈری مصنوعات کو عالمی برانڈ نام کے اعتبار سے اول درجہ دیا ہے جو بالترتیب خوردہ حجم مارکیٹ شیئر کے اعتبار سے 10.4 فیصد اور 8.4 فیصد ہیں اور 2008ء کے مقابلے میں 3.7 اور 1.5 پوائنٹس زیادہ ہیں۔

ہائیر عالمی معیشت کے اس کڑے وقت میں صارفین کے لیے اہمیت کی حامل جدید و معیاری مصنوعات و خدمات فراہم کرنے کی حکمت عملی کا حامل ہے اور یہی اس کی کامیابی کی اہم وجہ ہے۔ اہم گھریلو مصنوعات، جیسے ریفریجریشن اور ہوم لانڈری مصنوعات، میں ہائیر کے اہم مقابل اداروں کے مارکیٹ شیئرز عام طور پر کم ہوئے ہیں جبکہ ہائیر کے مارکیٹ شیئر تمام زمرہ جات میں بڑھے ہیں۔

ہائیر گلوبل برانڈنگ آپریشن کی ڈائریکٹر اور ہائیر کی ترجمان محترمہ چانگ تیان نے کہا ہے کہ “ہائیر ہمیشہ ایسی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے جو صارفین کی ضروریات کو پوری کریں۔ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ دنیا بھر میں صارفین نے ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور ہائیر کو دیگر برانڈز پر ترجیح دی ہے۔ ہائیر ایک حقیقی عالمی برانڈ بننے کے سفر پر گامزن ہے جسے اپنی جدیدیت، معیار اور اہمیت کے باعث تسلیم کیا گیا ہے۔”

1972ء میں برطانیہ میں قائم ہونے والا یورومانیٹر انٹرنیشنل صنعتوں، ملکوں اور صارفین کے حوالے سے کاروباری معلومات فراہم کرنے والا دنیا کا معروف آزاد ادارہ ہے۔

گلوبل میجر اپلائنسز برانڈز 2009ء درجہ بندی تجارتی ذرائع اور قومی اعداد و شمار سے ترتیب دی گئی ہے۔

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں:

چنگ ڈاؤ، صوبہ شانڈونگ، چین میں 1984ء میں موجودہ چیئرمین اور سی ای او چانگ روئمن کی قیادت میں قائم ہونے والا ہائیر دنیا اور چین میں نمبر ایک گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا برانڈ ہے۔ ہائیر کی مصنوعات شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 2008ء میں ادارے کی عالمی آمدنی 119 ارب آر ایم بی (17.4 ارب امریکی ڈالرز ) رہی جو سال بہ سال 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ادارے کے سمندر پار فروخت سے ہونے والی آمدنی 31.4 ارب آر ایم بی (4.5 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو سال بہ سال 9.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ ہائیر 60 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے جن میں چین سے باہر 10 ہزار ملازمین بھی شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

محترمہ چانگ بن

 ہائیر گروپ کمپنی لیمٹڈ

فون: +86-0532-8893-6105

ای میل: zhangbin@haier.com

 

جناب سائمن ویری سیل

ہل اینڈ نولٹن چائنا

فون: +86-10-5861-7570

ای میل: simon.vericel@hillandknowlton.com.cn

 

ذریعہ: ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ