ٹرانزیشنز آپٹیکل ،دنیا کی سربرآوردہ چشمہ ساز،کی سیاحت کی حامی ٹیم جرمن۔سلیپسٹریم کے ساتھ شراکت داری

نویی-سیر-سین، 27 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آئی ویئر تیار کرنے والے دنیا کے معروف ادارے ٹرانزیشنز آپٹیکل کی معروف پرو ٹور ٹیم گارمن-سلپ اسٹریم کے ساتھ شراکت

ٹیم جرمن ۔ سلیپسٹریم جو امریکا کی باوقارپیشہ ورسائکلنگ ٹیم ہے ،جس نے اخلاقی کھیلوں کو تقویت اور سائیکلنگ چیمئن کی اگلی نسل کو فروغ دینے  کیلئے خود کو وقف کررکھا ہے،آج اعلان کیا ہے کہ  وہ ٹیم جرمنْ ٹرانزیشن بن جائے گی ،جس میں ٹرانزیشن  آپٹیکل اس کے نئے اسپانسر ہوں گے۔ٹرانزیشن آپٹیکل جو دنیا کی سربرآوردہ چشمہ ساز کمپنی ہے ،نے چشموں کے لینسوں اور دھوپ کے چشموں ٹرانزیشنزSOLFEX® میں انتہائی جدید فوٹو کرومک ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔پہاڑوں سے نیچے پتھریلے راستوں تک کرہ ارض کے گرد ہونے والی عظیم دوڑ کے دوران روشنی کی مختلف حالتوں میں ٹیم جرمن۔ٹرانزیشن کےایتھلیٹ ٹرانزیشنز(ر) لینسز لگائیں گے۔

ٹرانزیشن آپٹیکل کے صدر بریٹ کریگ کا کہنا ہے کہ “اس ٹیم کے سوار وں نے دستیاب بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے  اخلاقی مقابلے کا معیار طے کیا ہے”۔” ہم  یہ دیکھ رہے تھے کہ  شمالی امریکا میں  PGA کے ساتھ کامیاب تعلق جیسے تعلق کا  یورپ میں اعادہ کریں، تو ٹیم جرمن خصوصی طورپر ہماری تنظیم کیلئے موزوں ترین ہے۔ہمارے مقاصد مشترک ہیں ،جن کی جڑیں جدت طرازی اور اخلاقیات میں پیوست ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس ممتاز اسکوڈ کے ساتھ شامل ہوئے ہیں جو ماضی کی کامیابیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے”۔

ٹرانزیشن (ر) کی ٹیکنالوجی سائکلنگ کے کھیل کیلئے مثالی طورپر موزون ہے۔ٹیم جرمن۔ٹرانزیشن  کے کھلاڑی روزانہ سیکڑوں  کلومیٹر کا مقابلہ کریں گے اور مسلسل روشنی کی مختلف حالتوں سے گذریں گے۔ ٹرانزیشن(ر) لینسز کے ساتھ دوڑ اور ٹریننگ ٹیم کو ٹیکنالوجی کی حقیقی فوائد سے بہرہ مند کریں گے ،جو ان کی بصری براقی میں اضافہ کرے گی، بصری تھکاوٹ کو کم کرے گی اور دوڑ کے فیصلہ کن لمحات کے دوران سواروں کو واضح اثرات دے گی۔

کھیلوں کے انتظام کی کمپنی ، سلپسٹریم کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر جوناتھن ووٹر کا کہنا ہے کہ” ہمارے سوار تربیت اور دوڑ کے دوران روشنی کی مختلف حالتوں سے گذرتے ہیں ۔اگر ہم ان کی بصری براقی کو بڑھا اور بصری تھاوٹ کو کم کرسکتے ہیں ، تو اس کے سڑک پر بڑے فوائد ملیں گے”۔ “ٹیم کی طرح ٹرانزیشن بھی جدت طرازی اور عمدگی کے کمٹ منٹ کا جذبہ رکھتی ہے۔ہمیں ان کے ساتھ کام کرنے کی مسرت ہے”۔

اسپانسر شپ کے حصے کے طورپر ٹرانزیشن ٹیم کی خصوصیات کے بارے میں  ایک بڑی یورپین مارکٹنگ مہم بھی چلائے گی ۔ ٹرانزیشن کے یورپ،مشرق وسطیٰ  اورافریقہ میں جنرل منیجر لنڈسے برائون کے مطابق ” ٹیم کی شکل میں ہمیں ایک سچا پارٹنر ملاہے، جو ہمارے برانڈ پیغام کو لاکھوں شراکت داروں اور صارفین تک بامعنی اور پراثر اندازمیں پہنچانے میں ہماری مدد کرے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس تعلق کو آگے بڑھاتے ہوئے  آنے والے برسوں کے دوران سواروں اور عملے کے ساتھ کام کریں “۔

سلپسٹریم  اسپورٹس کی زیر ملکیت اور  انتظام ،ٹیم جرمین۔ٹرانزیشن اخلاقی کھیل اور اگلی نسل میں سائیکلنگ چیمپینز  کے فروغ کیلئے وقف ہے۔2007میں  سلپسٹریم نے پیشہ ورانہ کھیلوں کی دنیامیں انتہائی ترقی یافتہ اینٹی ڈوپنگ سسٹم تخلیق کیاتھا اور اب اینٹی ڈوپنگ  پرتحقیق کررہی ہے،انکارپوریٹیڈ (ADR)اورADSI(اینٹی ڈوپنگ سائنس انسٹی ٹیوٹ) اینٹی ڈوپنگ مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

سلپسٹریم اسپورٹس کے صدر ماٹ جونسن کہتے ہیں “کاروباری نقطہ نظر سے ٹرانزیشن کے ساتھ کام کرنا مکمل طورپر صحیح ہے”،”اسپانسر شپ نے ٹرانزیشن کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی اشیا کو عالمی سطح پر صارفین میں متعارف کراسکے”۔

ٹیم جرمن۔ٹرانزیشن  کے بارے میں مزید معلومات کیلئے دورہ کریںwww.slipstreamsports.com

ٹرانزیشنز آپٹیکل کے بارے میں

ٹرانزیشنزآپٹیکل چشمے کے لینسز کے دنیا میں سربرآوردہ تیار کنندہ ہیں۔ٹرانزیشنز(ر) لینسز روزمرہ استعمال کے لئے مشورہ دئیے جانے والے لینسز ہیں ، جو آنکھ کا تحفظ کرنے کے علاوہ پرسکون بصارت مہیا کرتے ہیں ۔یہ جس ریگولر لینسز کی طرح اندرون خانہ واضح بصارت دیتے ہیں اسی طرح بیرون خانہ UVروشنی کی شدت کے مطابق روشنی کو قبول کرتے ہوئے پرسکون بصارف دیتے ہیں اور نقصان دہUVAاورUVBشعاعوں کاسو فیصد راستہ روکتے ہیں۔

لاکھوں کی تعداد میں صارفین ٹرانزیشنز(ر) کے لینسز سے مطلئن ہیں (87فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرانزیشن ٹیکنالوجی بہترین ہے)ٹرانزیشنز لینسز عملی طورپر ہر نسخہ اور ہر فریم اسٹائل کیلئے دستیاب ہیں ۔پوری دنیا میں ہر سیکنڈ کے دوران ٹرانزیشز لینسیز کا ایک جوڑا فروخت ہوتا ہے۔

2009میں ٹرانزیشنز آپٹیکل نے دھوپ کے چشموں کی ایک رینج Transitions ® SOLFX(™)لانچ کی ، جو اس انداز میں ڈیزائین کی گئی تھی کہ بیرون خانہ سرگرمیوں میں بصری کارکردگی کو بڑھاوا دے سکے۔جبکہ روائتی دھوپ کے لینسز میں غیر متغیر تہہ چڑھی ہوتی ہے۔ٹرانزیشنزکیSOLFXمصنوعات تاریکی کی سطح کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرلیتے ہیض اور سورج کی روشنی کی شدت کے مطابق اپنا رنگ تبدیل کرلیتے ہیں۔

1990میں اپنے قیام کے وقت سے امریکا میں قائم ٹرانزیشنز آپٹیکل UVشعاعوں کے ٓنکھ کی صحت پر اثرات کے بارے میں آگہی دینے اورعمومی طورپر صحت مند بصارت کے فروغ کیلئے وقف ہے۔کمپنی کے80رجسٹرڈ پیٹنٹس ہیں اور یہ جدید ٹیکنالوجی کی حفاظت کرتی ہے۔ٹرانزیشنز لینسز دنیا بھر میں تجویز کردہ نمبر ایک فوٹو کرومک لینسز ہیں ۔

مزید معلومات کیلئے دورہ کریں:www.transitions.com

سلپسٹریم اسپورٹس کے بارے میں:

2005میں قائم ہونے والی سلپسٹریم اسپورٹس LLC کھیلوں کی انتہائی ترقی یافتہ منتظم کمپنی  ہے جو اخلاقی بنیادوں پر سائکلنگ کے فروغ اوراگلی نسل میں سائکلنگ چیمپئنزکے فروغ کیلئے وقف ہے۔

ٹیم جرمن۔ٹرانزیشنزکے بارے میں:

    ٹیم جرمن۔ٹرانزیشنزاخلاقی اسپورٹنگ کی ترقی اور اگلی نسل میں سائکلنگ چیمپئنز کے فروغ کیلئے وقف ہے۔ ٹیم جرمن۔ٹرانزیشنزنے امریکا اور یورپ میں پیشہ ورانہ سائکلنگ دوڑ کے پورے شیڈول  مکمل کئے ہیں۔مزید معلومات اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔www.slipstreamsports.com

ذریعہ: سلپ اسٹریم اسپورٹس ایل ایل سی

رابطہ: ماریہ پونگریس

ٹیم گارمن-ٹرانزیشنز

+1-347-698-3412

Marya.pongrace@slipstreamsports.com