ڈیلی ڈیلز کی فراہمی کے لیے ای بے اور مائیکروسافٹ کا اشتراک

ریڈمنڈ، واشنگٹن، 26 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ونڈوز انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 تعطیلات کے ایام میں آن لائن خریداری کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف فيچرز پیش کرتا ہے

مائیکروسافٹ کارپوریشن اور ای بے انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تعطیلات میں نئے انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ویب سلائس کے ذریعے نئی ای بے ڈیلی ڈیلز پیش کرنے کے لیے شراکت داری کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب تعطیلات کے لیے خریداری کرنے والے بیشتر افراد بچت چاہ رہے ہیں، مائیکروسافٹ اور ای بے ایک نئے ونڈوز انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ویب سلائس کے ذریعے آن لائن ڈیلی ڈیلز پیش کریں گے جس میں زبردست  بچت کے ساتھ مشہور مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ صارفین ای بے کی ان ڈیلی ڈیلز کے حوالے سے مستقبل اپ ڈیٹس اور تفصیلی معلومات حاصل کریں گے اور وہ بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 کے فیورٹس بار میں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

ای بے کے خریدار و فروخت کنندہ تجربے کے نائب صدر روب چیزنے (Rob Chesney) نے کہا کہ ” تعطیلات میں تحفے خریدنے کی بات آئے تو تقریبا 200 ملین کی براہ راست فہرست کے ساتھ ای بے مارکیٹ پلیس بہترین جگہ ہے۔ اس موقع پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 کے صارفین کے لیے مزید آسانی پیدا کر رہے ہیں کہ وہ ای بے ڈیلی ڈیلز ویب سلائس کے ذریعے کم ترین قیمتوں پر شاندار مصنوعات تلاش کر سکیں۔”

اس سیزن میں آن لائن شاپنگ میں اضافے کی توقع ہے اس لیے صارفین کے لیے پریشانی کی ایک اہم بات انٹرنیٹ سیکورٹی ہے۔ صارفین کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 کو بلٹ-ان سیکورٹی پروٹیکشن کے ساتھ تیار کیا ہے۔ این ایس ایس لیبز کی ایک تحقیق ثابت کرتی ہے کہ میل ویئر اور فشنگ پروٹیکشن میں انٹرنیٹ ایکسپلورر نمایاں و جدید براؤزر ہے۔

مائیکروسافٹ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور کنزیومر سیفٹی کے جنرل مینیجر ایمی برزڈوکاس (Amy Barzdukas) نے کہا کہ “ہمارے صارفین ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ ایسا براؤزر چاہتے ہیں جو انہیں سیکورٹی اور پرائیوسی کو کنٹرول کرنے کی سہولت دے اور یہی مثبت آن لائن تجربے کے کلیدی اجزاء ہیں۔ ای بے ڈیلی ڈیلز ویب سلائس آن لائن تعطیلات خریداری کے لیے انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 پر اپ گریڈ کرنے اور اسے استعمال کرنے کا ایک اور بڑا سبب ہے۔”

تعطیلات دوستوں اور اہل خانہ کو خلوص دل کے ساتھ تحفوں کے ذریعے خوشی دینے کا موقع ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 کی ان پرائیوٹ (InPrivate) براؤزنگ سہولت آن لائن خریداری کرنے کی ایسی سہولت دیتی ہے کہ صارف شیئرڈ کمپیوٹرز پر دوسرے افراد کے لیے کوئی معلومات نہیں چھوڑتا۔ ان پرائیوٹ براؤزنگ صارف کو سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنی ہسٹری، کوکیز، عارضی انٹرنیٹ فائلز اور دیگر ڈیٹا محفوظ کرنے یا نہ کرنے کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

تعطیلات میں بہتر آن لائن شاپنگ کے لیے ای بے اور مائیکروسافٹ نے صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ویب سلائس کے جدید استعمال کے ذریعے بہترین ڈیلی ڈیلز تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ایسے فیچرز پیش کرتا ہے جو تعطیلات میں آن لائن شاپنگ اور علاوہ دیگر کاموں کے لیے بہتر صارفین سیکورٹی اور پرائیوسی کے ذریعے تیز تر اور آسان تر براؤزر چاہتے ہیں۔ ای بے 27 نومبر سے 8 دسمبر تک ڈیلی ڈیلز کے ہر روز “ڈیلز کے 12 دن” (12 Days of Deals) پروموشن کے ساتھ ایک خاص خفیہ ڈیل بھی پیش کرے گا۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور ای بے ڈیلی ڈیلز ویب سلائس کے بارے میں مزید معلومات http://ie8.ebay.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ای بے کے بارے میں

1995ء میں سان ہوزے، کیلیفورنیا میں قائم ہونے والا ای بے انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: EBAY) دنیا بھر کے لاکھوں خریداروں اور فروخت کنندگان کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن مارکیٹ پلیس کو ای بے (eBay) اور انفرادی شخصیات اور کاروباری اداروں کو محفوظ، آسان اور تیز تر آن لائن ادائیگیوں کو بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے پے پال (PayPal) کے ذریعے منسلک کرتا ہے۔ ہم خصوصی مارکیٹ پلیسز کے ذریعے بھی لاکھوں افراد کو منسلک کرتے ہیں جیسا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹکٹ مارکیٹ پلیس اسٹب ہب (StubHub) اور ای بے کلاسیفائیڈ سائٹس، جو دنیا بھر کے ایک ہزار سے زائد شہروں میں موجودگی رکھتی ہیں۔ ہمارے ادارے اور آن لائن برانڈز کے عالمی پورٹفولیو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ebayinc.com۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ سافٹ ویئر، خدمات اور سلوشنز پیش کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو افراد اور اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے مکمل ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے بارے میں اضافی معلومات کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن پیجز پر مائیکروسافٹ ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کی اشاعت کے وقت تمام ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو جائیں۔ صحافی اور تجزیہ نگار اضافی مدد کے لیے مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx پر درج متعلقہ روابط سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم برائے ویگنرایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ،

+1-503-443-7070،

rrt@waggeneredstrom.com،

برائے مائیکروسافٹ؛

 

یا ای بے کارپوریشن کمیونی کیشنز کی میڈیا ہاٹ لائن،

+1-408-376-7458،

press@ebay.com