غذائی تحفظ برائے اطفال بنگلہ دیش

جنیوا، 12 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–         رہنماؤں کا گول میز اجلاس، 24 نومبر 2009ء، ریڈیسن واٹر گرینڈ ہوٹل، ڈھاکہ، بنگلہ دیش

خاصی ترقی کے باوجود بنگلہ دیش میں بچوں میں غذا کی کمی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ قبل از اسکول کی عمر کے 36 فیصد بچے عمر کے حساب سے قوی نہیں، 46 فیصد کم وزن ہیں اور 16 فیصد کمزور ہو چکے  ہیں۔ بنگلہ دیشی بچوں کی بڑی تعداد  قلیل مغذی بیماریوں کی بھی شکار ہے، خصوصا وٹامن اے، آئرن، آیوڈین اور زنک کی کمی کے۔ 21.7 فیصد قبل از اسکول کی عمر کے بچے وٹامن اے کی کمی اور 47 فیصد خون کی کمی کا شکار ہیں۔

عالمی اتحاد برائے بہتر غذائیت (Global Alliance for Improved Nutrition) (GAIN) سرکاری-نجی شراکت کے ذریعے ناکافی غذائیت کا مقابلہ کر رہا ہے تاکہ خطرے سے دوچار افراد تک صحت بخش غذائیں اور کمی کو پورا کرنے والے سپلیمنٹ پہنچائے جا سکیں۔ GAIN خاص غذاؤں اور کھانا محفوظ کرنے والی اشیاء کو مستحکم کرنے کے لیے قومی شراکت داروں کو تکنیکی و مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ طبعی اور علمی ترقی اور پیداوار کے ساتھ ساتھ غذائیت کو بہتر بنانا بھی جینے کے لیے ضروری ہے۔

بنگلہ دیشی بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے حل تلاش کی خاطر عالمی اتحاد برائے بہتر غذائیت اور ان کی شراکت دار کاروباری برادری، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت حاصل کیجیے۔ ان پینل مذاکروں میں ہم ظاہر کریں گے کہ اسکول میں غذائی پروگرامز کس طرح غذائیت کے تحفظ میں ایک قدم آگے کی طرف بڑھا سکتے ہیں اور کاروباری کس طرح غذائیت کی کمی کے خلاف جدوجہد میں شامل ہو سکتی ہے۔

مقررین میں شامل ہیں:

–         ایم اے رؤف چودھری، چیئرمین، MARC گروپ

–         ڈاکٹر تہمید احمد، سربراہ نیوٹریشن پروگرام، کلینکل ڈویژن، ICDDR, B

–         جون ایلیف، بنگلہ دیش کنٹری ڈائریکٹر، ورلڈ فوڈ پروگرام

–         پروین رشید، مینیجنگ ڈائریکٹر، سوشل مارکیٹنگ کمپنی (SMC)

–         لینا جوزف، سربراہ، مڈ ڈے میل پروگرام، ناندی فاؤنڈیشن، بھارت

–         پالوس ایم ورسکورن، چیئر، GAIN بزنس الائنس؛ ڈائریکٹر، گلوبل ہیلتھ پارٹنرشپس، یونی لیور

کیا: غذائی تحفظ برائے اطفال بنگلہ دیش

کب: 24 نومبر 2009ء

کہاں: ریڈیسن واٹر گارڈن ہوٹل۔ ڈھاکہ، بنگلہ دیش

 

رابطہ:

روچیکا شادیوا

سینئر ایسوسی ایٹ، پارٹنرشپ اینڈ کمیونی کیشنز

فون: +91-11-3044-6757

ای-میل: rsachdeva@gainhealth.org / sabir@bitopi.com

http://www.gainhealth.org/events/gain-business-alliance-forum

 

ذریعہ: GAIN عالمی اتحاد برائے بہتر غذائیت